راولپنڈی (سٹی رپورٹر)سرپرستِ اعلی یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی) ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی صدارت کے لیے نامزدگی میرے ایک اعزاز ہے، کامیابی کے بعد ایسی باصلاحیت، فعال اور مضبوط ٹیم تشکیل دیں گے جو حکومت کے سامنے کاروباری برادری، صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل مثر انداز میں پیش کرے اور حکومت کو ان مسائل پر سنجیدہ بات چیت کرنے پر آمادہ کرے۔ ظفر بختاوری اور احسن بختاوری کی محنت سے اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی الیکشن مہم کیلئے ای سی اور جی بی ممبران کے اتنے بڑے اکٹھ نے ہماری فتح پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے،اب 17 دسمبر کو رسمی کارروائی ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن مرکزی کور کمیٹی یو بی جی احسن ظفر بختاوری کی جانب سے ایف پی سی سی آئی الیکشن مہم کے سلسلے میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میں 75 سے زائد ای سی اور جی بی ممبران نے شرکت کی،شرکا کے مطابق اتنی زیادہ تعداد میں ای سی اور جی بی ممبراس آج تک اس سے قبل کسی بھی تقریب میں ایس ایم تنویرکی حمایت میں اکٹھے نہیں ہوئے،تقریب میں شریک افراد نے اس بہترین محنت پر ظفر بختاوری اور احسن ظفر بختاوری کی کارکردگی کو سراہا،اپنے خطاب میں ایس ایم تنویر نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ حکومت کو کاروباری برادری کی آواز سننی پڑے اور معیشت، تجارت اور صنعت کو درپیش مسائل پر نتیجہ خیز بات چیت ہو،غیر ضروری طور پر زیادہ کمیٹیاں بنانے کے بجائے ایگزیکٹو اور جنرل باڈی ممبران چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ مشاورت کرکے واضح اہداف مقرر کریں کہ آئندہ دو سال میں کیا حاصل کرنا ہے۔ ہر تین ماہ بعد پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کیا جائے گا اور طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کی نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 100 دن کا ٹارگٹ مقرر کرکے اس پر بھرپور توجہ دی جائے، ان شا اللہ منظم حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں سے کامیابی حاصل ہوگی۔صدر یو بی جی زبیر طفیل نے کہا کہ ایس ایم تنویر ایک محنتی، باصلاحیت اور متحرک کاروباری رہنما ہیں، جنہوں نے خیبر پختونخوا، بلوچستان سمیت ملک بھر کے دورے کرکے کاروباری برادری کو متحد کرنے اور یو بی جی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث عالمی اور ملکی معاشی حالات غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں، ایسے میں ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز سے نکال کر معیشت کو بہتری کی جانب لے جا سکے۔ ایس ایم تنویر اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صنعت و تجارت کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں اور اپنے تجربے، محنت اور صلاحیتوں سے یو بی جی اور ایف پی سی سی آئی کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے ایس ایم تنویر کو پیشگی مبارکباد بھی دی،صدر یو بی جی اسلام آباد عبدالروف عالم نے کہا کہ ایس ایم تنویر نے سرپرستِ اعلی یو بی جی کی حیثیت سے گروپ میں نئی روح پھونک دی ہے اور اب وہ ایف پی سی سی آئی کی صدارت کے امیدوار ہیں، 17 دسمبر کا انتخاب ایک تاریخی اور یکطرفہ مقابلہ ثابت ہوگا، جس میں ایس ایم تنویر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے ظفر بختاوری کو یو بی جی کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ احسن بختاوری نے بطور صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے فیڈرل کور کمیٹی سے اپیل کی کہ احسن بختاوری کی صلاحیتوں اور خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں بھی سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی کی اہم ذمہ داری کے لیے منتخب کیا جائے،چیئرمین فانڈر گروپ شیخ طارق صادق نے ایس ایم تنویر کو ایف پی سی سی آئی کی صدارت کے لیے نامزدگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ احسن بختاوری ایک ذہین، قابل اور باصلاحیت کاروباری رہنما ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد چیمبر کی صدارت کے دوران تاریخی کام کیے اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کیں، فیڈرل کور کمیٹی سے اپیل ہے کہ احسن بختاوری کی خدمات اور قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں بطور امیدوار سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ضرور منتخب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایس ایم تنویر اور احسن بختاوری کی کامیابی کے لیے شانہ بشانہ بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے,سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر احمد ملک نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس سے تعلق رکھنے والی تین شخصیات ایف پی سی سی آئی کی صدارت کے منصب پر فائز رہ چکی ہیں اور تینوں نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہترین خدمات انجام دیں۔ ایس ایم تنویر کے والد ایس ایم منیر مرحوم نے ان کی بہترین تربیت کی، اسی لیے ایس ایم تنویر بھی ایف پی سی سی آئی کی صدارت کے لیے ایک بہترین انتخاب ہیں۔ انہوں نے احسن بختاوری کو ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر کے لیے موزوں امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کی دو سالہ صدارت کے دوران انہوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور توقع ہے کہ وہ ایف پی سی سی آئی میں بھی کاروباری برادری کی امیدوں پر پورا اتریں گے،کور کمیٹی میرٹ کی بنیاد پر احسن بختاوری کو سینیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی کا امیدوار منتخب کرے۔ زبیر احمد ملک نے کہا کہ وہ علالت کے باعث کم ہی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں، تاہم احسن بختاوری کی انتخابی مہم کے لیے خیبر سے کراچی تک جانے کو تیار ہیں،احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ عاطف اکرام شیخ نے ایف پی سی سی آئی کی صدارت کے دوران تین سال میں بہترین خدمات انجام دیں، جبکہ چیئرمین فانڈر گروپ شیخ طارق صادق اسلام آباد چیمبر آف کامرس کو بہترین انداز میں چلا رہے ہیں۔ ایس ایم تنویر گزشتہ چار سال سے کاروباری برادری کی خدمت میں مصروف ہیں اور انہیں ایف پی سی سی آئی کی صدارت کے امیدوار کے طور پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم تنویر کی قیادت میں کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے مثر اقدامات کی توقع ہے اور انہیں پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔احسن بختاوری نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر کو ایف بی آر کے پالیسی بورڈ کا رکن ہونا چاہیے، وزیر مملکت برائے تجارت کا درجہ دیا جائے تاکہ کاروباری برادری کی آواز حکومتی پالیسی سازی کے اعلی فورمز تک پہنچ سکے۔تاجروں اور صنعتکاروں کو ہراساں کرنے کے رجحان کا خاتمہ، اسمارٹ لاک ڈان جیسے اقدامات پر نظرثانی اور چھوٹی و بڑی صنعتوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے متعلقہ شعبوں کے لیے مثر پالیسیاں تشکیل دی جائیں،صدر یو بی جی پنجاب عامر عطا باجوہ نے کہا کہ احسن بختاوری کو ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر کے لیے امیدوار منتخب کیا جانا چاہیے اور اس مقصد کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم تنویر اپنے والد کی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے کاروباری برادری کی خدمت کر رہے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے پوری ٹیم دل و جان سے انتخابی مہم چلائے گی۔ انہیں یقین ہے کہ ایس ایم تنویر بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کریں گے،سیکرٹری جنرل یو بی جی سندھ حنیف گوہر نے کہا کہ 17 دسمبر کے انتخابات میں یو بی جی بھرپور کامیابی حاصل کرے گا۔ انہوں نے ایس ایم تنویر کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ احسن بختاوری کو بھی ایف پی سی سی آئی میں سینئر نائب صدر کی ذمہ داری کے لیے موزوں امیدوار کے طور پر زیرِ غور لایا جانا چاہیے،،سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس خالد اقبال ملک نے ایس ایم تنویر کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کاروباری برادری کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں،احسن بختاوری نے اسلام آباد چیمبر کی دو سالہ صدارت کے دوران غیر معمولی کام کیا، آئی سی سی آئی کو کونسل نے چیمبر کی بہتری کیلئے کئی اہم اقدامات کئے اور کونسل ممبران نے اپنی بہترین پالیسیوں سے بزنس کمیونٹی کو بہترین قیادت فراہم کی۔ انہوں نے فیڈرل کور کمیٹی سے درخواست کی کہ احسن بختاوری کی خدمات اور صلاحیتوں کو ضرور مدنظر رکھا جائے اور انہیں سینئر نائب صدر کا امیدوار نامزد کیا جائے،وہاڑی چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر اور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوہدری نے بھی احسن بختاوری کو بطور سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی کا امیدوار نامزد کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھرپور صلاحیتیوں کے مالک انسان ہیں اور اپنے تجربے اور محنت سے ایف پی سی سی آئی کو بھی ترقی کی نئی بلندیوں پر لے کر جائینگے
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی :ایس ایس پی انوسٹی گیشن سیف اللہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر احکامات جاری کرتے ہوئے ۔
- ایس ایس پی انوسٹیگیشن سیف اللہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- توہین مذہب کیس میں سزا میں 2 ماہ 25 دن باقی رہ جانے والے مجرم کی سزا معطلی کی درخواست منظور
- اسلام آباد بلدیاتی الیکشن،تاحال 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، آخری تاریخ چھ نومبر مقرر
- گھریلو امور سنبھالنے والا ملازم مالک کے لاکھوں روپے اور سامان لیکر غائب
- وکلا پلازہ کی ایکوزیشن معاوضے کی عدم ادائیگی پر ڈسٹرکٹ بار کا 72 گھنٹے کا الٹی میٹم
- ایف پی سی سی آئی کی صدارت کیلئے نامزدگی میرے لیے اعزاز : ایس ایم تنویر
- منشیات اسمگلنگ کیخلاف اے این ایف کی عدالتی محاذ پر اہم کامیابی
- اٹک :وزیر اعلی پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم میں راولپنڈی ڈویژن کی طلباء کا کامسیٹس یونیورسٹی کے باہر انٹری کیلئے خوار اور لیپ ٹاپ نہ ملنے پر واپس جاتے ہوئے ۔
- وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ میں امن و امان اور انتظامی امور کا جائزہ
- اٹک کامسیٹس یونیورسٹی لیپ ٹاپ تقسیم تقریب، طلباء مایوس ہو کر واپس جانے پر مجبور
- الیکٹرانک فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم کیسزکوو جلد نمٹایا جائے، سلمان غنی
- ملکی آئی ٹی گریجویٹس اور پیشہ ور افراد کیلئے وزیراعظم آئی ٹی سرٹیفیکیشن ری ایمبرسمنٹ پروگرام کا باضابطہ آغاز
- دہلی’ ریس کورس مسجد کے بعد قدیمی مسجد کو مسمار کرنے کی تیاری
- راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 6 افراد گرفتار
- کار سوار فیملی سے ہراسگی، لڑائی جھگڑا اور فائرنگ کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار
- راولپنڈی، 5 شراب سپلائرز گرفتار 65 لیٹر سے زائد شراب برآمد
- ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے زیرِ صدارت پولیو مہمبارے اجلاس
- چکوال تعلیمی شعبہ میں بہتر کارکردگی دکھانیوالے ادارے نظرانداز
- یونین کونسل 32 امر پورہ میں گندگی کے ڈھیر ستھرا پنجاب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
