Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر دہشت گرد حملہ، 3 اہلکار شہید
    • بھارت اسلام آباد میں SCO قومی رابطہ کاروں کے اجلاس میں شرکت کرے گا
    • نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 70 افراد ہلاک، 11 لاپتا
    • اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
    • سعودی وزیر خارجہ واشنگٹن پہنچ گئے امریکی ہم منصب سے اہم مذاکرات آج
    • M-1 موٹروے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاور ٹریفک کیلئے بحال
    • CDA کا اسلام آباد میں جدید اسپورٹس ایریناز قائم کرنیکا فیصلہ
    • جاز کا ڈیجٹ اور یونیساک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
    • الامہ ہاسنگ سوسائٹی روات راولپنڈی کے مالکان سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • الامہ جعلی ہاسنگ سوسائٹی نوسر باز مالکان کو جلد قانون کے شکنجے میں لائینگے، ترجمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا موقف
    • مشرق وسطیٰ جنگ کے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: عمانی وزیر خارجہ
    • راولپنڈی سے اسلام آباد داخلی و خارجی راستوں پر قانونی شکنجہ مزید سخت
    • صدر مملکت آصف زرداری سے ملک ساحل سرمد خان کی ملاقات
    • پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
    • وزیراعظم کا وژن’ ورلڈ سکلز شنگھائی میں پاکستانی نوجوانوں کی شاندار کارکردگی
    • PTI اور حکام کے درمیان ملاقاتوں کے باوجودمارچ معاملے پر تعطل ختم نہ ہوسکا
    • بوچھال کلاں کا غائب ہونیوالا 15سالہ بچہ کاشان حیدر 23روز بعد بالآخر والدین کو مل گیا
    • انتظامیہ و بلدیہ افیسر کی عدم دلچسپی سے گوجر خان شہر مسائلستان کا گڑھ بن گیا
    • گوجر خان شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت، بیماریاں پھیلنے لگیں
    • راولپنڈی ،4 افراد گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    By Khabrain Newsجون 4, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
    پاکستان کے صوبہ پنجاب میں درباروں کے چندے غائب کرنے پر سرکاری افسران اور اہلکاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی ہے۔
    محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ’مالیاتی شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے ایک بڑے دربار کے نذرانے اور چندہ فنڈز میں بڑے پیمانے پر ہونے والے منظم غبن اور غفلت کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی اور کڑی تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔‘
    صوبائی وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین اور اوقاف بورڈ کی ہدایات پر سیکریٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کی گئی۔
    پانچ سابق اعلیٰ افسران اور نگرانوں پر بھاری جرمانے، برطرفی اور تنزلی جیسی سخت سزائیں عائد کی گئی ہیں، جبکہ ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
    غبن میں ملوث مرکزی کردار اور سزاؤں کی تفصیل
    اردو نیوز کو دستیاب سرکاری تحقیقاتی رپورٹ اور بعد میں جاری ہونے والے احکامات کے متن کے مطابق اس میگا کرپشن سکینڈل کے مرکزی ملزم اور ایک دربار کے سابق مینیجر طاہر مقصود کو ان کے عہدے اور ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
    ان پر 1 کروڑ 13 لاکھ 25 ہزار روپے کی انفرادی مالیاتی ریکوری عائد کی گئی ہے، جو کہ ان کے 55 فیصد واجب الادا حصے کے مطابق بنتی ہے، جبکہ ان پر مستقبل میں کسی بھی فیلڈ پوسٹنگ پر مستقل پابندی لگا دی گئی ہے۔
    ایک بڑے دربار کے سابق ایڈمنسٹریٹر شیخ جمیل احمد کی ان کے مستقل عہدے سے 5 سال کے لیے تنزلی کر دی گئی ہے، ان کی گذشتہ 5 سال کی سروس ضبط کر کے اُن پر 92 لاکھ روپے کی ذاتی مالیاتی ریکوری عائد کی گئی ہے۔
    ایڈمنسٹریٹر آفس کے سابق سٹینوگرافر ثاقب نسیم کی چار سال کی سروس ضبط کر کے ان پر کسی بھی حساس برانچ، ایڈمنسٹریٹر آفس، میڈیا سیل یا سی سی ٹی وی اور سکیورٹی سیکشن میں تعیناتی پر انتظامی پابندی لگا دی گئی ہے۔
    اس کے علاوہ، سابق نگراں نُور حسین کی تین سال کے لیے سالانہ ترقیاں روک دی گئی ہیں اور انہیں کسی بھی بڑے مزار پر تعینات کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
     ایک اور سابق نگراں محمد شریف کو، اگرچہ اس انکوائری سے بَری کر دیا گیا تھا، لیکن زائر سے پیسے چوری کرنے کی ایک حالیہ وائرل ویڈیو سامنے آنے پر ان کے خلاف الگ سے انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور اُن پر  دربار سمیت کسی بھی بڑے مزار پر تعیناتی پر مستقل پابندی لگا دی گئی ہے۔
    بدعنوانی کا طریقہ کار اور ملزمان کی گرفتاری
    یہ منظم نیٹ ورک اس وقت بے نقاب ہوا جب محکمہ اوقاف کے ہیڈ آفس سے ایک خصوصی مانیٹرنگ ٹیم مزارات پر نذرانے کے بکسے کھولنے کے عمل کی نگرانی کے لیے بھیجی گئی۔
     تحقیقات کے دوران مانیٹرنگ ٹیم نے جب 6 ماہ تک ایک بڑے دربار پر نذرانے کے بکسے کھولنے کے عمل کی سخت نگرانی کی، تو حیرت انگیز طور پر مزار کی چندہ آمدن 44 لاکھ 80 ہزار روپے سے بڑھ کر 75 لاکھ 60 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
    اس عرصے کے دوران اس میں 30 فیصد سے 150 فیصد تک کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ یہ اضافہ اس وقت ہوا جب مزار پر جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے زائرین کی آمدورفت میں قریباً 50 فیصد کمی واقع ہو چکی تھی۔
    اسی طرح مزار بی بی پاک دامن پر بھی نگرانی کے دوران چندہ آمدن میں 25 سے 90 فیصد اور زری کے عطیات میں 92 سے 407 فیصد تک کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
    اس آڈٹ اور تقابلی جائزے نے ثابت کر دیا کہ ماضی میں جب یہ افسران تعینات تھے، تو نذرانے کے بکسوں سے لاکھوں روپے کی رقم باقاعدہ منظم طریقے سے چوری کر کے سرکاری خزانے کو چُونا لگایا جا رہا تھا۔
    اگر محکمہ اوقاف کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو ماضی میں اتنے بڑے پیمانے پر ایک ہی وقت میں کئی بااثر افسران اور ملازمین کو کٹہرے میں لا کر ملازمت سے نکالنے، تنزلی کرنے اور کروڑوں روپے کی ذاتی ریکوری ڈالنے کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
    ماضی میں مزارات پر چندے کی چوری یا غبن کے واقعات سامنے آنے پر بااثر ملازمین سیاسی اثرورسوخ یا محکمے کی اندرونی ملی بھگت سے بچ نکلتے تھے اور محض چند دن کی معطلی کے بعد دوبارہ بحال ہو جاتے تھے۔
     سیکریٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا ہے کہ مقدس مذہبی اداروں اور صوفیا کے مزارات کے اندر کرپشن عوام کے اعتماد اور ایک مقدس امانت کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
    انہوں نے کہا کہ محکمے کے اندر بدعنوانی کے نیٹ ورک کو بلاامتیاز قانونی اور انتظامی کارروائیوں کے ذریعے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا تاکہ زائرین جو رقم انتہائی عقیدت کے ساتھ مزارات پر پیش کرتے ہیں، اس کا ایک ایک روپیہ صرف اور صرف زائرین کی سہولیات، لنگر خانوں کی بہتری اور سماجی بہبود پر ہی خرچ ہوگا۔
    خیال رہے کہ حکومت نے مزارات کے چندے کے نظام کو ڈیجیٹل کرنے کا کام بھی شروع رکھا ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے مزارات پر ڈیجیٹل چندہ دینے کا ایک جدید اور جامع نظام وضع کر رہا ہے۔
    اس  منصوبے کی شروعات لگ بھگ دو سال قبل کی گئی تھی، جس کا مقصد مزارات کے نقد چندے اور روایتی پرچی سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنا تھا۔
    اب تک اس منصوبے کا ایک بڑا اور اہم حصہ مکمل کیا جا چکا ہے، جس کے تحت ایک بڑے دربار سمیت پنجاب کے تمام بڑے مزارات پر آن لائن بینکنگ لنکس، کیو آر کوڈز اور مخصوص کائیوسکس مشینیں نصب کی جا رہی ہیں جبکہ آن لائن لنگر اور چندہ فنڈز کے لیے خصوصی ڈیجیٹل ایپلی کیشن کی تیاری بھی حتمی مرحلے میں ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.