ممبئی (آئی این پی) بھارت کے شہر ممبئی میں لوکل ٹرین میں سفر کرنے والی ایک مسلم خاتون صوفیہ
شیخ کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے اور تشدد کا نشانہبنائے جانے کے نتیجے میں ان کا بایاں ہاتھ کٹ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزم جتیندر ہیرمکھے نے نائگاں سٹیشن کے قریب خاتون کو مبینہ طور پر نازیبا انداز میں چھونے کی کوشش کی، جس پر خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے اپنی چپل ملزم کو دے ماری جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی۔ متاثرہ خاندان کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق ٹرین کے دیگر مسافروں کے درمیان میں آنے کے باوجود ملزم خاتون کو گالیاں دیتا رہا اور ان پر چپلیں پھینکتا رہا۔ جب ٹرین پلیٹ فارم پر رکی تو ملزم نے مبینہ طور پر دونوں ہاتھوں سے خاتون کو زور دار دھکا دیا جس کے نتیجے میں وہ دونوں کوچز کے درمیان ریلوے ٹریک پر جاگریں۔ رپورٹ کے مطابق جب وہ پلیٹ فارم پر واپس چڑھنے کی کوشش کر رہی تھیں تو ٹرین اچانک چل پڑی اور ان کا بایاں ہاتھ ٹرین کے پہیوں کے نیچے آکر کٹ گیا۔ حادثے کے بعد ڈاکٹروں کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ان کا بایاں ہاتھ کہنی کے قریب سے کاٹنا پڑا۔ واقعے کے بعد ایک پولیس اہلکار اور دیگر مسافروں نے خاتون کو بچانے میں مدد کی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق نائگاں سے ہے۔ ابتدا میں پولیس نے بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 74، 117 (2) اور 352 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، تاہم متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے تفتیش پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمے میں قتل کی کوشش کی دفعہ 109 بھی شامل کی جائے۔ اہل خانہ کی جانب سے مہاراشٹرا نو نرمان سینا سے رابطہ کیے جانے کے بعد پارٹی عہدے داروں نے سینئر جی آر پی افسران سے ملاقات کی ہے اور پولیس کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مقدمے میں ضروری اضافی دفعات شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔ ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں پیش آنے والے اس دلخراش واقعے نے ایک بار پھر مسافر خواتین کی سکیورٹی اور حفاظت کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- سندھ ہائیکورٹ، سابق صدر عارف علوی کے بیٹے کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر ڈی جی امگریشن و پاسپورٹ کو نوٹس جاری
- بھارت: ٹرین میں نازیبا حرکات اور تشدد کی شکار مسلمان خاتون کا بازو کٹ گیا
- بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بحالی کا فیصلہ ان کے رویے پر ہو گا:رانا ثنا اللہ
- لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ ممبران کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- بینک آف خیبرکا پشاور میں مردوں کی صحت سے متعلق آگاہی سیشن
- صدرٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیا
- ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل، فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ
- بلدیاتی انتخابات شیڈول سے متعلق الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن معطل
- مائیکروسافٹ کی سروسز دنیا بھر میں متاثر، صارفین کو شدید مشکلات
- مری ، موٹر سائیکلوں سے سائلنسر نکالنے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا
- چیئرمین CDA کا مارگلہ ایونیو N5 تا M1 توسیع منصوبے کا دورہ
- پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر پابندی، ہوٹلز سیل کرنے کا فیصلہ
- کراچی، مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمیوں اور دو خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں، نقدی اور دیگر سامان برآمد
- طارق فضل چوہدری کا کرم میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- مرکزی شاہراہ مری روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرتی دو لڑکیوں کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق
- جلد فاطمہ جناح روڈ کی از سر تعمیر کا کام شروع ہو ۔ عمر مجید سی ای او
- نہر توڑ کر پانی چوری کرنیکا الزام ‘جھنگ پولیس کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکی ہدایت
- حنا جاوید قتل کیس،ورثا کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی کو نوٹس جاری
- قیصر احمد شیخ کی میڈیٹیرینین شپنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار
- جندول، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی ، عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا
