All posts by Daily Khabrain

بھارتی فلموں میں فی الحال کام بارے میں نہیں سوچا ،مہوش حیات

کراچی(شوبزڈیسک )پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں میں فی الحال کام کرنے کے بارے میں نہیں سوچا ، ملکی فلموں میں بھی کم اور معیاری فلموں کو ترجیح دے رہی ہوں۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو میں مہوش حیات نے کہا ہے کہ ٹی وی فنکاروں کی بنائی ہوئی فلموں کی کامیابی نے ملک و بیرون ممالک میں جو نئی شناخت بنائی ہے وہ فلم انڈسٹری کے مستقبل کے لئے خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ ایوارڈفنکار وں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں، فنکار کی شناخت اس کا فن ہوتا ہے ، سرحد کی قید میں فن کو محدود نہیں کیا جاسکتا۔ملکی ڈرامہ انڈسٹری میں ماضی کے مقابلے میں اب بہتری آگئی ہے۔غیر ملکی ڈراموں کی بہتات کے باوجود ملکی ڈراموں نے اپنی منفرد شناخت بنارکھی ہے۔

 

اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی ستارہ بیگ کا صلح کر نے سے انکار

لاہور(شوبزڈیسک)  اداکارہ ستارہ   نے صلح کر نے سے انکار کر دیا۔ تفصلات کے مطابق ستارہ بےگ نے اداکارہ انجمن اور گوری کے بھائی سمےت5افراد کے خلاف اجتماعی زےادتی پر مقدمہ کے اندارج کی درخواست دے رکھی ہے مگر اب ستارہ بےگ پر صلح کےلئے دباﺅ ڈالا جارہا ہے اور نامعلوم افراد کی جانب سے صلح نہ کر نے پر سنگےن نتائج کی دھمکےاں دےں جا رہی ہےں اس حوالے سے مےڈےا سے گفتگو مےں ستارہ بےگ نے کہا کہ مےں اپنی جان تو دے سکتی ہوں مگر کسی بھی زےادتی کر نےوالے افراد سے صلح نہےں کروںگی بلکہ مےرا مطالبہ ہے کہ پولےس جلد ازجلد تمام ملزموں کو گر فتار کر ےں اور انکو نشانہ عبرت بناےا جائے ۔

 

شردھا کپور، سلمان خان کی فلم ”بھارت“ کی کاسٹ میں شامل

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ”بھارت“ کے لئے اداکارہ شردھا کپور کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم میں پریانکا چوپڑا سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی لیکن اب شردھا کپور کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ فلم میں شردھا کپور سلمان خان کے ساتھ پہلی بار پردہ سکرین پر نظر آئیں گی ، فلم کی عکس بندی جون میں شروع کی جائے گی جبکہ اس کی تیاریاں6 فروری سے ہی شروع کر دی گئی تھیں۔ فلم کی کہانی ساﺅتھ کورین فلم ”این آڈ ٹو مائے فادر“ سے ماخوذ ہے ، جس میں ایک شخص جنگ میں اپنے خاندان سے بچھڑ جاتا ہے، اور پھر وہ ان سے جا ملنے کے لئے کیا کیا جتن کرتا ہے یہ سب فلم میں دکھایا گیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر ہیں ۔
فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 

فلم ”ریس3“کا پہلا پوسٹرسوشل میڈیا پر جاری

ممبئی(شوبزڈیسک)سلمان خان نے اپنی اگلی فلم ”ریس3“کا پہلا پوسٹر جاری کردیا۔ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ریس سیریز کی تیسری فلم ”ریس3“کا پہلا آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا ہے، جس میں فلم کی پوری کاسٹ نمایاں نظر آرہی ہے۔ فلم میں سلمان خان مرکزی کردارادا کررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شاہ، اداکار بوبی دیول، انیل کپور اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔ سلمان خان نے ٹوئٹر پر فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے ”ریس3“کی کاسٹ کو فیملی قرار دیا اور کہا” یہ ہے ”ریس3“ کی فیملی، اور اب ریس شروع ہوتی ہے۔اس سے قبل سلمان خان نے ریس 3 کے تمام کرداروں کے الگ الگ پوسٹرز جاری کیے تھے۔ ہدایت کار و کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کی فلم”ریس3“ عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ یہ فلم ریس سیریز کی تیسری فلم ہے۔ اس سے قبل دونوں فلموں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار اداکیا تھا جب کہ دونوں فلمیں باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ سلمان خان کی فلم ”ریس3“ بھی باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کرنے میں کامیاب ہوگی۔

 

امیتابھ بچن فلم ” شو بائٹ“ کی ریلیز کےلئے بے چین

ممبئی (شوبز ڈیسک ) امیتابھ بچن اپنی فلم ” شو بائٹ‘’ کی ریلیز میں تاخیر ہونے پر اضطراب و پریشانی کا شکار ہو گئے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن اپنی نئی فلم ” شو بائٹ“ کی ریلیز کے لیے بے چین دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فلم کو ریلیز کرنے کی پ±ر زور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’براہِ مہربانی۔۔۔ براہِ مہر بانی۔۔۔ براہِ مہربانی جو بھی تاخیر کا ذمہ دار ہو، پلیز اب فلم کو ریلیز کردیا جائے جس کی تیاری کے لیے بہت محنت کی گئی ہے اور تکلیفیں ا±ٹھائی ہیں۔ تخلیقی کام کا قتل نہ کریں‘۔ میڈیا کے مطابق فلم کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ ممکن ہے کہ فلم کی ریلیز میں تاخیر پروڈکشن ہاﺅس کے درمیان قانونی جنگ ہو تاہم وجہ جو بھی ہو اسٹار اداکار کی بے چینی اور اضطراب سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فلم اپنی کہانی، ہدایت کاری اور اداکاری کے لحاظ سے منفرد ہوگی۔

 

باغی ٹو کی ریکارڈنگ کی منسوخی کی افواہوں پر کپل شرما پھٹ پڑے

ممبئی(شوبزڈیسک) بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما اپنے شو سے متعلق افواہوں پر پھٹ پڑے۔بھارت کے معروف کامیڈین و اداکار کپل شرما اپنے شو کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں اور ان کی شو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے لیکن گذشتہ روز کپل اور سنیل کی سوشل میڈیا پر جھگڑے کی وجہ سے نئے شو میں فلم ’ باغی ٹو‘ کی ر یکارڈنگ کی منسوخی کی افواہوں پر کپل شرما پھٹ پڑے۔معروف کامیڈین کپل شرما نے ٹوئٹر پر اپنے نئے شو ’فیملی ٹائم ود کپل‘ میں فلم ’باغی ٹو ‘ کی ر یکارڈنگ کی منسوخی کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر کو شو کی دوسری قسط میں شوٹنگ کے لیے بلایا ہی نہیں گیا تو پروگرام کی شوٹ منسوخ ہونے کا سوال ہی نہیں بنتا۔ کپل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو خبروں میں صداقت رکھا کرو ٹوئٹر کیا وضاحت دینے کے لئے ہی رہ گیا ہے۔دوسری جانب کپل شرما ایک بار پھر اپنے نئے شو’ فیملی ٹائم ود کپل ‘ کے ذریعے لوگوں کو ہنسانے آرہے ہیں، ان کا نیا پروگرام بھارتی ٹی وی چینل سونی سے نشر کیا جائے گا۔ چینل انتظامیہ نے کپل کی واپسی کی مختصر ویڈیو شیئر کی، 20 سیکنڈ کی اس مختصر ویڈیو میں کپل نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اس شو میں پرائز ہے یہ سرپرائز ہے۔واضح رہے کہ بھارت کا مشہور کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ گزشتہ سال کپل اور سنیل گروور کی لڑائی کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا اور نیا شو آج سے آن ایئر ہورہا ہے۔

 

لاہور:سروسز اسپتال میں جھگڑا، مریضہ کا بھائی جاں بحق، سیکیورٹی گارڈ زخمی

لاہور (ویب ڈیسک)کے سروسز اسپتال میں لواحقین اور اسپتال انتظامیہ کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں مریضہ کا بھائی جاں بحق جبکہ سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق کرن نامی مریضہ کو اسپتال کے گائنی وارڈ لایا گیا تھا جہاں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ تلخ کلامی پر سیکیورٹی گارڈ اور لواحقین میں جھگڑا ہوگیا۔جھگڑے کے نتیجے میں مریضہ کا بھائی سنیل شدید زخمی ہوگیا، جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔

 

اسحاق ڈار کےخلاف اثاثہ جات ضمنی ریفرنس، شریک ملزمان پر فردجرم کی کارروائی کل تک موخر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس کے سلسلے میں 3 نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک کے لیے موخر کردی گئی۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے 26 فروری 2017 کو دائر کیے گئے اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد سمیت 3 افراد کو بھی شریک ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب ریفرنس پر سماعت کی۔سماعت کے دوران ضمنی ریفرنس میں نامزد 3 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، تاہم ان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل (28 مارچ) تک موخر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔

 

نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں جب کہ نامزد تینوں ملزمان کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔جے ا?ئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا بھی اپنا بیان قلمبند کرانے کے لئے عدالت پہنچ گئے، گزشتہ سماعت پر بھی انہوں اپنا بیان قلمبند کرایا تھا۔

 

شامی آئی پی ایل میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی نمائندگی کریں گے

نئی دہلی (اے پی پی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے محمد شامی کو میچ فکسنگ الزامات سے کلیئر قرار دیتے ہوئے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹس فہرست میں بی کیٹگری میں شامل کر لیا۔ کلین چٹ ملنے کا مطلب ہے کہ شامی آئندہ ماہ شروع ہونےوالی آئی پی ایل میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی نمائندگی کریں گے۔، شامی کی اہلیہ حاسین جہان نے اپنے شوہر پر میچ فکسنگ سمیت تشدد اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کئے تھے جس کی وجہ سے بی سی سی آئی نے ان کا سالانہ کنٹریکٹ روک دیا تھا۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بی سی سی آئی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ نیراج کمار نے تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ سپریم کورٹ کی قائم کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریشنز کے پاس جمع کرا دی تھی، بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ شامی کے خلاف کرپشن اور میچ فکسنگ الزامات کے کوئی ثبوت نہیں ملے اسلئے انہیں الزامات سے کلیئر قرار دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہیں دوبارہ سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے، شامی کو بی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔