تازہ تر ین

اسلام آباد میں شدید طوفانی بارش و ژالہ باری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش و زالہ
باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
وفاقی دارالحکومت میں بعض مقامات پر بارش کے ساتھ زالہ باری ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
جبکہ اسلام آباد پر چھائے گھنے بادلوں کے باعث دن میں بھی رات کا سماں ہے۔
ادھر اٹک و گردو نواح کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے جبکہ بنوں شہر سمیت اگر
گرد کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
مانسہرہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کی شدت کم ہونے سے شہریوں
کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اوگی، در بند، بالاکوٹ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بارش کا سلسلہ
مزید ایک دن جاری رہے گا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain