مری(نمائندہ خبریں)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم کیے گئے وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے صفائی عملے میں نقد انعامات تقسیم کیے اور ان کی خدمات کو سراہا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف محنتی افراد کی خدمات کی قدر کرتی ہیں۔ صفائی ہیروز کو دیا جانے والا نقد انعام ان کی انتھک محنت، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کا اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ صفائی عملے نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنی خوشیوں اور آرام کو پس پشت ڈال کر دن رات محنت کی اور مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کیا یہ محنتی کارکن ہمارے اصل ہیرو ہیں جن کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
