اسلام آباد(پ ر)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے متعلقہ سنئیر افسران کے ہمراہ مارگلہ ایونیو N5 تا M1 توسیع (ایکسٹینشن) و سنگجانی انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے مختلف سیکشنز کا تفصیلی جائزہ و معائنہ کیا۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا
گیا کہ منصوبے کے مختلف سیکشنز پر 24/7 تعمیراتی سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور مجموعی طور پر ابتک اس منصوبے کے 36 فیصد ترقیاتی کاموں کو مکمل کر لیا گیا ہے۔بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ اس منصوبے میں مرکزی شاہراہ کی توسیع (ایکسٹینشن) تقریبا 2.7 کلومیٹر لمبائی کے تمام سیکشنز پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ مرکزی شاہراہ سے منسلک سروس روڈ پر بھی کام کیا جارہا ہے۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سنگجانی انٹرچینج منصوبے میں شامل انڈر پاس کے سٹرکچرل ورک کو مکمل کر لیا گیا ہے اور انڈر پاس کی کنکریٹ والز اور فوٹنگ سیلبس کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ارتھ ورک، فلنگ ورک سمیت دیگر باقی ماندہ کاموں کو بھی جلد ہی مکمل کرلیا جائیگا۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسی طرح این فائیو انٹرچینج بریج پر دونوں اطراف ابیٹمنٹس کا پائل ورک مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ سٹیل فکسنگ اور فریم ورک کا کام تیزی کیساتھ جاری ہے۔ اسی طرح اس منصوبے میں شامل چار کلورٹس کا کام مکمل کر لیا گیا جبکہ ایک کلورٹس پر کام جاری ہے۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ منصوبے میں شامل تمام لوپس اور ریمپس پر بھی دن رات تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے تمام حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں معیار کیساتھ رفتار اور شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے اندرون و بیرون شہر سفر کرنے بالخصوص خیبر پختونخوا سے آنے والے شہریوں کو اسلام آباد تک آسانی سے رسائی حاصل ہوگی اسی طرح دیگر شہروں سے آنے والوں کیلئے بھی یہ منصوبہ ایک گیٹ وے ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک رسائی بھی بہتر ہوگی۔
بریکنگ نیوز
- مری ، موٹر سائیکلوں سے سائلنسر نکالنے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا
- چیئرمین CDA کا مارگلہ ایونیو N5 تا M1 توسیع منصوبے کا دورہ
- پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر پابندی، ہوٹلز سیل کرنے کا فیصلہ
- کراچی، مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمیوں اور دو خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں، نقدی اور دیگر سامان برآمد
- طارق فضل چوہدری کا کرم میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- مرکزی شاہراہ مری روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرتی دو لڑکیوں کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق
- جلد فاطمہ جناح روڈ کی از سر تعمیر کا کام شروع ہو ۔ عمر مجید سی ای او
- نہر توڑ کر پانی چوری کرنیکا الزام ‘جھنگ پولیس کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکی ہدایت
- حنا جاوید قتل کیس،ورثا کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی کو نوٹس جاری
- قیصر احمد شیخ کی میڈیٹیرینین شپنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار
- جندول، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی ، عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا
- پی ایس ڈبلیو اور علی بابا ڈاٹ کام کے درمیان شراکت داری
- ریکٹر کامسیٹس یوینورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر و دیگر شرکاء کے ہمراہ نمائش کا دورہ کر رہے ہیں۔
- کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبہ کی فوٹوگرافی پر مبنی نمائش کا انعقاد
- دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید
- پاکستانی وفد کی صدرِ ماریشس سے ملاقات؛ فکری و ثقافتی روابط کے فروغ پر اتفاق
- ٹیکسلا بار کے انتخابات، صدارتی امیدوار ملک اجمل شہزاد کی انتخابی مہم عروج پر
- پوٹھوہار پریس کلب کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
- ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال کا LTV/PSV ٹیسٹ کیلئے امیدوران کو بریفنگ
- پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، گاڑی کی تلاشی پر سید اکبر سے شراب برآمد،مقدمہ درج
