تازہ تر ین

پانامہ لیکس پر جہاز ڈپلومیسی….عمران ،نثار کا اکھٹے سفر

لندن (وجاہت علی خان سے) پانامہ لیکس میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کی فیملی کے بعض افراد کا نام آنے پر وزیراعظم و آصف علی زرداری کی لندن میں مروجودگی اور عمران خان و چودھری نثار علی خان کے ایک ہی جہاز میں پاکستان سے لندن تک کا اکٹھے سفر کرنے کے بعد ایک نیا لندن پلان سامنے آیا ہے جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان بیک ڈور رابطوں کے ذریعے یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ اس معاملہ میں رائے ونڈ میں دھرنے یا مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ نہیں دیا جائے گااس سلسلہ میں مسلم لیگ اور تحریک ا ناصف کے ایک باوثوق ذرائع نے خبریں کو بتایا کہ جہاز ڈپلومیسی کے ذریعہ عمران خان اور چودھری نثار علی خان کے مابین بھی حالیہ صورتحال پر سیر حاصل گفتگو اور چند اہم نکات طے ہوئے ہیں جن کے نیجہ میں کہا جا رہا ہے کہ ممکن ہے رائے ونڈ تک جانے کی ضرورت پیش نہ آئے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ دھرنا سیاست کی بجائے پاکستان مسلم لیگ سے کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی پر عمل کر کے سیاسی فوائد حاصل کئے جائیں اورآصف علی زرداری یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ اس ضمن میں عمران خان کے ساتھ نہیں دیا جائے گا اس سلسلہ میں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لندن میں وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی کوئی ملاقات نہیں ہو گی اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ کیونکہ پیپلز پارٹی پنجاب کے بعض سرکردہ رہنماﺅں سمیت چودھری اعتزاز احسن بھی سمجھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کو تحریک انصاف کا بھر پور ساتھ دے کر وزیراعظم پر دباﺅ شدید تر کیا جائے اور ان کی حالیہ کمزوری سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے لیکن آصف علی زرداری اعتزاز احسن اور دیگر پارٹی رہنماﺅں سے متفق نہیں ہیں ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن اور دیگر پارٹی رہنماﺅں کو اعلیٰ قیادت کا واضح پیغام دے دیا گیا ہے اگر اس کے باوجود اعلیٰ قیادت کے فیصلے کے برعکس ہوا تو یہ صریحاً آصف علی زرداری کے فیصلے کی نفی اور بغاوت کو پارٹی کا پالیسی بیان نہیں سمجھا جائے گا۔

Internet ofrece casi todo lo que se pueda imaginar viagragenerico.org. De ahí que haya un blog relacionado con casi cualquier cosa bajo el sol; ya sea cómo vestirse bien o cómo arreglarse el peinado.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain