تازہ تر ین

پاکستان کا 2کھرب ڈالر کے حصول کیلئے سوئس حکام سے رابطہ

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر کے اکاﺅنٹس تک رسائی کے لئے سوئس حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے رسائی ملنے پر پتا چلے گا کہ یہ پیسے کسی ضابطہ کار کے تحت یا بلیک منی کے ذریعے گئے، معلومات ملنے پر ہی کارروائی شروع ہوسکتی ہے ۔ وفاقی دارالحکومت میں پنجاب کی طرز پر”اسلام آباد فوڈ اتھارٹی“کے قیام کےلئے قانونی کارروائی مکمل ہو گئی ہے اتھارٹی کا جلد اسلام آباد میں قیام عمل میں آ جائے گا۔ حکومت نے قومی اسمبلی میں نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہونے کا دعوی بھی کیا ہے ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران منزہ حسن کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے بتایا کہ ملاوٹ پر قابو پانے کے لئے اسلام آباد میں مہم شروع ہے۔ اسلام آباد میں کہیں بھی حرام گوشت نہیں پکڑا گیا۔ غذائی کاروبار کے معیار کو جانچنے اور ملاوٹ و ناقص خوراک پر قابو پانے کے ضابطہ کار کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرز پر اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ قانونی کمیٹی نے مسودہ قانون کو فائنل کر دیا ہے ۔ عائشہ سید کے سوال کے جواب میں بلیغ الرحمان نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان ہمارا قومی پروگرام ہے جس کو ہر ایک ملکیت دیتاہے۔ اس سے آج ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ وسائل کی کوئی کمی نہیں، نیکٹا کا سالانہ بجٹ سوا ارب روپے تک کر دیا گیا ہے۔ 28 وزارتوں اور صوبوں کا کردار ہے 2015-16ءمیں نیکٹا کوایک ارب اکیس کروڑ روپے سے زائد کا فنڈز دیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے نتائج پوری قوم کے سامنے ہیں نفرت انگیز تقریر و انتہاءپسندانہ مواد کی روک تھام ممنوعہ تنظیموں، افراد کے دوبارہ منظر عام پر آنے سے روکنا، مدارس کا اندراج و انضباط، دہشت گردوں کے کمیونیکیشن نیٹ ورک کو تباہ کرنا اور دہشت گردی کو میڈیا میں بڑھا چڑھا کر پیش کرنے پر پابندی اس کے نمایاں نکات ہیں۔ قومی اسمبلی کو یہ بھی بتایا گیا ہے کوئی شادی شدہ خاتون اپنا شناختی کارڈ تبدیل کرواتی ہے اور پرانے کارڈ کی تفصیلات ظاہر نہیں کرتی تو اس کا کارڈ بلاک کر دیا جاتا ہے۔ ایک لاکھ 3 ہزار غیر قانونی امیگرینٹس رجسٹرڈ ہوگئے ہیں، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ وزیرمملکت نے بتایا کہ شادی کے بعد نیا شناختی کارڈ بنوانا جرم ہے، اگر اس کو پرانے کارڈ کے ساتھ لنک نہ کیا جائے۔ اس پر زیرو ٹالرینس ہے، اس کو بلاک کر دیا جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا محمد افضل نے بتایا کہ براہ راست سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح ہے ، ہمارا تجارتی خسارہ اور بجٹ خسارہ کم ہو رہا ہے۔ مالیاتی ذمہ داری و تجدید قرضہ ایکٹ 2005ءمیں ترمیم کا ارادر ہے۔ اس وقت جی ڈی پی شرح قرضہ کا 60 فیصد ہے تاہم 2032-33ءمیں اس کو 50 فیصد تک لایا جائے گا۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں عارف علوی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے سوئس حکومت کو اقتدار میں آتے ہی اپروچ کیا، سوئس حکومت کی طرف سے ہر ملاقات کے لئے تاریخ دی جاتی ہے، یہ تاریخ پاکستان نہیں دے سکتا۔ جب ان 200 ارب ڈالر کے اکاﺅنٹس تک رسائی ہوگی، تب پتا چلے گا کہ یہ پیسے کسی ۔ضابطہ یا بلیک منی کے ذریعے گئے تب ہی کارروائی ہوسکے گی قومی اسمبلی کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا 16 اضلاع میں نئے سرے سے سروے کا پہلا مرحلہ جون 2016ءتک شروع ہونے کی توقع ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے ملک بھر میں مستحق افراد کا ایک مرتبہ پھر سروے کروانے کے عمل کا آغاز کیا ہے۔ یہ بنیادی طور پر پیچیدہ عمل ہے اور اس کے لئے مالی وسائل غور و فکر اور مختلف فریقوں کی شراکت درکار ہے لہذا یہ عمل پوری طرح بروئے کار آنے میں وقت لگے گا، سروے مرحلہ وار منعقد ہوگا۔ رواں سال ملک کے 16 اضلاع میں یہ سروے مکمل ہونے کی امید ہے جبکہ باقی علاقوں میں سروے کا دوسرا مرحلہ آئندہ سال مکمل ہوگا۔ جب کہ وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں خطیبوں اور مﺅذن کی 52 اسامیاں خالی ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ ہے اسلام آباد میں خطیب کی 30 اور مﺅذن کی 12 اسامیاں خالی ہیں۔ яндекс

Cenforce es un medicamento para el tratamiento de la disfunción eréctil (DE). Es una versión genérica del medicamento de marca Viagra. El principio activo de Cenforce es el citrato de sildenafilo, que actúa relajando los músculos y aumentando el flujo sanguíneo a determinadas zonas del cuerpo.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain