Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش

    By Khabrain Newsاکتوبر 14, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی میں خلاف میرٹ امور، قومی رقوم کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کے لئے اپنی سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش کردی ہیں جبکہ جنرل بس سٹینڈ کی خستہ حالی اور تجاوزات کی بھرمار کے ساتھ حفاظتی انتظامات کو بھی انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے جنرل بس سٹینڈ کو سکیورٹی رسک قرار دیا گیا ہے یہ سفارشات گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں پیش کی گئیں اجلاس میں سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز جنید عالم اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں جنرل بس سٹینڈ کی مجموعی صورت حال، انتظامی و مالی معاملات، سکیورٹی، ٹرانسپورٹ آپریشنز اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کمیٹی کی پیش کردہ سفارشات کا جائزہ لیا گیا کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا کہ جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی 1976 سے قائم ہے جس کا رقبہ 210 کنال سے زائد ہے اور اس وقت سی کلاس بس سٹینڈ کے طور پر کام کر رہا ہے جہاں روزانہ تقریبا 40 ہزار مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے، جبکہ تقریبا 65 پبلک سروس گاڑیاں فی گھنٹہ یہاں سے گزرتی ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق 65 ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے لئے 37 فعال سٹینڈ دستیاب ہیں، تاہم مسافروں اور ٹرانسپورٹ آپریشنز کی ضروریات کے پیش نظر موجودہ انفراسٹرکچر اور انتظامی نظام میں بہتری کی ضرورت ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ بس سٹینڈ کو سی کلاس سے بی کلاس میں اپ گریڈ کرنے کے لئے اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے ماسٹر پلان کی تیاری اور بے کی تعداد تقریبا 80 تک بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ گاڑیوں کی پارکنگ، آمد و روانگی، مختلف شہروں کے لئے ٹرانسپورٹ آپریشنز اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے منظم اور کمپیوٹرائزڈ نظام کی تنصیب کا بھی جائزہ لیاگیا۔ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018-19 سے 2025-26 تک جنرل بس سٹینڈ کی مجموعی آمدن تقریبا 66 کروڑ 82 لاکھ روپے رہی، جس میں دکانوں، پٹرول پمپس، ہوٹلوں، کینٹین اور دیگر عمارتوں کے کرایوں کی آمدن شامل نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس عرصے کے دوران تقریبا 17 کروڑ ایک لاکھ روپے ترقیاتی کاموں، 6 کروڑ 71 لاکھ روپے آپریشنل اخراجات پر خرچ ہوئے، جبکہ تقریبا 43 کروڑ 10 لاکھ روپے میونسپل کارپوریشن کے جنرل فنڈ میں رکھے گئے۔ کمیٹی نے بس سٹینڈ کی سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے چار دیواری کی عدم موجودگی، داخلی و خارجی راستوں پر ناکافی انتظامات، غیر فعال سی سی ٹی وی کیمروں اور مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے لئے مناسب سہولیات نہ ہونے کی نشاندہی کی۔ رپورٹ میں ٹریول آئی سسٹم پر مکمل عمل درآمد اور رات کے اوقات میں سکیورٹی بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ مسافروں، ٹرانسپورٹرز اور عملے کے تحفظ کے لئے چار دیواری کی تعمیر، سکیورٹی کمپنی کی خدمات حاصل کرنے، کم از کم 25 سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی، سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت اور کنٹرول روم کے قیام کی سفارش کی گئی۔ داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی اور سکیورٹی چیکنگ کے نظام کو بھی مثر بنانے کی تجویز دی گئی۔ اس بات کا بھی جائزہ لیاگیا کہ بعض مقامات پر ایک سے زائد ٹرانسپورٹ کمپنیاں ایک ہی بے استعمال کر رہی ہیں، جبکہ بے کی سب لیٹنگ، غیر منظم پارکنگ اور بس سٹینڈ سے باہر مسافروں کو سوار کرنے کے باعث ٹرانسپورٹ آپریشنز متاثر ہوتے ہیں۔ اسی طرح دکانوں، کانٹرز، ریڑھیوں اور عارضی کاروباری سرگرمیوں کے باعث بعض راستے متاثر ہونے کی نشاندہی بھی کی گئی۔ کمیٹی نے بے کی ازسرنو جانچ، شفاف الاٹمنٹ، غیر مجاز سب لیٹنگ کے خاتمے، کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ اور گاڑیوں کی پارکنگ و روانگی کے باقاعدہ نظام کی سفارش کی۔ بس سٹینڈ کی اراضی کو اصل مقصد کے مطابق استعمال میں لانے، تجاو

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر

      اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

      موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.