Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دہشت گردی کا مقابلہ پوری سنجیدگی اور عزم کیساتھ کرنا ہوگا: فیصل کریم کنڈی
    • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف ایم او یوکی دستاویزات پر دستخط کررہے ہیں۔
    • پٹرول 1.20 روپے مہنگا ڈیزل 17 پیسے سستا
    • پاکستان عمان کے درمیان 5 معاہدوں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع
    • اسلام آباد:پاکستان اور عمان کے درمیان معاہدوں کی دستاویز کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔
    • مسلم بستی کی پانی کی سپلائی بند، معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا
    • پشاور، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
    • خدا کیلئے پختونخوا کے ساتھ کراچی اور سندھ پر بھی نظر رکھیں: فاروق ستار
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمٹوں کا چارٹ
    • اپریشن ردالفتنہ 3 بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک
    • لِپ فلرز کروانے پرسبینہ فاروق نے افواحون پر خاموشی توڑ دی
    • حوثیوں کے نئے حملے سعدی اتحاد کا 6 میزائل 5 ڈرونز تباہ کرینکا دعوی
    • 96 سالہ خاتون نے 18 سالہ نوجوان سے شادی کرلی
    • آئینی عدالت ،پی پی ایس سی کے تحت کامیاب امیدواروں کا سٹیٹس بحال
    • ملک کے مختلف حصوں میں بادل برس پڑے’ کشمیر میں ژالہ باری موسلا دھار بارش کا امکان
    • ٹی 20 رینکنگ معاذ ٹاپ 50 میں شامل سلامن کی بھی بڑی چھلانگ
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مسوڑھوں کے امراض

    By Daily Khabrainستمبر 28, 2016
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈاکٹر نوشین عمران
    مسوڑھے دانتوں کے گرد قمیض کے کالر کی طرح ہوتے ہیں اور جبڑے کی ہڈی کو ڈھانپ لیتے ہیں۔ ہر دانت مسوڑھوں کے نیچے موجود ہڈی سے جڑا ہوتا ہے۔ دانت اور ہڈی کے جوڑ پر باریک ریشے دانت کو مضبوطی سے جوڑے رکھتے ہیں۔ صحت مند مسوڑھے ریشوں کو اصلی حالت میں رکھتے ہوئے دانتوں کی مضبوطی بڑھاتے ہیں۔ عموماً آپ دیکھیں گے کہ بوڑھے افراد کے دانت لمبے نظر آتے ہیں۔ اس کی وجہ عمر کے ساتھ مسوڑھوں کا سکڑ جانا اور اوپر کی جانب کھنچنا ہے جس وجہ سے دانت پہلے سے لمبے نظر آتے ہیں البتہ ضروری نہیں کہ عمر کے ساتھ مسوڑھے کمزور ہوں۔
    مسوڑھوں کی بیماری اور کمزور ہوجانے کی ایک وجہ ”پلاک“ ہے۔ پلاک سفید رنگ کا مادہ ہے جو دانت کے گرد جمع ہوجاتا ہے پلاک میں بیکٹیریا یا جراثیم جمع ہوسکتے ہیں اس سے ایسے کیمیکل بنتے ہیں جو مسوڑھوں کو کمزور کردیتے ہیں۔ ان میں سوزش پیدا کرتے ہیں اور درد کا باعث بھی بنتے ہیں۔ وقت کے ساتھ مسوڑھے کمزور ہوجاتے ہیں اور اپنی جگہ چھوڑ دیتے ہیں جن سے پیدا ہونے والی خالی جگہ پر مزید پلاک اکٹھا ہونے لگتا ہے اور یوں مرض بڑھتا جاتا ہے۔ تارتارپاکیلکولس ایسا پلاک ہے جس میں تھوک یا خوراک سے معدنیات مل کر اسے سخت کردیں۔ مسوڑھوں کو تیزی سے کمزور کرتا ہے۔ اس کی موجودگی میں دانتوں کی صفائی مشکل ہوجاتی ہے۔
    مسوڑھوں میں ہونے والی بیماریاں دو طرح کی ہیں۔ ”جنجی وائٹس “ جو مسوڑھے پر براہ راست اثر کرتی ہے اور مسوڑھے کے کالر کو خراب کرتی ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے۔ یہ مسوڑھوں کی سوزش کا نام ہے۔ مسوڑھے سوج جاتے ہیں ‘سرخ رہتے ہیں‘ درد کرتے ہیں‘ ان سے اکثر خون بہتا ہے‘ ہر بار برش کرنے پر تکلیف کم ہونے کے بجائے بڑھ جاتی ہے‘ کھانے اور چبانے میں بھی مشکل ہوتی ہے۔ دوسری بیماری پیریو ڈونائٹس ہے جو مسوڑھوں کی سوزش کے ساتھ اس کے نیچے موجود ریشوں پر بھی اثر کرتی ہے۔ ریشوں کے بعد اگلی باری ہڈی کے کمزور پڑنے اور گھلنے کی ہوتی ہے جس سے دانت ڈھیلے ہوکر گر پڑتے ہیں۔ اس میں مسوڑھے درد کرتے ہیں‘ کھانا یا چبانا مشکل ہوجاتا ہے۔ دانت ہلنے لگتے ہیں‘ مسوڑھوں سے ریشہ یا پیپ آنے لگتا ہے‘ سانس اور منہ سے بو آتی ہے‘ دانت ڈھیلے ہونے سے منہ کی شکل بھی بدلی بدلی نظر آتی ہے۔
    اکثر برش کرنا مزید درد کا باعث بنتا ہے اس لئے لوگ برش کرنا چھوڑ دیتے ہیں لیکن برش کرتے رہنے سے ہی جما ہوا پلاک صاف ہوگا اور مسوڑھے اصلی حالت میں آئیں گے۔ اگر پلاک نظر نہ آئے لیکن مسوڑھے سوزش کی علامات ہوں تو بہتر ہے ماﺅتھ واش کا استعمال دن میں تین چار بار کریں۔ اس کے لئے اینزی کلور‘ لسئرین‘ کولگیٹ‘ پروٹیکٹ یا نیفلیسم ماﺅتھ واش استعمال کریں۔ اگر یہ دستیاب نہ ہو تو پانی میں ڈسپرین کی گولی ڈال کر اسے ماﺅتھ واش کے طور پر استعمال کریں۔
    ٭٭٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.