مندرہ ( بیورو رپورٹ)مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے، دیوی، بھاء خان کے علاقوں سے قیمتی اشیا چوری ہونے کی وارداتیں رپورٹ۔ شریف احمد کے مطابق الیکٹریشن کا کام کرتا ہوں، ککھڑی موڑ چکوال روڈ کے قریب موٹر سائیکل کھڑا کرکے روڈ کے دوسری جانب جوس پینے گیا۔ تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔ دائیں بائیں نظر دوڑائی تو دیکھا کہ کافی دور تین اشخاص میرا موٹر سائیکل لے جارہے ہیں۔جمشید خان کے مطابق دیوی داتا بھٹ میں گھر سے گندم، آٹا، بیڈ شیٹ، دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔ سسرال گاں کی خاتون کے مین بازار گوجرخان میں شاپنگ دوران 50 ہزار روپے، موبائل فون، دیگر ضروری دستاویزات چوری کرلی گئیں۔ہاسنگ سوسائٹی کے گیٹ نمبر دو پر لگا اے سی آٹ ڈور چوری ہونے کی واردات بھی رپورٹ ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
