ڈاکٹرنوشین عمران میٹھے مشروب، کولڈ ڈرنک، ڈبہ بند جوسز وزن میں یقینی اضافہ کرتے ہیں لیکن کئی ایسے مشروب ”لیکویڈ“ ہیں جو وزن کم کرنے میں مددگار ہیں ان میں سرفہرست سادہ پانی ہے۔ سادہ پانی کے دس سے بارہ گلاس روزانہ لینے سے بھوک میں کمی ہوتی ہے۔ کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی ضرور لیں۔ اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ پیاس لگنے پر ہی پانی پینا ضروری ہے لیکن اگر ہر ایک گھنٹے میں ایک گلاس پانی لیں تو دن میں کم از کم تیرہ چودہ گلاس پانی پیا جائے گا۔ دوسرے لیکویڈ اور مشروبات جو وزن…
Author: Daily Khabrain
نیویارک(نیوز ڈیسک) بھارت غربت کا خاتمہ بڑا مسئلہ ہے، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے حالات اس معاملے میں پاکستان سے کہیں زیادہ بد تر ہیں۔غربت اور خوشحالی میں حصہ داری کے نام سے جاری ہونے والی عالمی بینک کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غربت کا خاتمہ پاکستان اور بھارت کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔رپورٹ میں پاکستان کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہے جہاں غریبوں کی آمدنی درمیانے درجے میں نہیں بلکہ تیزی سے اضافے کے درجے میں ہے۔پاکستان میں غریبوں کے حالات میں بہتری ملک کی سالانہ 4 فیصد ترقی…
ممبئی(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہوراداکارہ دپیکا پڈوکون نے نہ صرف اپنی کامیابی کا جھنڈا بالی ووڈ میں گاڑا ہے بلکہ ہالی ووڈ میں بھی انہوں نے قلیل عرصے میں خوب کامیابی سمیٹی ہے اور اب اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایشیا میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن چکی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اورہالی ووڈ میں بہترین اداکاری کے بعد بالی ووڈ اداکارہ نے سب سے زیادہ کمانے والی اداکاراو¿ں میں تو جگہ بنا ہی لی تھی لیکن اب وہ ایک قدم اور آگے بڑھتے…
نئی دہلی( ویب ڈیسک ) بھارتی اداکار اوم پوری کو سچ بولنا مہنگا پڑگیا، پاکستان کی حمایت میں بیان دینے پر انتہاءپسندوں نے غداری کا مقدمہ درج کرادیا۔بھارتی سینئر اداکار اوم پوری نے ٹی وی انٹرویو میں پاکستانی اداکاروں سے متعلق بیان دیا تھا جس نے انتہاء پسند سوچ رکھنے والوں کو لال پیلا کردیا، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اہلکاروں کو کون کہتا ہے کہ آرمی جوائن کریں اور اسلحہ اٹھائیں؟۔بھارتی میڈیا کے مطابق غیر ذمہ دارانہ بیان نے اداکار اوم پوری کیخلاف ایک نئی مہم کا آغاز کردیا ہے، سوشل میڈیا پر لوگ…
نئی دہلی(نیو زڈیسک)بوکھلاہٹ کا شکار بھارت نے اب دریائے روای میں پاکستانی کشتی پکڑے کا دعوی کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کشتی امرتسر اورگورداس پور کی آبی سرحد پر قبضے میں لی گئی ، کشتی پر پاکستانی نشانات ہیں ۔ انتہا پسند مودی حکومت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے مذموم پروپیگنڈے میں مصروف ہے ۔ بھارت نے کبھی غباروں کو خطرے کی علامت بتایا تو کھبی کسی کبوتر کو جاسوس ٹھہرایا ۔واضح رہے کہ کشتی پکڑنے کا معاملہ تین روز پہلے سامنے آیا تھا، بھارت نے کشتی پر سوار مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی بھی کیا…
نئی دہلی(نیوز ڈیسک )پاکستانی شہریت ترک کرنے والے گلوگار عدنان سمیع کے پاس ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کہنے کو بہت کچھ ہے، پھر چاہے ان کے بیانات انہیں کتنی ہی مشکل میں کیوں نہ ڈال دیں۔عدنان سمیع نے کچھ روز قبل اپنی ٹوئیٹ کے ذریعے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی فوج کا شکریہ ادا کیا تھا جس کے بعد انہیں پاکستانیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اب انہوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان مخالف بیان دے دیا ہے۔انڈیا ٹوڈے کی ایک تقریب کے دوران گلوکار عدنان سمیع نے کہا کہ…
دمشق(نیو زڈیسک ) شام میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے جنوب مشرقی صوبے حساکھی میں شادی کی تقریب میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعدد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں کئی افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔حکام کے مطابق شادی کی تقریب جاری تھی کہ حملہ آور نے ہال میں پہنچ کر دھماکا کردیا جب…
واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) امریکا نے پاکستان کو دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دینے کی بھارتی آن لائن پٹیشن مسترد کردی ہے۔لائن آف کنٹرول پر ذلت کا سامنا کرنے کے بعد بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی۔ وائٹ ہاو¿س کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی کانگریس کے ارکان ٹیڈ پوئے اور دانا روبر ابیکر نے پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دینے کی پٹیشن جمع کرائی جسے وائٹ ہاو¿س نے مسترد کرتے ہوئے اس کا لنک بند کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔وائٹ…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ پارلیمانی اجلاس بلایا جانا خوش آئند ہے کہ ون پوائنٹ ایجنڈا پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہوئیں۔ اس وقت امریکہ بھارت اور افغانستان کو پیغام دینے کی ضرورت تھی کہ ہم سب متحد ہیں اجلاس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔ کامیاب کاوش پر وزیراعظم اور تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ تحریک انصاف اگر حکومت کو یقین دہانی کرائے کہ اگر انہیں مسئلہ کشمیر پر بات…
لندن( وجاہت علی خان سے)” متحدہ“ کے بانی الطاف حسین پر لندن میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جاری تفتیش اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج فر د جرم عا ئد کر نیکا فیصلہ کیا جا ئے گا۔اس سلسلہ میں اہم پیش رفت اس وقت ہوئی جب سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا وہ خفیہ ریکارڈ سامنے آگیاجس میں پولیس اس نتیجہ پر پہنچ چکی ہے کہ ان کے پاس الطاف حسین اور اس الزام کے دیگر ملزموں کو چارج کرنے کیلئے ٹھوس مواد موجود ہے، معلوم ہوا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے…