اسلام آباد(پ ر)منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی عدالتی محاذ پر اہم کامیابی،ستمبر اور اکتوبر2026کے 2ماہ میں 105مقدمات میں 140 جرموں کو سزائیں، 3 کروڑ82 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کے جرائم کے خلاف ستمبر اور اکتوبر 2026 کے2ماہ کے دوران اہم قانونی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالتوں کے ذریعے105 مقدمات میں 140 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں، جبکہ مجموعی طور پر 3 کروڑ82 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ عدالتی فیصلوں کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران 23 مجرموں کو عمر قیدو جرمانہ،38 مجرمان کو دس سال سے زائد قیدو جرمانہ،19 مجرمان کو پانچ سے نو سال جبکہ60 مجرموں کو پانچ سال سے کم مدت کی قیدو جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔علاقائی سطح پر خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 49 مقدمات میں 57مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں۔پنجاب میں 39 مقدمات میں 58 مجرموں کو سزا ئیں دی گئیں۔ سندھ میں 13 مقدمات میں 20 مجرموں کو سزائیں جبکہ بلوچستان میں 4 مقدمات میں 5 مجرمان کو سزائیں دی گئیں۔ اینٹی نارکوٹکس فورس زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت منشیات کی اسمگلنگ اور خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیوں کو مزید مثر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ منشیات کے جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا اور مضبوط قانونی پیروی کے ذریعے انہیں قرار واقعی سزا دلوانا اے این ایف کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔اے این ایف عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور منشیات سے متعلق مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔ترجمان اے این ایف
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ہیلتھ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح
- لاہور ہائیکورٹ’ مانگا منڈی میں پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے درخواست دائر
- ایف ایف سی نے ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیا
- راولپنڈی :ایس ایس پی انوسٹی گیشن سیف اللہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر احکامات جاری کرتے ہوئے ۔
- ایس ایس پی انوسٹیگیشن سیف اللہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- توہین مذہب کیس میں سزا میں 2 ماہ 25 دن باقی رہ جانے والے مجرم کی سزا معطلی کی درخواست منظور
- اسلام آباد بلدیاتی الیکشن،تاحال 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، آخری تاریخ چھ نومبر مقرر
- گھریلو امور سنبھالنے والا ملازم مالک کے لاکھوں روپے اور سامان لیکر غائب
- وکلا پلازہ کی ایکوزیشن معاوضے کی عدم ادائیگی پر ڈسٹرکٹ بار کا 72 گھنٹے کا الٹی میٹم
- ایف پی سی سی آئی کی صدارت کیلئے نامزدگی میرے لیے اعزاز : ایس ایم تنویر
- منشیات اسمگلنگ کیخلاف اے این ایف کی عدالتی محاذ پر اہم کامیابی
- اٹک :وزیر اعلی پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم میں راولپنڈی ڈویژن کی طلباء کا کامسیٹس یونیورسٹی کے باہر انٹری کیلئے خوار اور لیپ ٹاپ نہ ملنے پر واپس جاتے ہوئے ۔
- وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ میں امن و امان اور انتظامی امور کا جائزہ
- اٹک کامسیٹس یونیورسٹی لیپ ٹاپ تقسیم تقریب، طلباء مایوس ہو کر واپس جانے پر مجبور
- الیکٹرانک فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم کیسزکوو جلد نمٹایا جائے، سلمان غنی
- ملکی آئی ٹی گریجویٹس اور پیشہ ور افراد کیلئے وزیراعظم آئی ٹی سرٹیفیکیشن ری ایمبرسمنٹ پروگرام کا باضابطہ آغاز
- دہلی’ ریس کورس مسجد کے بعد قدیمی مسجد کو مسمار کرنے کی تیاری
- راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 6 افراد گرفتار
- کار سوار فیملی سے ہراسگی، لڑائی جھگڑا اور فائرنگ کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار
- راولپنڈی، 5 شراب سپلائرز گرفتار 65 لیٹر سے زائد شراب برآمد
