Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں کارروائیاں
    • کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

    By Khabrain Newsجون 4, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کو ممکنہ فراڈ سے تحفظ فراہم کرے گا۔

    واٹس ایپ کو متعدد افراد کی جانب سے فراڈ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    اس فیچر کو اسکام الرٹ کا نام دیا گیا ہے اور ابھی یہ بیٹا (beta) ورژن میں نظر آیا ہے۔

    WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کا مقصد کسی نامعلوم کانٹیکٹ کی جانب سے بھیجے گئے میسج کے بارے میں اضافی الرٹ فراہم کرنا ہے۔

     

     

    اس طرح کے کیسز میں یہ انتباہ براہ راست چیٹ میں نظر آئے گا اور صارفین اس کے مطابق میسج پر ردعمل کا فیصلہ کرسکیں گے۔

    یہ فیچر کسی فراڈ کی کوشش کے دوران خودکار مداخلت نہیں کرے گا بلکہ کسی ممکنہ خطرات کا تجزیہ کرنے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرے گا۔

    صارفین فیصلہ کرسکیں گے کہ وہ میسج بھیجنے والے فرد کو بلاک کرکے اس کانٹیکٹ کو رپورٹ کریں یا چیٹ پر اعتماد کریں۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس فیچر کا بنیادی مقصد کسی فراڈ میسج کے حوالے سے شروع میں خبردار کر دینا ہے۔

    اس فیچر کے حوالے سے ایک اہم پہلو ڈیٹا ہینڈلنگ کا ہے اور رپورٹ کے مطابق کسی ممکنہ فراڈ میسج کا تجزیہ اسمارٹ فون کے اندر ہوگا اور اس کا مواد کمپنی کے سرورز میں منتقل نہیں کیا جائے گا۔

    یعنی اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ میسجز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل رہے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے اس طرح کی ٹیکنالوجی کا استعمال وائس میسجز کے ٹرانسکرپشن فیچر کے لیے بھی کیا جا رہا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے لوکل ایکٹیویٹی لاگز پر بھی کام کیا جا رہا ہے جس میں اسکام الرٹ کی تفصیلات موجود ہوں گی۔

    رپورٹ کے مطابق یہ فیچر آپشنل ہوگا اور بائی ڈیفالٹ ڈس ایبل ہوگا اور صارفین کو خود اسے ان ایبل کرنا ہوگا۔

    جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے تو اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.