All posts by Daily Khabrain

ایم کیو ایم کا سابق سیکٹر انچارج رئیس عرف مما 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (ویب ڈیسک)چکرا گوٹھ کورنگی میں پولیس کی بس پر فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے درجنوں واقعات میں انتہائی مطلوب ملزم رئیس الدین عرف مما پولیس کی گرفت میں ا?گیا۔ملزم کو ریڈ وارنٹ کے تحت انٹرپول نے ملائیشیا سے گرفتار کیا تھا جسے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 20 روز کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سیکٹر انچارج سے تفتیش کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی نے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کردی ہے۔ملائیشیا سے گرفتار ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کو زمان ٹاو¿ن اور کورنگی تھانوں میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج 12مقدمات میں حراست میں لیا گیا ہے۔حکام بتاتے ہیں کہ رئیس مما سانحہ چکرا گوٹھ، سانحہ 12 مئی، کراچی آپریشن کے اہم کردار ایس پی شاہ محمد سمیت پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، سیاسی، لسانی اور فرقہ ورانہ بنیادوں پر کی جانے والی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ چائنا کٹنگ میں بھی ملوث ہے۔ملزم کے خلاف اب تک مجموعی طور پر 16 مقدمات کا ریکارڈ مل چکا ہے جن میں ابراہیم حیدری اور کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانوں کے مقدمات شامل ہیں۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس کے خلاف مزید مقدمات کی تفصیلات کے لیے رینجرز اور سندھ بھر کی پولیس کوبھی خط لکھ دیا گیا ہے۔اس سے قبل کورنگی پولیس نے رئیس عرف مما کوغیر قانونی اسلحے اور بارودی مواد کیس میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا،عدالت نے ملزم کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔تفتیسشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کونائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے کیس میں بھی گرفتارکرنا ہے۔

وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سے 2 گھنٹے طویل ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس ا?ف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے درمیان سپریم کورٹ میں تقریباً 2 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات سپریم کورٹ بلڈنگ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئینی اداروں کے درمیان بہتر رابطوں، ا?ئندہ عام انتخابات، حلقہ بندیوں اور نگراں سیٹ اپ سمیت دیگر آئینی و قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم بغیر پروٹوکول کے سپریم کورٹ پہنچے ہیں جہاں ان کی چیف جسٹس سے ون ا?ن ون ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹے 55 منٹ تک جاری رہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان وزیراعظم کوگاڑی تک چھوڑنے گئے۔سپریم کورٹ سے وزیراعظم کی روانگی کے بعد سپریم کورٹ سے خصوصی سیکیورٹی اہلکار بھی چلے گئے۔قبل ازیں سپریم کورٹ ا?مد پر چیف جسٹس نے ججز گیٹ پر خود وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔ملاقات کے دوران ججز بلاک کی جانب جانے والے راستے بلاک کردیے گئے تھے جبکہ سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔تاحال یہ واضح نہیں کہ یہ ملاقات کس سلسلے میں ہورہی ہے۔