راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث
گینگز کے خلاف کارروائیاں، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے2 گینگز کے 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا، زیرحراست افراد سے3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد ہوئی، پیرودھائی پولیس نے تین رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد کی، صادق آباد پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کیا،ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہناتھاکہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
