Author: Daily Khabrain

سرینگر (خصوصی رپورٹ) اڑی حملے کے بعد پاکستن سے جاری کشیدگی کے باعث بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر زیرزمین بنکر تعمیر کرنا شروع کردیئے ہیں۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے کہا کہ اڑی حملے کے بعد کوئی ایسا دن نہیں گزرا جب ایل او سی پر دونوں طرف سے فائرنگ نہ ہوئی ہو۔ اس لئے بنکر بنانے کا کام پچھلے دو ہفتوں سے کافی تیزی سے جاری ہے۔ اخبار کے نمائندے نے ایل او سی پر اڑی کے نزدیک ملٹری چیک پوسٹ کے دورے کے دوران مشاہدہ کیا کہ بھارت خاموشی سے…

Read More

لاہور(خبر نگار) پاکستان کے سب سے بڑے چڑیا گھر میں شیرنی ”کاجل“ کے ہاں 3بچوں کی پیدائش ہو گئی، شیروں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔لاہور چڑیا گھر کی شیرنی کاجل اور شیر ریکی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کے بعد چڑیا گھر میں شیروں کی تعداد 19 ہو گئی ہے اس سے قبل 6 نر اور10 مادہ شیر چڑیا گھر میں موجود تھے۔انتظامیہ کے مطابق تین بچوں کی پیدائش سے لاہور چڑیا گھر سیر کے لیے آنے والے افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور 3 نئے مہمانوں کی آمد سے سیر تفریح کے لیے…

Read More

راولپنڈی/بھمبر/سرینگر، چوکی سماہنی(نمائند گان خبریں) بھارت کی کنٹرولا ئن پر تیسرے روز بھی بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب،دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں،واقعہ میں بھمبر سیکٹر کے تین مقامات کو نشانہ بنایا گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارت کی سرحدی فورسز نے منگل کی صبح تیسرے دن بھی کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ۔بھارت نے بھمبر سیکٹر میں باغ سر، بروح اور خنجارکے علاقوں میں سول آبادی کو نشانہ بنایا ہے تاہم کسی…

Read More

لاہور(آئی این پی) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان نے کہا ہے کہ بھارتی کپتان کے بیان کا جواب بیان سے نہیں میدان میں دیں گے، بھارتی کپتان پریشان نہ ہوں 23 اکتوبر دور نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 23 اکتوبر کوہو گا، پہلے بھارتی کپتان نے یہ بیان داغا کہ وہ پاکستان کے خلاف ہار کر اپنے فوجیوں کو مایوس نہیں کریں گے،جس پر پاکستانی کپتان محمد عرفان کہتے ہیں کہ صبر کریں وہ جواب میدان میں دیں گے ۔کوچ خواجہ جنید مانتے ہیں…

Read More

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ماورا حسین ان دنوں شاعر مشرق علامہ اقبال کی شاعری کا مطالعہ کررہی ہیں جس کا انکشاف انہوں نے اپنے ٹوئٹراکاﺅنٹ پر کیا۔اس بارے میں ماورا حسین کا کہنا ہے علامہ اقبال کی شاعری پڑھتے ہوئے میں اپنی اردوکی ٹیچرکو بہت مس کررہی ہوں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ مجھے اس بارے میں راہنمائی دی ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بالی وڈ میں پہلی فلم کے بعد ماورا حسین کاکہنا تھا کہ وہ وہاں مزیدکام کررہی ہیں لیکن حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی بارے ماورا حسین نے…

Read More

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ ایسے میں جبکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالات کشیدہ ہیں تو بہتر ہے کہ پاکستانی فنکار ہندوستان چھوڑ کر چلے جائیں۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران نوازالدین صدیقی سے پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا جس پر ان کا یہ ردعمل سامنے آیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نوازالدین صدیقی نے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں ایک پاکستانی رپورٹر ‘چاند نواب’ کا کردار نبھایا تھا۔ جس میں وہ فلم کے مرکزی کردار سلمان خان…

Read More

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ حریم فاروق اپنی پہلی فلم”جانان“کی کامیابی کے بعد اب دوسری فلم بنانے کی تیاری میں مصروف ہیں جس کے سکرپٹ پر کام جاری ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حریم فاروق ”پرچی“کے نام سے فلم بنائیں گی جس کاسکرپٹ ان دنوں مکمل کیا جارہا ہے ۔اس بارے میںحریم فاروق کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ اپنی پہلی پروڈکشن سے بہت خوش ہیں اسی لئے وہ دوسری فلم تیزی سے مکمل کرنے کی خواہش مند ہیں۔

Read More

ممبئی (شوبزڈیسک) بھارتی فلمساز ٹی پی اگر وال نے اپنی فلم ”لالی کی شادی میں لڈو دیوانہ“کے لئے راحت فتح علی خان کی جگہ بھارتی گلوکار کو لے لیا۔ٹی پی اگر وال نے راحت کی جگہ بھارتی گلوکار کو لینے کی وجہ وہی بتائی ہے جس کا الاپ ان کے میڈیا پر الاپا جا رہا ہے کہ پاکستانی اداکار اوڑی واقعہ میں ہمارے فوجیوں کی ہلاکت پر مذمتی بیان نہیں دے رہے۔ ٹی پی اگر وال نے کہا ہے کہ انھوں نے سوچا ہے کہ وہ ”دوسروں“کی جگہ اپنے ٹیلنٹ کو موقع دیں گے۔یاد رہے کہ عاطف اسلم اور شفقت…

Read More

لاہور(کلچرل رپورٹر)پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی دھمکی کے بعد اجے دیوگن نے اداکارہ صبا قمر کو اپنی فلم سے الگ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی فلم میں اب کوئی بھی پاکستانی فنکار کام نہیں کررہا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بالی وڈ میں پہلی فلم”ہندی میڈیم“کے ذریعے انٹری کے بعد صبا قمر نے خاموشی سے اجے دیوگن کی فلم”شیوائے“میں کام کا معاہدہ کیا تھا جس کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہونا تھی لیکن اسی دوران پاک بھارت کشیدگی پیدا ہوگئی جس کے بعد بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کو نہ صرف دھمکیاں دی گئیں بلکہ ان کے وہاں کام…

Read More

ممبئی(شوبز ڈیسک) مشہور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جیسے ہی ہالی ووڈ میں قدم رکھے تو پھر انہیں کوئی نہیں روک پایا، مشہور ٹی وی سیریز ”کوانٹو“ کے پہلے سیزن میں زبردست پرفارمنس دینے کے بعد اداکارہ اس وقت دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی پہلی قسط نشر کر دی گئی ہے۔پہلے سیزن میں پریانکا چوپڑا نے جہاں اپنے گھونسوں، مکوں اور لاتوں سے شائقین کو حیران کیا وہیں اپنے ساتھی اداکار ”جیک میکلا گھلن“ جو اس سیریز میں ”ریان بوتھ“ کا کردار ادا کر رہے ہیں، کے ساتھ کچھ قابل اعتراض مناظر بھی زیر گفتگو…

Read More