تازہ تر ین

قومی اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھرمچھلی منڈی میں تبدیل،فاٹا بارے فیصلہ نہ ہو نے پر اپو زیشن کا واک آﺅٹ،کورم بھی پو را نہ ہو سکا

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کا اجلاس ایک مرتبہ پھر فاٹا بل پیش نہ کرنے اور اپوزیشن کے واک آو¿ٹ کے بعد کورم نہ پورے ہونے پر ملتوی کردیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت شروع ہوا تو حکومت کی جانب سے آج بھی فاٹا اصلاحات بل ایوان میں پیش نہ کیا جاسکا۔حکومت کی جانب سے فاٹا اصلاحات بل ایوان میں پیش نہ کیے جانے پر اپوزیشن کا احتجاج مسلسل جاری ہے اور آج بھی بل پیش نہ کرنے پر اپوزیشن نے اسمبلی کارروائی سے واک آو¿ٹ کیا۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید نوید قمر نے کہا کہ قومی خزانے سے بھاری رقم ایوان پر خرچ ہوتی ہے لیکن کچھ حاصل نہیں، قومی اسمبلی ایجنڈے سے فاٹا سے متعلق نکات راتوں رات نکال لیے جاتے ہیں.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain