تازہ تر ین

سٹارز کرکٹر کی پاکستان آمد ، نئے ٹیلنٹ کی تلاش

کراچی(آئی این پی)پاکستان میں ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے چار سابق غیر ملکی کرکٹرز کراچی پہنچ گئے ، چاروں کھلاڑی آج سے پاکستانی کرکٹرز کے ٹرائل لیں گے ۔ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے چار سابق غیر ملکی کرکٹر کراچی پہنچ گئے ۔ جونٹی رہوڈز ، ڈیمن مارٹن ، اینڈی رابرٹس اور ڈینی موریسن دبئی سے کراچی پہنچے ۔ چاروں کرکٹرز پاکستان میں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور آج سے پاکستانی کرکٹرز کے ٹرائل لیں گے ۔ ٹرائل کے بعد مختلف ٹیمیں بنا کر میچز بھی کھیلے جائیں گے ۔ کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جونٹی رہوڈز کا کہنا تھا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے ، امید ہے جلد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان واپس آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ایسا ٹیلنٹ تلاش کرلیں گے جو پوری دنیا کو چونکا دے ۔ جونٹی رہوڈز کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں فیلڈنگ اہم کردار ادا کرتی ہے ، جونٹی روڈز ایک ہی تھا اور ایک ہی کافی ہے ۔ اینڈی رابرٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز فاسٹ بولرز کی سرزمین ہیں ، وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے کھلاڑیوں کا کوئی نعم البدل نہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain