اسلام آباد(پ ر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے علی پور فراش میں ٹینٹ سکول کا افتتاح کیا۔ یہ اقدام وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت (MoFEPT)، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA)، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD)، بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز (BECS) اور نیشنل ایجوکیشن فانڈیشن (NEF) کے باہمی تعاون سے عمل میں لایا گیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر بچوں میں کتابیں اور اسکول بیگ بھی تقسیم کیے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور کسی بھی بچے کو اس حق سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ ڈاکٹر ناصر کا کہنا تھا کہ آٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی دھارے میں لانا ہمارا مشن ہے جس کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے شراکت دار اداروں کے تعاون سے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینٹ سکول کا قیام ان بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر اسکول نہیں جا پا رہے۔ ایسے اقدامات سے محروم اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تعلیم تک رسائی حاصل ہوگی اور ان کے روشن مستقبل کی راہ ہموار ہوگی۔ڈی جی این سی ایچ ڈی علی اصغر نے کہا کہ آٹ آف اسکول بچوں کو تعلیم کی فراہمی ایک اہم قومی ذمہ داری ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی مواقع کی فراہمی سے نہ صرف بچوں کا مستقبل بہتر بنایا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔جائیکا کے نمائندے محمد بلال عزیز نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا معاشرتی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ جائیکا تعلیمی شعبے میں بہتری اور آٹ آف اسکول بچوں کو تعلیمی دھارے میں لانے کے لیے اپنے شراکت دار اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ بچوں تک تعلیم کی سہولت پہنچائی جائے گی۔تقریب میں وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، جائیکا، این سی ایچ ڈی، بی ای سی ایس، این ای ایف اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے رجسٹرار سمیت دیگر شرکا نے شرکت کی۔
بریکنگ نیوز
- آٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی دھارے میں لانا ہمارا مشن: ڈاکٹر ناصر محمود
- دہشت گردوں کیخلاف کامیابآپریشنز فورسز کی اعلیٰ مہارت کا منہبولتا ثبوت ہیں: حنیف عباسی
- فضل الرحمان کے قریبی رفقا کیخلاف ادارے متحرک، مولانا کی اسلام آباد رہائشگاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری
- اسلام آباد :سرپرست اعلی یوبی جی ایس ایم تنویر ودیگر کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار ایس ایم تنویر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں ۔
- راولپنڈی پولیس کی ڈکیتی ،موٹر سائیکل ودیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں ،زیر حراست افراد سے بر آمد ہونیوالے مسروقہ موٹر سائیکل ۔
- لاہور بورڈ کا تعلیمی اداروں کو الحاق کیلئے آن لائن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس ‘بروقت معاونت، سیف سٹی شہریوں کے تحفظ کیلئے سرگرم
- کراچی کے شہریوں کا نئے صوبوں کے قیام اور شہر کو الگ صوبہ بنانیکا مطالبہ
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ہیلتھ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح
- لاہور ہائیکورٹ’ مانگا منڈی میں پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے درخواست دائر
- ایف ایف سی نے ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیا
- راولپنڈی :ایس ایس پی انوسٹی گیشن سیف اللہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر احکامات جاری کرتے ہوئے ۔
- ایس ایس پی انوسٹیگیشن سیف اللہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- توہین مذہب کیس میں سزا میں 2 ماہ 25 دن باقی رہ جانے والے مجرم کی سزا معطلی کی درخواست منظور
- اسلام آباد بلدیاتی الیکشن،تاحال 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، آخری تاریخ چھ نومبر مقرر
- گھریلو امور سنبھالنے والا ملازم مالک کے لاکھوں روپے اور سامان لیکر غائب
- وکلا پلازہ کی ایکوزیشن معاوضے کی عدم ادائیگی پر ڈسٹرکٹ بار کا 72 گھنٹے کا الٹی میٹم
- ایف پی سی سی آئی کی صدارت کیلئے نامزدگی میرے لیے اعزاز : ایس ایم تنویر
- منشیات اسمگلنگ کیخلاف اے این ایف کی عدالتی محاذ پر اہم کامیابی
- اٹک :وزیر اعلی پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم میں راولپنڈی ڈویژن کی طلباء کا کامسیٹس یونیورسٹی کے باہر انٹری کیلئے خوار اور لیپ ٹاپ نہ ملنے پر واپس جاتے ہوئے ۔
