اسلام آباد(آئی این پی)وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بحالی کا فیصلہ ان کے رویے پ ہو گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کے دونوں وکلا نے ان سے ملاقات کی ہے اور انہیں لانگ مارچ نہ کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی کو ہر طرح کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی اس لئے لگائی گئی تھی کیونکہ بانی پی ٹی آئی ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا آئندہ رویہ کیا ہو گا؟ اس کا فیصلہ آنے والے دنوں میں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو کی جو آئندہ ملاقاتوں میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ریفرنڈم پارلیمنٹ نے کروانا ہے، یہ معاملہ ابھی تک پارلیمنٹ میں پیش ہی نہیں ہوا، اگر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو حتمی فیصلہ پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ معاملہ پارلیمنٹ میں آنے پر حکومتی پالیسی بیان دیا جائے گا اور اس پر بحث بھی ہو گی۔
رانا ثناء اللہ
بریکنگ نیوز
- سندھ ہائیکورٹ، سابق صدر عارف علوی کے بیٹے کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر ڈی جی امگریشن و پاسپورٹ کو نوٹس جاری
- بھارت: ٹرین میں نازیبا حرکات اور تشدد کی شکار مسلمان خاتون کا بازو کٹ گیا
- بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بحالی کا فیصلہ ان کے رویے پر ہو گا:رانا ثنا اللہ
- لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ ممبران کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- بینک آف خیبرکا پشاور میں مردوں کی صحت سے متعلق آگاہی سیشن
- صدرٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیا
- ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل، فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ
- بلدیاتی انتخابات شیڈول سے متعلق الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن معطل
- مائیکروسافٹ کی سروسز دنیا بھر میں متاثر، صارفین کو شدید مشکلات
- مری ، موٹر سائیکلوں سے سائلنسر نکالنے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا
- چیئرمین CDA کا مارگلہ ایونیو N5 تا M1 توسیع منصوبے کا دورہ
- پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر پابندی، ہوٹلز سیل کرنے کا فیصلہ
- کراچی، مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمیوں اور دو خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں، نقدی اور دیگر سامان برآمد
- طارق فضل چوہدری کا کرم میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- مرکزی شاہراہ مری روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرتی دو لڑکیوں کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق
- جلد فاطمہ جناح روڈ کی از سر تعمیر کا کام شروع ہو ۔ عمر مجید سی ای او
- نہر توڑ کر پانی چوری کرنیکا الزام ‘جھنگ پولیس کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکی ہدایت
- حنا جاوید قتل کیس،ورثا کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی کو نوٹس جاری
- قیصر احمد شیخ کی میڈیٹیرینین شپنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار
- جندول، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی ، عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا
