All posts by Daily Khabrain

پی ایس ایل فائنل میں ویرات انوشکا کے چرچے

کراچی(ویب ڈیسک) گزشتہ روز کراچی میں پاکستان سپرلیگ 3 کے فائنل میں جہاں غیر ملکی کھلاڑی چھائے رہے وہیں اسٹیڈیم میں ویرات انوشکا کے چرچے بھی جاری رہے۔گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 3 کے فائنل کا رنگارنگ میلہ سجایا گیا۔ پی ایس ایل 3 کے فائنل کے کراچی میں انعقاد پر جہاں پوری پاکستانی قوم خوشی سے سرشار تھی وہیں شائقین روایتی حریف بھارتی کھلاڑیوں کی غیر موجودگی سے کافی مایوس نظر ا?ئے۔ پاکستان اور بھارت دونوں جانب کے لوگوں کی شدید خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا جائے، تاہم پاک بھارت سیاسی کشید گی کی وجہ سے دونوں جانب کے کرکٹ شائقین میچ دیکھنے سے محروم ہیں۔پی ایس ایل 3 میں بھی شائقین بھارتی کھلاڑیوں خاص طور پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ا?مد کے منتظر نظرا?ئے۔ کچھ منچلوں نے تو ویرات اور انوشکا کے نام کے بینر اٹھارکھے تھے جس پر لکھا تھا”ہمیں پی ایس ایل 4 میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما چاہییں“۔

بوبی دیول کو سلمان خان کے ساتھ ایک اور بڑی فلم مل گئی

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کو ”ریس تھری“ کے بعد سلمان خان کی ایک اور فلم ”کک ٹو“ میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر نے فلم انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مداحوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا مگر ان کے بیٹے بوبی دیول کریئر کے آغاز سے ہی زوال کا شکار رہے اور مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے لیکن اب سلمان خان کے ساتھ فلم ”ریس تھری“ میں کام کرنے کے بعد ان پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی ہے اور فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی انہیں ایک کے بعد ایک فلم مل رہی ہیں۔ابھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوبی دیول اس وقت سلمان خان کے ساتھ فلم ”ریس تھری“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم میں بوبی دیول نے اپنی جاندار اداکاری سے سلومیاں کو خوب متاثر کیا، یہی وجہ ہے کہ وہ بوبی دیول کو اپنی آنے والی فلم کک کے سیکوئل میں شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے”کک ٹو“ کے پروڈیوسر ساجد نادیاد والا سے بھی کہا ہے کہ وہ فلم میں بوبی دیول کے لیے کوئی کردار اخذ کریں۔واضح رہے فلم ”ریس تھری“ کی شوٹنگ کے دوران ہی بوبی دیول کو ساجد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی مشہور کامیڈی فلم ”ہاو¿س فل“ کے چوتھے سیکوئل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور وہ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’لویتری‘ کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔