All posts by Daily Khabrain

خبر دار۔۔۔شہرقائد میں شدید گرمی کے باعث آج ہیٹ اسٹروک کا خدشہ

کراچی(ویب ڈیسک)شہرقائد میں شدید گرمی کے باعث آج ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے جب کہ پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی میں پچھلے چند روز سے موسم شدید گرم ہے، گز شتہ دوروز سے جاری گرمی نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے جب کہ آج کراچی میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت دوپہر12 بجے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو جائے گا، جب کہ دن گزرنے کے ساتھ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 12 فیصد رہے گا، نمی کا تناسب کم ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے سے شہر میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہے، لہٰذا شہری ہیٹ اسٹروک کے پیش نظرحفاظتی تدابیر اپنائیں۔ ماہرین نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریزکریں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ کریں اورسر کو کسی رومال سے ڈھانپ کر باہر نکلیں۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز بھی پارہ 40 ڈگری تک پہنچا تھا، شدید گرمی کے باعث شہری گزشتہ روز بھی شدید پریشان تھے جب کہ شہر میں برف اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔

ایس ایس پی تشدد کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کے وکیل شاہد نسیم گوندل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو ا?ج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے عمران خان کو ا?ج حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت 10 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی۔

 

مشرف بزدل ہم بہادری سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، مریم نواز

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پرویز مشرف بزدل ہیں جبکہ ہم مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف جیسے لوگ بزدل ہیں جبکہ ہم یہاں دلیری سے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، ہم ہسپتال میں نہیں چھپے، مشرف نے وطن واپس آنا ہوتا تو بھاگتے ہی کیوں، سیاست دانوں اور مشرف جیسوں میں فرق پتہ لگنا چاہیے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج تک کسی گواہ نے آ کر نہیں کہا کہ ہم نے کوئی کرپشن کی، ایک گواہ تو بتائیں جس نے کٹہرے میں آ کر کہا ہو کہ 5000 کی کرپشن ہوئی، کیا سات ماہ سے کیس چل رہا ہے کسی گواہ نے ہمارے خلاف بیان دیا؟۔

 

سعودی عرب میں شادی کی مخلوط تقریب، 281 مرد و خواتین گرفتار

ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی پولیس نے شادی کی مخلوط تقریب میں شرکت کرنے پر 281 مرد اور خواتین کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ میں افریقی کمیونٹی کے فارم میں منعقدہ شادی کی ایک مخلوط تقریب منعقد ہوئی جس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 281 مرد و خواتین کو گرفتار کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ زیرحراست نصف سے زائد افراد کو مملکت میں رہائش کے مروجہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تاہم ان میں سے کسی پر شراب نوشی یا غیر قانونی مشروبات کے استعمال کے شواہد نہیں ملے۔ گرفتار افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب شادی کی مخلوط تقریب پر سعودی پولیس نے کارروائی کی ہو۔ اس سے قبل رواں سال کے شروع میں پولیس نے مرد و خواتین کی اکٹھی تقریب منعقد کرنے پر دلہن سمیت 40 مہمانوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

 

پاکستان سے اب تک محبت کرنے والے بنگلہ دیشیوں کوسزا ملنی چاہیئے، شیخ حسینہ

ڈھاکہ:(ویب ڈیسک ) بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اب تک محبت کرنے والے بنگلہ دیشیوں کو سزا ملنی چاہیئے۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے وہ شہری جو ایک خود مختارملک میں رہتے ہوئے اب تک پاکستان سے محبت کرتے ہیں، انہیں سخت سزا ملنی چاہیئے، ہمیں ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن کی مدد سے بنگلہ دیشی شہریوں میں پاکستان کی محبت ختم ہوجائے جب کہ عوام کوبھی ان لوگوں کے خلاف سخت جواب دینا چاہیے جو پاکستان سے محبت کرتے ہیں، اگرہم ایسا نہیں کرسکتے تو ہمارا وجود مٹ جائے گا۔

 

آرمی چیف دنیا کے سب سے امیر ملک برونائی پہنچ گئے

برو نا ئی :(ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برونائی کے سلطان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برونائی دارالسلام کے دورے کے دوران برونائی کے سلطان حاجی حسن البلقیا معزالدین سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے برونائی کے نائب وزیر دفاع، بری فوج اور رائل آرمڈ فورسز کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، ٹریننگ اور سیکورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برونائی کی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا۔

 

نیشنل سٹیڈیم پھر دلہن بننے کو تیار کا لی آند ھی کیخلاف شا ہینوں کا سکواڈ تیار

لاہور: (ویب ڈیسک )ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف ،محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا جب کہ حارث سہیل، عمر امین اور عامر یامین بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ رومان رئیس کو فٹنس مسائل کے باعث قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔پاک ویسٹ انڈیز سیریز؛ آن لائن ٹکٹ آج شب سے دستیابواضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا میچ یکم اپریل کو ہو گا جب کہ دوسرا میچ 2 اور تیسرا 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
ہینوں کا سکواڈ تیار

پنجابی سب سے آگے دُھری شہریت میں پنجاب کے بیورو کریٹس سر فہر ست نکلے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) دہری شہریت چھپانے والوں میں پنجاب بیوروکریسی کے افسران کی تعداد سب سے زیادہ رہی، 147افسران میں سے80کا تعلق پنجاب بیوروکریسی سے ہے جبکہ 7 کا تعلق خیبر پختونخوا بیورو کریسی اور ایک کا تعلق بلوچستان سے ہے اس کے علاوہ وفاقی بیورو کریسی سے تعلق رکھنےو الے 59 افسران نے بھی دہری شہریت چھپائی جن کا تعلق مختلف محکموں سے ہے۔ دہری شہریت ظاہر نہ کرنے والے 147 افسران کی اکثریت 47برطانوی، 34 کے پاس کینیڈین، 24کے پاس امریکہ کی شہریت نکلی جبکہ دیگر کے پاس مختلف ممالک کی شہریت ہے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔گریڈ 20 کے افسر عمران محمود، محکمہ پی آئی ایف ڈی، کامرس ڈویژن، دوہری شہریت نیوزی لینڈ۔ گریڈ 19 کے ڈاکٹر ظفراللہ، محکمہ ایس ایل آئی سی،کامرس ڈویژن، دہری شہریت یو کے (برطانیہ)۔ گریڈ 17 کے راشد مصطفی، محکمہ مزار قائد، نیشنل ہسٹری اینڈ لٹریچر ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ ای جی 8 کے سلیم باز خان، محکمہ او جی ڈی سی ایل، پیٹرولیم ڈویژن، دہری شہریت یو ایس اے(امریکہ)۔ گریڈ OP-4 کے سید نعمان حسن، یو ایس ایف، انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن، دہری شہریت اٹلی۔ گریڈ 18 کی مسمات حمیرہ خرم خان، محکمہ پاک پی ڈبلیو ڈی، ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ OPF-9 کے طاہر احمد بخاری، محکمہ او پی ایف، اوورسیز پاکستانیز ڈویژن، دہری شہریت یو ایس اے (امریکہ)۔ گریڈ G-09 کے سید عابد حسین رضوی، محکمہ توانائی، پاور ڈویژن، دہری شہریت یو ایس اے (امریکہ)۔ گریڈ G-09 کے ایم وشاق، محکمہ توانائی، پرائم منسٹر سیکریٹریٹ ڈویژن، دہری شہریت یو ایس اے (امریکہ)۔ گریڈ G-7 کے امتیاز احمد، محکمہ پی ٹی وی، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ 17 کے سید ایم مظاہر، محکمہ ادارہ شماریات، شماریات ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ 20 کے جان ایم، محکمہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، دہری شہریت یو کے (برطانیہ)۔ گریڈ 22 کے نادر چوہدری، فارن افیئرز ڈویژن، دہری شہریت یو کے (برطانیہ)۔ گریڈ 17 کے ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول، محکمہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن، سی ڈی اے ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ G-6 کے اعجاز احمد بٹ، محکمہ پی ٹی وی، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ، دہری شہریت یو کے (برطانیہ)۔ گریڈ 18 کے ایم طارق حسین نیازی، ایٹ دی ڈسپوزل آف اے ڈی بی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ 18 کی صائمہ علی، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، دہری شہریت یو کے (برطانیہ)۔ گریڈ 18 کے ڈاکٹر سجاد احمد خان، محکمہ ملیریا کنٹرول، این ایچ ایس ڈویژن، دہری شہریت روس۔ گریڈ 17 کے ایم جمیل، محکمہ این ایچ اے، کمیونی کیشن ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔گریڈ 17 کی محترمہ ثمینہ ناز، محکمہ سماجی بہبود، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ 19کی محترمہ ارم شبیر، محکمہ ایف بی آر، ریونیو ڈویژن، دہری شہریت یو کے (برطانیہ)۔ گریڈ 18 کے صمد خان، محکمہ قانون، سی ایس خیبرپختونخوا، سی ایس خیبر پختونخوا، دہری شہریت یو ایس اے (امریکہ)۔ گریڈ EPS-2 کے ارشد محمود، محکمہ این آر ٹی سی، دفاعی پیداوار، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ 17 کی محترمہ عالیہ نذر، محکمہ جی ایس ای سی برائے این سی سی، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ 19 کے ایم اشرف، محکمہ سی ایم اینڈ ای ای، میری ٹائم افیئرز ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ 18 کے سلطان اعجاز الحسن، محکمہ پورٹ قاسم اتھارٹی، میری ٹائم افیئرز ڈویژن، دہری شہریت یو کے (برطانیہ)۔ گریڈ 17 کے سید سلمان حسین رضوی، محکمہ پورٹ قاسم اتھارٹی، میری ٹائم افیئرز ڈویژن، دہری شہریت یو کے (برطانیہ)۔ گریڈ V کی سعیدہ حسنین، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن، ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔گریڈ VIIکے ایم توصیف شاہد، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت پاناما۔گریڈCC کے طارق این علوی، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن،دہری شہریت فرانس۔ گریڈ CC کے علی حسن یزدانی، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ VII کے ارشد علی حسن جان، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ CC کے عدنان عندلیب، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت آسٹریلیا۔ گریڈ VIII کے محمد مسیح، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ V کے فیاض احمد ، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت یو ایس اے (امریکہ)۔ گریڈVII کے شمشاد آغا، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت یو ایس اے (امریکہ)۔ گریڈ VII کے اطہر انعام ملک، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت یو ایس اے (امریکہ)۔ گریڈ CC کی فرح حسین، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ VIکے علی اصغر شاہ، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن،دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ VIII کے ندیم ظفر خان، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ M-4 کے حسن علی خان، محکمہ کے پی آئی ٹی بورڈ، خیبرپختونخوا صوبہ ،دہری شہریت یو ایس اے (امریکہ)۔ گریڈ 8 کے ایم حماد احمد، محکمہ پی بی سی، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ 18 کے سید نوید بخاری، محکمہ زراعت، بلوچستان ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ EG-06کے محمد افضل خان، محکمہ سول ایوی ایشن، ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت یو ایس اے (امریکہ)۔ گریڈ EG-04 کے محمد مبین، محکمہ سول ایوی ایشن، ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ V کے نہال اے صدیقی، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن، ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ VII کے امتیاز احمد میمن، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ VIII کے کمال ظہیر، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ VIII کے نعمان اقبال باجوہ، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ VI کے ایس فراز خالد، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ CC کے راحیل احمد، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ V کے محمد علی، محکمہ ایوی ایشن ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ 9 کے شیر محمد، محکمہ آئی سی اینڈ آئی، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ 17 کی عطیہ ضمیر ضیا، محکمہ صنعت، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت یوایس اے (امریکہ)۔ گریڈ 18 کے ڈاکٹر مہدی خان، محکمہ صحت گوجرانوالہ، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ 17 کے ڈاکٹر نسرین اختر، محکمہ پی ایچ ایف ایم سی وہاڑی، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت یو ایس اے (امریکہ)۔ گریڈ 17 کی ڈاکٹر ایم آصف ترین، محکمہ پی ایچ ایس ایم سی فیصل آباد، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ 17 کی ڈاکٹر طاہرہ حمید، محکمہ پی ایچ ایف ایم سی فیصل آباد، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ 17 کے ڈاکٹر محمد شیراز، محکمہ صحت، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت بحرین۔ گریڈ 17 کے ڈاکٹر ناصر علی نواز، محکمہ صحت، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔گریڈ 18 کی ڈاکٹر عائشہ ابراہیم، محکمہ صحت، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ، گریڈ 17 کی ڈاکٹر صالحہ فاطمہ، محکمہ صحت، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ 17 کی فاطمہ وسیم، محکمہ پی اینڈ ایچ ایس سی لاہور، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت یو ایس اے (امریکہ)۔ گریڈ 18 کے ڈاکٹر آفتاب احمد علوی، محکمہ صحت، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت یو ایس اے (امریکہ)۔ گریڈ 18 کے ڈاکٹر ایم اقبال شکور، محکمہ صحت ڈی ایچ کیو ایچ مظفر ، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ 17 کے ڈاکٹر مشال وحید، محکمہ صحت، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت یو ایس اے (امریکہ)۔ گریڈ 18 کے ڈاکٹر ساجد علی ڈوگا، محکمہ پی اینڈ ایس ایچ کیو، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ 18 کے ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی،محکمہ پی اینڈ ایس ایچ سی، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ 18 کے ڈاکٹراسد الرحمن ،محکمہ پی اینڈ ایچ ایس سی، سی ایس پنجاب، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ 18 کے ملک حق نواز، محکمہ اسکول ایجوکیشن، سی ایس پنجاب، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ VP کے رانا وقار شبیر، محکمہ زیڈ ٹی بی ایل، فنانس ڈویژن،دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ 19 کی ڈاکٹر فرح نور، محکمہ ایس جی پی سی، سی ڈی اے ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ 18 کی نائمہ طارق، محکمہ ایف ڈی ای، سی ڈی اے ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ 17 کی ناہید انوار، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ مسمات مائرہ جعفری، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ فرحان ظہیر، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات، سی ایس پنجاب، دہری شہریت آسٹریلیا۔ حسن محمد خالد، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات، سی ایس پنجاب، دہری شہریت کینیڈا۔ مسمات نوشین فیاض، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ PPG-14 کی محترمہ فریدہ نذیر، محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس، سی ایس پنجاب، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ 17 کے ڈاکٹر انیس اورنگزیب، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ 17 کی ڈاکٹر طیبہ اکرام، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ 17 کے ڈاکٹر عدنان سلیم ملک، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت یوایس اے (امریکہ)۔ گریڈ 20 کے ڈاکٹر محمد مغیث امین، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ 18 کی ڈاکٹر ارم چوہدری، ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت یو ایس اے (امریکہ)۔ گریڈ 20 کی ڈاکٹر فرخندہ حفیظ، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ 18 کے ڈاکٹر سید سلیمان اے شاہ، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت یو ایس اے (امریکہ)۔ گریڈ 17 کی ڈاکٹر اشما خان، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت نیپال۔ گریڈ 17 کی صنم صغیر، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ گریڈ 18 کی ڈاکٹر بشری رزاق، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت یو ایس اے (امریکہ)۔ گریڈ 18 کی ڈاکٹر لبنی فاروق، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت کینیڈا۔ گریڈ 17 کی ڈاکٹر شمائلہ رشید، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔ پروفیسر محمد طارق، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ، گریڈ18 کے ڈاکٹر گوہر علی خان، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن، دہری شہریت برطانیہ۔گریڈ19 کے افسرڈاکٹر خرم شفیق خان، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت کینیڈا،گریڈ 18 کے افسر ڈاکٹر طارق اے بنگش ، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن، دوسری شہریت آئرلینڈ، گریڈ18 کے افسرڈاکٹر عامر لطیف، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت آئرلینڈ، گریڈ18 کے افسرڈاکٹر غلام سرور، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت برطانیہ،گریڈ17 کے افسر امجد فاروق اللہ، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت امریکہ،گریڈ18کے افسرکاشف عزیز احمد، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ 17 کی افسر ڈاکٹر لبنا ناصر، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت برطانیہ،گریڈ 17 کے افسرڈاکٹر فرقان یعقوب، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت برطانیہ،گریڈ 18 کے افسر ڈاکٹر محمد ظہیر خان، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت امریکا،گریڈ17 کی افسر غوثیہ خانم، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت کینیڈا،گریڈ20کے افسر پروفیسر عظیم جہانگیر، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت امریکا، گریڈ 18 کے افسر ڈاکٹر شفیق چیمہ، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت امریکا،گریڈ 19 کے افسر ڈاکٹر خورشید خان، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت امریکہ ، گریڈ 18 کے افسر ڈاکٹر ارسلان ، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت امریکہ ، گریڈ 17 کے افسر محمد نعمان اکرم، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت فرانس،گریڈ18 کی افسرڈاکٹرحمیرا رضوان، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ18کی افسر ڈاکٹر تبسم عزیز، محکمہ ایس ایچ سی اینڈ ایم ای، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت برطانیہ،گریڈ18 کی افسر آسیا کشنے، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن ، دوہری شہریت امریکا،گریڈ بی ایس 17 کے افسر میاں محمدعباس ، محکمہ فارسٹ وائلڈ اینڈ فشریز، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت تھائی لینڈ،گریڈ19 کے افسر کوکب علی ، محکمہ اسکول ایجوکیشن ، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت کینیڈا،گریڈ19 کی افسر فریدا بیگم، محکمہ اسکول ایجوکیشن، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت بحرین،گریڈ18کی افسرمسز اشرف نسرین بخاری، محکمہ اسکول ایجوکیشن ، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ 19 کے افسر نسیم اختر، محکمہ سکول ایجوکیشن، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت بحرین،افسر گریڈ 2کی مس نباہ علی سعد ، محکمہ کامسیٹس لاہور، سائنس ٹیکنالوجی ڈویژن ،دوہری شہریت برطانیہ،افسر گریڈ 2کے افسرکامران سعید ہاشمی، محکمہ کامسیٹس لاہور، سائنس ٹیکنالوجی ڈویژن ،دوہری شہریت امریکہ، افسر گریڈ 2کے افسر طاہر عزیز خان، محکمہ کامسیٹس لاہور، سائنس ٹیکنالوجی ڈویژن ،دوہری شہریت برطانیہ،افسر گریڈ 2کے افسر شہزادہ جنید شریف، محکمہ کامسیٹس لاہور، سائنس ٹیکنالوجی ڈویژن ،دوہری شہریت کینیڈا،افسر گریڈ 2کے افسر ڈاکٹرجلیل اختر، محکمہ کامسیٹس لاہور، سائنس ٹیکنالوجی ڈویژن ،دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ بی پی ایس -17 کے افسر فہد انیس، محکمہ ایچ یو ڈی اینڈ پی ایچ ای، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت امریکہ ، گریڈ18 کے افسرمحمد انور اجاوید، محکمہ ایل جی اینڈ سی ڈی، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت کینیڈا،گریڈ18 کے افسرعامر بٹ، محکمہ ایل جی اینڈ سی ڈی، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ18 کے افسرمحمدعباس قمر، محکمہ ایل جی اینڈ سی ڈی، سی ایس پنجاب ڈویژن، دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ 17 کے افسر محمد اسد خان بابر، محکمہ ایل جی اینڈ سی ڈی، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ 17 کے افسرشاہنواز حسن، محکمہ ایل جی اینڈ سی ڈی، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت کینیڈا، بی پی ایس19کے افسرڈاکٹر ظہیر احمد، محکمہ ایگریکلچر، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت کینیڈا، بی پی ایس19کے افسرڈاکٹر رضوان شوکت، محکمہ ایگریکلچر، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت فرانس، گریڈ 17 کی افسرمسز حنا ندیم، محکمہ اسپیشل ایجوکیشن، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ 17 کے افسرسید علی معظم، محکمہ فنانس، فنانس ڈویژن ، دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ 17 کے افسرڈاکٹر نیر جمال، محکمہ صحت، سی ایس خیبر پختونخوا ڈویژن ، دوہری شہریت کینیڈا،گریڈ18کے افسرڈاکٹر فیاض علی، محکمہ صحت، سی ایس خیبر پختونخوا ڈویژن ، دوہری شہریت برطانیہ ،گریڈ 20 کی افسرڈاکٹر سبینا عزیز، محکمہ خیبر گرلز میڈیکل کالج، سی ایس خیبر پختونخوا ڈویژن ، دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ17کی افسر ڈاکٹر زکیہ صمد، محکمہ صحت، سی ایس خیبر پختونخوا ڈویژن ، دوہری شہریت امریکہ ، گریڈ 17 کے افسر ڈاکٹر راشد خان، محکمہ صحت، سی ایس خیبر پختونخوا ڈویژن ، دوہری شہریت امریکہ ، گریڈ 18 کی افسر عتیقہ امجد، محکمہ ہائر ایجوکیشن ، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت کینیڈا، گریڈ17کی افسرلئیقا خالد بصری، محکمہ ہائر ایجوکیشن ، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت امریکہ، بی ایس 19کی افسرمسز فخرا سلطانہ، محکمہ ہائر ایجوکیشن ، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ 19 کے افسر ڈاکٹر محمد اسد خان ، محکمہ ہائر ایجوکیشن ، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت برطانیہ، گریڈ 18 کی افسر نسرین کوثر، محکمہ ہائر ایجوکیشن ، سی ایس پنجاب ڈویژن ، دوہری شہریت کینیڈا اورگریڈ17کی افسرمسز کشور فردوس، محکمہ ہائر ایجوکیشن ، سی ایس پنجاب ڈویژن، دوہری شہریت کینیڈا شامل ہیں۔

 

محمد آصف دبئی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ، ٹیپ بال ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرسکے

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ متنازع فاسٹ بولر محمد آصف نے اپنی سزا تو پوری کرلی ہے لیکن ان کا ستارہ بدستور گردش میں دکھائی دے رہا ہے اور وہ مسائل اور مشکلات سے باہر نہیں آپا رہے۔محمد آصف کو گذشتہ دنوں دبئی میں ا±س وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں دبئی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا اور وہ چند گھنٹے ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی حراست میں رہنے کے بعد شارجہ میں ٹیپ بال ٹورنامنٹ کھیلے بغیر وطن واپس آگئے۔واضح رہے کہ محمد آصف 10 سال قبل آخری مرتبہ دبئی گئے تھے۔ پرانے کیس کی وجہ سے 10 سال کے دوران انہوں نے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے سے گریز کیا تھا۔حد درجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2007 میں محمد آصف کو دبئی ایئرپورٹ پر ا±س وقت پولیس نے حراست میں لیا تھا جب ان کی جیب سے منشیات برآمد ہوئی تھی۔

 

چیف جسٹس کے انٹرویو اور ڈاکٹرائن سے متعلق تبصرے دیکھ رہا ہوں: نواز شریف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے انٹرویو اور ڈاکٹرائن سے متعلق تبصرے دیکھ رہا ہوں اور ان کے خیال میں کوئی چیز مسائل پیدا کر رہی ہے تو اس کا سدباب ہونا چاہیے۔اسلام ا?باد کی احتساب عدالت کے کمرے میں میڈیا نمائندوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ موجودہ اسمبلی کی مدت میں 2 ماہ رہ گئے ہیں اور چیف جسٹس کے انٹرویو اور ڈاکٹرائن سے متعلق تبصرے دیکھ رہا ہوں۔نواز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس کو انتخابات میں ایک گھنٹے کی تاخیر کی بھی بات نہیں کرنی چاہیے، اگر ان کے خیال میں کوئی چیز مسائل پیدا کر رہی ہے تو اس کا سدباب ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ توقع کرنی چاہئے کہ کوئی انتخابی عمل میں رخنہ نہ ڈالے، ووٹ امپائر کی انگلی سے نہیں لوگوں کے انگھوٹھوں سے ملیں گے۔