All posts by Daily Khabrain

دبئی:ساحلوں پرخواتین کی تصاویرلینے والے 289 افراد گرفتار

دبئی (ویب ڈیسک) دبئی میں ساحلوں پرخواتین کی تصاویرلینے والے 289 افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق دبئی میں 2017میں تقریباً17سو افراد ساحل پرنازیبا حرکات میں ملوث پائے گئے۔واضح رہے اماراتی قوانین کے تحت سمندرپرخواتین کی تصاویر لینا جرم ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دبئی کے ساحلوں پر سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایسی گرفتاری کا مقصد ساحل پر جانے والوںکو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ساحلوں پر چوری چکاری کی وارداتیں بھی عمل میں آتیہیں تاہم اس کی روک تھام کے لئے پولیس حرکت میں رہتی ہے۔

 

ماں نے اپنے کم سن بچوں کو خدا کا یقین دلانے کےلئے چونکا دینے والا اقدام کر ڈالا

نورکروس(ویب ڈیسک) جارجین ٹریفک پولیس نے نصب کردہ کیمرے سے دیکھا کہ 25 سالہ ایک خاتون بکاری وارن نے اپنی گاڑی سیدھی چلانے کے بجائے اچانک ایک کنکریٹ سے بنے کھمبے سے ٹکرادی۔ گاڑی میں ماں کے ساتھ 5 اور 7 سالہ دو بچے بھی موجود تھے جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔پولیس فوٹیج دیکھ کر فوراً پہنچی اور خاتون سے باز پرس کی تو جواب میں خاتون نے بتایا کہ کار کی ٹکر دانستہ طور پر تھی اور اس نے کھمبے کو ایک خاص ارادے کے تحت ٹکر ماری جس کا مقصد بچوں کو یقین دلانا تھا کہ خدا حقیقت میں موجود ہے اور اگر ہم اس پر یقین رکھیں تو وہ ہماری حفاظت کرتا ہے۔اس موقع پر بچوں کے بیانات سے بھی خاتون کے بیان کی تصدیق ہوگئی۔ خاتون نے گاڑی ٹکرانے سے قبل بچوں کو ہدایت دے کر سیٹ بیلٹس بندھوائیں اور اس کے بعد بچوں کو بتاتے ہوئے پول کو ٹکر دے ماری تھی۔خاتون کے اس بیان پر پولیس نے انہیں جائے حادثہ سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور بچوں کو ان کے دادا دادی کے حوالے کردیا۔ خاتون پر بچوں کی حفاظت نہ کرنے کی فرد جرم عائد کی جائے گی جب کہ ان کی ضمانت کے عوض 22 ہزار ڈالر کی رقم متعین کی گئی ہے۔

کبو ترو ں کا حُسن کا مقابلہ ،کبوتری ملکہ حُسن یا کبوتربادشاہ حُسن

عمان (ویب ڈیسک) اردن کے دارلحکومت عمان میں ہوا جس میں کبوتروں کی ‘ملکہ حسن کا انتخاب کیا گیا۔ملکہ حسن کا ٹائیٹل جیتنے والی کبوتری کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 20 ہزار امریکی ڈالر تک جا پہنچتی ہے۔اس دلچسپ مقابلے میں آٹھ سو سے زائدخوبصورت کبوتروں نے حصہ لیااور سینہ تان کرمکمل اعتماد کیساتھ ججز کے سامنے بہترین پوزدئیے جس پر ا±نہیں مارکس دیے گئے۔اس مقابلے کیلئے مالکان نے اپنے خاص نسل کے کبوتروں کو کئی کئی گھنٹے لگاکر ا±نکا بناوسنگھار کیاجبکہ ججز نے کبوتر کا رنگ، نسل، قسم اور عمر سمیت کئی دوسرے پہلووں سے جانچ پڑتال کے بعد ملکہ حسن قرار پانے والے کبوتر کو انعام سے نوازا۔

 

مریضوں کیلئے سستے نُسخے، چیف جسٹس نے شہریوں کے دل جیت لئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے غیر معیاری اسٹنٹ کیس کی سماعت کے دوران ہدایت کی کہ مریضوں کے لیے تجویز کردہ سستے نسخے اخبارات میں شائع کیے جائیں۔جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے غیر معیاری اسٹنٹ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر اظہر کیانی عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایمرجنسی میں کون سی ضروری ادویات اور آلات ہونے چاہیئںدل، بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کے لیے ادویات کا نسخہ دیں اور نسخہ ایسا ہونا چاہیے کہ 500 سے ایک ہزار روپے تک میں ماہانہ ادویات آجائیں۔ساتھ ہی جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹر کے پاس جائیں تو 5 سے 7 ہزار کا نسخہ بنا دیتے ہیں۔

 

ڈیٹا لیکس: کنزیومر کمپنی کا انکوائری کا اعلان، فیس بک شیئرز کی قیمتیں گر گئیں

صارفین کے مفادات کا تحفظ کرنے والی ایک امریکی کنزیومر پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے فیس بک صارفین کے ڈیٹا لیک اسکینڈل کی تحقیقات کے اعلان کے بعد سے فیس بک کے شیئرز کی قیمتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے۔فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے گزشتہ ہفتے سامنے آنے والی ان رپورٹس کی تصدیق کردی ہے کہ وہ صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے کی انکوائری کر رہا ہے۔واضح رہے کہ فیس بک نے 2011 میں مذکورہ کنزیومر ایجنسی کے ساتھ صارفین کی معلومات اور ذاتی ڈیٹا کو خفیہ رکھنے کا معاہدہ کیا تھا۔دوسری جانب فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے انکشاف کے بعد سے کمپنی کے شیئرز کی قیمت مسلسل گررہی ہے۔گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں اس کے شیئرز کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

 

بارات روک کر ناچ گانا اور فائرنگ کرنے والا ایس ایچ او عملہ سمیت کھڈے لائن

جیکب آباد(ویب ڈیسک )صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں پولیس اہلکاروں کو بارات روک کر ڈھول بجوانا، رقص کرنا اور پھر ہوائی فائرنگ کرنا مہنگا پڑگیا اور ایس ایچ او سمیت پوری پولیس پارٹی کو معطل کردیا گیا۔تھانہ اے سیشن ٹھل کے ایس ایچ او عبدالستار بھیو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ایک بارات کو روکا اور ڈھول بجانے کی ضد کی۔ایس ایچ او سمیت تمام پارٹی نے ڈھول کی تھاپ پر نہ صرف رقص کیا بلکہ ہوائی فائرنگ بھی کی۔واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ایس ایس پی فیصل چاچڑ نے نوٹس لے لیا اور ایس ایچ او سمیت پوری پولیس پارٹی کو معطل کردیا گیا۔

 

دبنگ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کس کو اپنا پیر تسلیم کر لیا ،چونکا دینے والی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر خورشید کلیم سے کہا ہے کہ آپ ہمارے بھی پیر ہیں۔سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ایک بجے تک ملتوی کردی گئی۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر رشید اے رضوی کی درخواست پرسماعت ملتوی کی۔رشید اے رضوی نے موقف اختیار کیا کہ وکلاقیادت آئی ہوئی ہے، آپس میں مشاورت کرکے آگاہ کریں گے۔

 

ہارٹ اٹیک موٹاپے سے نہیں غیر متحرک رہنے سے ہوتا ہے، تحقیق

ناروے (ویب ڈیسک) نئی تحقیق کے مطابق کورونری ہارٹ ڈیزیز ( دل کو خون مہیا کرنے والی شریان کی بیماری) کا تعلق موٹاپے سے نہیں بلکہ جسمانی طور پر غیر متحرک ہونے سے ہے۔امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے جریدے میں شائع ہونے والے مقالے میں بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے بجائے جسمانی طور پر متحرک رہنا کورونری ہارٹ ڈیزیز کے علاج میں زیادہ معاون ثابت ہوتا ہے۔ نارویجن یونیورسٹی کے تحقیق کار ٹرائن موہولڈتھ اور ان کے ساتھیوں نے 3307 مریضوں پر موٹاپے میں اضافے یا کمی اور جسمانی طور پر متحرک رہنے کے حوالے سے جسم پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کیاتیس سال کے تحقیقی مطالعے سے پتا چلا کہ 3307 مریضوں میں سے جن مریضوں کے وزن میں اضافہ ہوا ان میں کورونری ہارٹ ڈیزیز سے موت کی شرح نہ ہونے کے برابر رہی تاہم وہ افراد نے جنہوں نے وزن تو کم کرلیا لیکن جسمانی طور پر متحرک نہیں تھے ان میں موت کے خطرات کی شرح 1.3 فیصد تھی۔اسی طرح جن مریضوں نے وزن کو نارمل رکھا لیکن جسمانی طور پر متحرک رہے ایسے افراد کی موت کی شرح صفر اعشاریہ 64 رہی جوکہ نہ ہونے کے برابر ہے اس طرح اگر روز مرہ کے کاموں کی انجام دہی میں جسمانی سرگرمی کی جائے تو دل کی شریانوں کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے اور مریض تندرست بھی رہتا ہے۔

 

عمران خان مریم نواز کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں عمران خان کو جھوٹ بولنے کے دورے پڑتے ہیں،وہ مریم نواز کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں،کے پی میں کسی اسپتال اور اسکول کی حالت زار بہتر نہیں کی جاسکی، 2013 سے اب تک عمران خان کا جھوٹ اور الزامات کا وتیرہ نہیں بدلا۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں نواز شریف کو کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے، قانون کے معیار کا پورے پاکستان کوپتا چل چکا ہے،2018 میں پاکستان کی عوام ووٹ کے ذریعے فیصلہ کرے گی۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں عمران خان کو جھوٹ بولنے کے دورے پڑتے ہیں،وہ مریم نواز کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں،کے پی میں کسی اسپتال اور اسکول کی حالت زار بہتر نہیں کی جاسکی، 2013 سے اب تک عمران خان کا جھوٹ اور الزامات کا وتیرہ نہیں بدلا۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام ا?باد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں نواز شریف کو کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے، قانون کے معیار کا پورے پاکستان کوپتا چل چکا ہے،2018 میں پاکستان کی عوام ووٹ کے ذریعے فیصلہ کرے گی۔
\