اسلام آبا(حبہ عباسی)پاکستان میں ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے، مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار ہیں۔ آئی ٹی برآمدات میں اربوں ڈالر کی آمدن اور ٹیلی کام شعبے کی بڑھتی ہوئی وسعت کے باوجود صارفین کو معیاری اور بلاتعطل انٹرنیٹ کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے۔ عالمی اسپیڈ انڈیکس کے اگست 2026 کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 143ویں جبکہ فکسڈ براڈبینڈ میں 95ویں نمبر پر رہا۔ موبائل انٹرنیٹ کی درمیانی ڈان لوڈ رفتار 18.49 ایم بی پی ایس اور فکسڈ براڈبینڈ کی 32.01 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب، مالی سال 2025-26 کے پہلے نو ماہ کے دور
