اسلام آباد(پ ر)پاکستان کے معروف ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک بینک نے ‘اپنا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ’ (اپنا بینک) کے 1 82.5 فیصد حصص کے حصول کے لیے ایک خریداری معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔ مجوزہ خریداری پر عمل درآمد تمام ضروری قانونی و ریگولیٹری منظوریوں کے حصول سے مشروط ہے۔اپنا بینک کا مجوزہ حصول موبی لنک بینک کی ‘Growth with Purpose’ حکمتِ عملی کا تسلسل ہے، جو ادارے کے ذمہ دارانہ ترقی کے حصول، مالیاتی شمولیت کے فروغ اور ایک مستحکم بینکاری نظام کی تشکیل کے عزم کے عین مطابق ہے۔معاہدے سے بینکاری شعبے میں موبی لنک بینک کی قابلِ اعتماد رہنما حیثیت بھی مضبوط ہوگی۔ اس ٹرانزیکشن کا مقصد ‘اپنا بینک’ میں رقم محفوظ رکھنے والے صارفین (ڈیپازٹرز) کے مفادات کا تحفظ، اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو قائم رکھنا اور پائیدار ترقی کے لیے ایک مضبوط ادارہ جاتی بنیاد فراہم کرنا ہے۔ معاہدے سے موبی لنک بینک کی جانب سے پاکستان کے مالیاتی شعبے کے استحکام، مضبوطی اور مسلسل ترقی میں بامعنی کردار ادا کرنے کے عزم کی بھی توثیق ہوئی ہے۔ معاہدے پر موبی لنک بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث ایم۔ چوہدری اور اپنا بینک کے چیئرمین محمد اکرم شاہد نے باضابطہ دستخط کیے۔ اس معاہدے کی اہمیت کے پیش نظر دونوں اداروں اور جاز ورلڈ کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔معاہدے کی تکمیل کے بعد اپنا بینک کے صارفین ایک بڑے اور مالی طور پر مستحکم ادارے کا حصہ بن جائیں گے۔ اس دوران انہیں اپنے اکاؤنٹس اور بینکاری خدمات تک بلا تعطل رسائی حاصل رہے گی۔ صارفین موبی لنک بینک کے وسیع تر ملک گیر نیٹ ورک اور اسلامی بینکاری سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے، جبکہ انہیں جازکیش کے ذریعے تشکیل پانے والے وسیع ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے نظام تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔ اس طرح صارفین کے لیے زیادہ محفوظ، آسان اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ بینکاری تجربہ فراہم کیا جا سکے گا۔معاہدے کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے جاز ورلڈ کے سی ای او اور موبی لنک بینک کے چیئرمین، عامر ابراہیم نے کہا، ”ہم پاکستان میں مالیاتی خدمات کے ایک جامع نظام کی تشکیل کیلئے بنیاد فراہم کر رہے ہیں۔ اس میں ادائیگیوں کے شعبے میں جاز کیش کا وسیع نیٹ ورک، اور جاز شور انشورنس(JazzSure Insurance) (سابقہ ٹی پی ایل انشورنس) اور ‘فکر فری’کی جدید انشورنس سہولیات شامل ہیں، جو ایک ایسی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں جہاں انشورنس خریدنے کی شرح اب بھی بہت کم ہے۔ اب موبی لنک بینک کے ذریعے ہم زراعت اور چھوٹے کاروباری اداروں کو بینکاری سہولیات تک رسائی دے رہے ہیں۔ان میں سے ہر شعبہ دوسرے کی تکمیل کرتا ہے، اور یہ سب مل کر ایک ایسے پاکستان کی تشکیل کر رہے ہیں جہاں ہر شہری کو، خواہ وہ کہیں بھی رہتا ہو یا کسی بھی روزگار سے وابستہ ہو، ترقی کے لیے درکار مالیاتی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔”خریداری معاہدے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر، موبی لنک بینک، حارث محمود چوہدری نے کہا،”موبی لنک بینک نے وقت کے ساتھ مضبوط ڈیجیٹل صلاحیتیں حاصل کی ہیں، اپنی خدمات کو وسعت دی ہے اور صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ کیا ہے۔ موبی لنک بینک صارفین کی اہمیت کو سب سے مقدم رکھتا ہے، اس لیے ہماری توجہ ‘اپنا بینک’ کے حصول کے دوران بھی اپنا بینک کے صارفین کیلئے خدمات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے انہیں ایک وسیع اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ ادارے کا حصہ بنانے پر ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے دونوں اداروں کے مختلف شعبے باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں گے۔”اپنا بینک کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر نازش علی کا کہنا تھا، ”یہ معاہدہ اپنا بینک کے لیے ایک اہم نئے دور کا آغاز ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ موبی لنک بینک کا حصہ بننے سے ہمارے صارفین کو وسیع تر صلاحیتوں، مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور متنوع مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔ اس عمل کے دوران ہماری ترجیح یہ ہے کہ اپنے صارفین، ڈیپازٹرز، ملازمین اور دیگر متعلقہ فریقین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے، اور خدمات کا تسلسل یقینی بنایا جائے۔”
بریکنگ نیوز
- رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا مالدیپ کیساتھ علمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کا عزم
- پاکستان ‘ برطانیہ میں تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: پاکستانی ہائی کمشنر
- موبی لنک بینک کا ‘اپنا مائیکرو فنانس بینک’ کے حصص خریداری کیلئے معاہدہ
- میرانشاہ، خاتون کے ہاں بیک وقت چاربچوں کی پیدائش
- رطانیہ نے روس کی توانائی کی صنعت کو مزید دبائو میں لانے کیلئے نئی پابندیوں کا اعلان
- بڑھتی فضائی آلودگی اورسموگ، لاہورچڑیا گھر میں جانوروں کی صحت سے متعلق حالات پر تشویش
- سندھ ہائیکورٹ، سابق صدر عارف علوی کے بیٹے کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر ڈی جی امگریشن و پاسپورٹ کو نوٹس جاری
- بھارت: ٹرین میں نازیبا حرکات اور تشدد کی شکار مسلمان خاتون کا بازو کٹ گیا
- بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بحالی کا فیصلہ ان کے رویے پر ہو گا:رانا ثنا اللہ
- لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ ممبران کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- بینک آف خیبرکا پشاور میں مردوں کی صحت سے متعلق آگاہی سیشن
- صدرٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیا
- ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل، فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ
- بلدیاتی انتخابات شیڈول سے متعلق الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن معطل
- مائیکروسافٹ کی سروسز دنیا بھر میں متاثر، صارفین کو شدید مشکلات
- مری ، موٹر سائیکلوں سے سائلنسر نکالنے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا
- چیئرمین CDA کا مارگلہ ایونیو N5 تا M1 توسیع منصوبے کا دورہ
- پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر پابندی، ہوٹلز سیل کرنے کا فیصلہ
- کراچی، مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمیوں اور دو خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں، نقدی اور دیگر سامان برآمد
- طارق فضل چوہدری کا کرم میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
