Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
    • میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
    • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
    • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
    • ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
    • چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی بالکل غلط ہے، شاہد خاقان

    By Khabrain Newsاپریل 29, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی بالکل غلط ہے۔

    سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ گلشن اقبال کے اردو بازار گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی کے مسائل پر بات کرنا ضروری ہے  کیونکہ کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ پر ایک سیاسی جماعت 17 سال سے حکومت کر رہی ہے جبکہ صوبے کو اس کی آبادی کے لحاظ سے وسائل بھی ملتے ہیں، تاہم اس کے باوجود مسائل جوں کے توں ہیں۔

    شاہد خاقان عباسی نے یاد دلایا کہ گلشن اقبال میں 20 سال قبل ایلیویٹڈ ٹرین کا منصوبہ بھی بنایا گیا تھا، مگر آج تک اس پر پیش رفت نہ ہو سکی۔ انہوں نے بی آر ٹی سڑک تاحال نہ بننے کو ایک معما قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کے ترقیاتی کام کا ٹھیکیدار بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور اگر حکومت ایک سڑک بھی نہیں بنا سکتی تو پھر کیا کرے گی۔

     

    انہوں نے کہا کہ شہر میں عوام کو پانی ٹینکرز کے ذریعے مل رہا ہے۔ اسی طرح  سندھ کے دیہی علاقوں کی صورتحال بھی ابتر ہے ۔ پورے صوبے کا انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہو چکا ہے۔ ان خرابیوں کو دور کرنے کے حل موجود ہیں ۔ حکومت وقت کو جواب دینا ہوگا کہ ہر شہری کو گھر میں پانی کب فراہم کیا جائے گا۔  شہروں  میں ہائیڈرنٹ اور ٹینکر مافیا موجود ہے۔ سندھ کے اسکول تباہ حال ہیں۔

     

    سابق وزیراعظم نے صنعتی علاقوں کے مسائل کو بھی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل کا اثر پورے پاکستان پر پڑتا ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے سوال اٹھایا کہ سندھ کے وسائل کی رقم کہاں جا رہی ہے ۔ جن کے محلات لندن اور دبئی میں ہوں، ایسے میں صوبہ کیسے ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کے عروج پر ہے۔

    انہوں نے فیول کی قیمتوں پر حکومت کی پالیسی کو مکمل طور پر غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بے اختیار ہے ، اس کی پالیسیوں کا براہ راست اثر عوام پر پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی پالیسیاں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ آخر حکومت عوامی مسائل کے حل پر توجہ کیوں نہیں دے رہی۔

    پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 15 لاکھ شہری ملک چھوڑ کر بیرون ممالک جا چکے ہیں ۔ حکومت کو عوامی مسائل کے حل کے لیے واضح حکمت عملی بنانی ہوگی۔ اسلام آباد کو 12 دن تک بند رکھنا پڑا، جس کے باعث اسکول، ہوٹلز اور کاروبار بند رہے ملک کا سیکیورٹی سسٹم کمزور کیوں سمجھا جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مفتاح اسماعیل نے اپنی وزارت خزانہ کے دور میں سندھ حکومت کو گرین لائین، کے فور اور دیگر منصوبوں کے لیے فنڈز مہیا کر دیے تھے۔ نیشنل فنانس کمیشن کے بعد صوبوں کے پاس بہت پیسے ہیں، یہ کہنا غلط ہے کہ مرکز فنڈ نہیں دیتا ۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.