Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • باسط علی کو دل کا دورہ، سابق پاکستانی کرکٹر اسپتال منتقل
    • برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی
    • پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے
    • پاکستان میں سونا مہنگا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر، چاندی 7 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی
    • روس کے بیلگورود پر یوکرینی میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک
    • مانچسٹر سپر جائنٹس نے دی ہنڈرڈ کا ٹائٹل جیت لیا
    • راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے گھروں میں پانی داخل
    • سیال ڈیم سے بھارت نے پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا الرٹ جاری
    • کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملہ
    • بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ
    • رونالڈو کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ، سیزن کے اختتام پر الوداع کا امکان
    • خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز
    • ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں
    • پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک میں 84 ہزار ایچ آئی وی کیسز، علاج کیلئے مختص فنڈز کے استعمال پر وزیر صحت کو تشویش

    By Khabrain Newsاپریل 28, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 84 ہزار ہے، جن میں سے 61 ہزار افراد زیر علاج ہیں جبکہ دیگر مریضوں کا سراغ نہیں مل سکا تاہم 65 ملین ڈالر کے اییچ آئی وی پروگرام میں سے 61 اعشاریہ ایک ملین ڈالر اقوام متحدہ کے ادارے اور این جی او کو جاری کردیے گئے۔

    وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے پریس کانفرنس میں ایچ آئی وی کے کیسز سے متعلق فنڈز کے استعمال سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این جی اوز کی جانب سے فنڈز کے استعمال کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں اور وزارت کو اس حوالے سے معلومات دینے سے انکار کیا جا رہا ہے، جس پر تشویش ہے۔

     

    انہوں نے بتایا کہ ایچ آئی وی کیسز کا گراف میں اچانک اضافہ نہیں ہوا بلکہ مستحکم ہے اور اس وقت ملک میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 84 ہزار ہے، جن میں سے 61 ہزار افراد زیر علاج ہیں اور دیگر 23 ہزار مریضوں کا سراغ نہیں مل سکا کیونکہ وہ علاج نہیں کروا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ یہ کہنا کہ ایچ آئی وی لاعلاج ہے یہ غلط ہے کیونکہ اب ایچ آئی وی قابل علاج ہے اور اس کی ادویات سرکاری مراکز پر مفت دستیاب ہیں۔

     

    مصطفی کمال نے کہا پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے 3 لاکھ 69 ہزار کیسز ہونے چاہیے تھے، تاہم موجودہ شرح صفر اعشاریہ ایک فیصد ہے جو عالمی تناسب صفر اعشاریہ 5 فیصد سے کم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تونسہ میں ایچ آئی وی کیسز کی رپورٹ 2024 کی ہے اور جنوری سے اپریل 2026 میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، اسلام آباد میں 618 کیسز رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 208 مقامی اور 408 کیسز دیگر علاقوں سے ریفر ہو کر آئے ہیں، جن میں راولپنڈی، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر شامل ہیں۔

    وفاقی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ہم ملک میں 10 سی سی کی سرنج پر پابندی لگانے جا رہے ہیں جو سرنج ایک بار استعمال ہو گئی، وہ دوبارہ استعمال نہیں ہوگی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      تازہ ترین

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.