Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ

    By Khabrain Newsاکتوبر 14, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    وارسا(نیوز ایجنسیاں )نیٹو کے اعلیٰ فوجی کمانڈر نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اتحاد کے کسی رکن ملک پر حملہ کیا تو نیٹو کی افواج حملے میں شریک فوجی قوتوں اور انہیں مدد، وسائل اور ہدایات فراہم کرنے والے نظام کو بھی تباہ کر دیں گی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکی فضائیہ کے جنرل اور یورپ میں نیٹو کے سپریم الائیڈ کمانڈر الیکسس گرنکیوچ نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں سکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو ایک دفاعی اتحاد ہے، لیکن کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کے لیے اس کی حکمتِ عملی میں دشمن کو روکنا، اس کی پیش قدمی محدود کرنا اور اس کی جنگی صلاحیت کو توڑنا شامل ہے۔جنرل گرنکیوچ نے کہا کہ اگر کوئی نیٹو پر حملہ کرنے کی حماقت کرتا ہے تو اتحاد لڑے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کسی بھی رکن ملک پر حملہ مکمل طور پر ناکام ہو۔ ان کے مطابق، اگر مخالف فریق حملہ جاری رکھتا ہے یا مزید فوجی دستے میدان میں لاتا ہے تو نیٹو اس کے پورے جنگی نظام کو نشانہ بنائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ کارروائی صرف حملہ آور فوج تک محدود نہیں ہوگی بلکہ اس قوت کو سہارا دینے، اس کے لیے وسائل فراہم کرنے اور اسے کنٹرول کرنے والے نظام کو بھی ہدف بنایا جا سکتا ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپ اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ان کا کہناتھا، نیٹو کے ایک ارب شہریوں کو یقین ہونا چاہیے کہ اتحاد کو معلوم ہے کہ ممکنہ خطرات سے کیسے نمٹنا ہے اور دفاعی کارروائی کس طرح کی جائے گی۔انہوں نے امریکا کی جانب سے نیٹو کے اجتماعی دفاع سے متعلق عزم پر پائے جانے والے خدشات کو بھی کم کرنے کی کوشش کی۔ گرنکیوچ نے جولائی میں اقرہ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر اتحاد کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا۔
    نیٹو

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر

      اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

      جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.