تازہ تر ین

21جیلوں میں دہشتگردوں سمیت 348 قیدیوں کو پھانسی

لاہور (میاں افضل سے) صوبے کی 21 سنٹرل جیلوں میں دہشتگردوں سمیت 348 سزائے موت کے قیدی پھانسی کی سولی پر لٹک چکے ہیں۔ جبکہ 3 پھانسی کے منتظر قیدی ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں سب سے سزائے موت پانے والے 45 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے جبکہ دوسرے نمبر اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 42قیدیوں کو پھانسی دی گی اور سنٹرل جیل بہاولپور میں 32 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکانے سے تیسرے نمبر پر ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض سنٹرل جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو واک نہیں کروائی جاتی اور نہ ہی ان کا چیک اپ کروایا جاتا ہے جس کی وجہ سے پھانسی کے منتظر قیدی پھانسی سے پہلے ہی موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ سزائے موت کے قیدی متعدد بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں ۔ صوبے کی 21 جیل میں دو سالوں کے دوران دہشتگردوں سمیت سزائے موت کے جتنے قیدیوں کو پھانسی دی گئی ایک اعدادو شمار کے مطابق سنٹرل جیل لاہور 45 ، سنٹرل جیل گوجرانوالہ 15، سنٹرل جیل ساہیوال 25 ، ڈسٹرکٹ جیل قصور 5 ، ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ 18 ، سنٹرل جیل بہاولپور 32، سنٹرل جیل ڈی جی خان 8 ، سنٹرل جیل راولپنڈی 42 ، ڈسٹرکٹ جیل اٹک 17، ڈسٹرکٹ جیل گجرات 16، ڈسٹرکٹ جیل جہلم 6، سنٹرل جیل فیصل آباد 31، سنٹرل جیل میانوالی 16، ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد 11، ڈسٹرکٹ جیل جھنگ 11، ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ 5، ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا 11، سنٹرل جیل ملتان 23 ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی 9 اور ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال میں 2 قیدیوں کو پھانسی دی جا چکا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بعض جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو واک نہیں کروائی اور نہ ہی ان کا چیک اپ کروایا جاتا ہے جس کی وجہ سے سزائے موت کے منتظر قیدی پھانسی پر لٹکنے سے قبل موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

El salario mínimo y el día de pago nunca han tenido mejor aspecto. minicreditos es una red entre iguales, en la que las personas son las únicas que refrescan el sistema, no los bancos ni otras instituciones financieras. Ayudémonos unos a otros.


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain