جندول(نمائندہ خبریں)جندول سب ڈویژن سمیت لوئر دیر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا، خدسختہ کرایوں نے مقامی لوگوں کو پریشان کردیا،ثمرباغ، منڈا اور تمرگرہ سے پشاور اور اسلام آباد ٹوڈی اور کوچ ٹیکسی ڈرائیوروں نے عوام لوٹ لیا جسکا تو کوئی پرسان حال نہیں،اشیائے خوردونوش کے قیمتوں مسلسل اضافا دستور جاری مقامی لوگوں نے اشیا خوردونوش قیمتوں اور ٹیکسی کرائیوں میں کمی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پٹرول کی قیمت کمی سے عوام کو ریلیف نہیں ملا پٹرول کی قیمت 413 سے 332 روپے فی لیٹر تک کمی ہوگئی مگر چیک اینڈ بیلنس ناہونے کے وجہ سیجندول سمیت لوئر دیر عوام کو ریلیف نہیں ملا روزبروز مہنگائی میں اضافے سے عوام شدید پریشان میں مبتلا ہیں اشیا خوردونوش کی قیمتوں نے آسمان چونے لگا۔ ٹیکسی ڈرائیور خودساختہ کرائی لیتے جو آدھا کلومیٹر فاصلے کی 50 روپے سٹاف لیتے ہیں مقامی لوگوں کے مطابق اس وقت کامبٹ ٹو تمرگرہ500 روپے,منڈا ٹو200روپیاور معیار ٹو کامبٹ 200روپیاور دیگر روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں تاحال کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی، جبکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی بدستور بلند سطح پر برقرار ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے وقت ٹرانسپورٹرز فوری طور پر کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں، لیکن جب قیمتوں میں کمی ہوتی ہے تو اس کا فائدہ عام مسافروں تک منتقل نہیں کیا جاتا۔ دوسری جانب اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی نہ ہونا غریب اور متوسط طبقے کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر پٹرول کی قیمت بڑھنے کا بوجھ عوام برداشت کرتے ہیں تو قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی عوام کو کیوں نہیں دیا جاتا؟ موجودہ صورتحال میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ صرف ڈرائیور حضرات اور ٹرانسپورٹرز تک محدود ہے، جبکہ عام شہری بدستور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیںمقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر دیر لوئر، اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ محمد ایاز اور متعلقہ پرائس کنٹرول حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کامبٹ، منڈا، ثمرباغ اور تمرگرہ سمیت تمام روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، نیا سرکاری کرایہ نامہ جاری کرکے اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی بھی باقاعدہ نگرانی کی جائے۔عوام کا مطالبہ ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف صرف کاغذوں تک محدود نہ رہے بلکہ اس کا حقیقی فائدہ عام آدمی کی جیب تک بھی پہنچنا چاہیے۔
