All posts by Daily Khabrain

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف ،محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا جب کہ حارث سہیل، عمر امین اور عامر یامین بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ رومان رئیس کو فٹنس مسائل کے باعث قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا میچ یکم اپریل کو ہو گا جب کہ دوسرا میچ 2 اور تیسرا 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

ترک صدر کا شام اور عراق میں 2 نئے فوجی آپریشنز کا اعلان

استنبول(ویب ڈیسک)ترکی کے صدر طیب ایردوآن نے شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین میں کئی ہفتوں سے جاری فوجی آپریشن کی تکمیل کے بعد شام اور عراق میں2 نئے فوجی آپریشنز کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے ایک بیان میں کہا کہ عفرین پرکنٹرول قائم کرنے اور کرد جنگجوو¿ں کونکال باہر کرنے کے بعد ان کا اگلا ہدف شمالی شام کا شہر تل رفعت ہوگا جبکہ ترک فوج عراق کے شہر سنجار میں بھی فوجی کارروائی کی تیاری کررہی ہے۔رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ تل رفعت پر کنٹرول کے بعد ترک فوج سرحدی علاقے طرازبون کی طرف پیش قدمی کرے گی۔واضح رہے کہ ترکی نے 20 جنوری کو شام کے علاقے عفرین پر زمینی اور فضائی آپریشن شروع کیا تھا اور اس آپریشن کا مقصد کرد پروٹیکشن یونٹس کو ختم کرنا تھا۔

راحیل شریف کا نیا روپ سامنے آنے پر دیکھنے والے دنگ رہ گئے

اسلام آبادویب ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کی پاکستانی عوام میں مقبولیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، اپنی خوش مزاجی اور دھن کے پکا ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی بہادری اور دلیری کی وجہ سے بھی پاکستانی عوام ان کے گرویدہ ہیں۔ راحیل شریف کی ایک تازہ ویڈیو ان دنوں انٹرنیٹ پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پاکستانی عوام پہلی بار ایک نئے روپ میں دیکھ رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ایبٹ ا?باد میں پیفرز میس کے دورے کے موقع پر ایف ایف رجمنٹکے استقبالیہ میں پشتو نغمے پر راحیل شریف کا فوجی جوانوں کے ساتھ کر سبھی حیران رہ گئے ہیں۔ ان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اور پاکستانی عوام اپنے اس ہیرو کو منفرد انداز میں دیکھ کر خوب سراہ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل راحیل شریف کی سعودی عرب میں شاہی خاندان کی شادی کے موقع پر تلوار کے ساتھ رقص کی بھی ویڈیو منظر عام پر ا?چکی ہے جس میں وہ تلوار اٹھا کر سعودی روایتی رقص کر رہے ہیں۔

موٹر وے پر سفرکرنے والوں کیلئے اہم خبر ،حکومت نے بڑی پابندی عائد کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)31مارچ کے بعد موٹر وے پر صرف ایم ٹیک والی گاڑیاں ہی داخل ہو سکیں گی، لاہور اسلام ا?باد موٹروے پر یکم اپریل سے ایم ٹیگ کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اسلام ا?باد موٹر وے پر یکم اپریل سے ایم ٹیک کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، یہ پابندی ایف ڈبلیو او حکام کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ پابندی کے تحت 31مارچ کے بعدلاہور اسلام ا?باد موٹر وے پر صرف ایم ٹیک والی گاڑیاں ہی سفر کر سکیں گی، ایم ٹیگ کیلئے گاڑی کے مکمل کاغذا، ڈرائیونگ لائسنس اور قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دئیے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ لاہور اسلام ا?باد موٹر وے کے بعد یہ پابندی ملک بھر کے تمام موٹرویز پر لاگو کی جائے گی۔ اقدام سی پیک منصوبے کے تحت کیا گیا ہے جبکہ اس سے دہشتگردی اور چوری شدہ گاڑیوں کی روک تھام میں بھی بڑی مدد ملے گی۔

کیچ نہیں ٹرافی چھوڑ دی ،ہیرو سے زیرو،کامران اکمل کیخلاف سوشل میڈیا پر نیا محاز کُھل گیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دی تو سارا ملبہ کامران اکمل کے ڈراپ کیچ پر ڈال دیا گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے اپنے دل کی بھڑاس نکالنا شروع کر دی۔ہدف کے تعاقب میں لیوک رونکی نے ہمیشہ کی طرح شاندار آغاز فراہم کیا تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے بغیر کسی نقصان کے 96 رنز بنا لئے جس کے بعد 116 کے مجموعی سکور پر ان کے 6 کھلاڑی آ?ٹ ہو چکے تھے۔ اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز کی شاٹ پر گیند ہوا میں بلند ہوئی تو کامران اکمل کیچ پکڑنے بھاگے مگر ڈراپ کر دیا اور یقینا اگر وہ کیچ پکڑا جاتا تو شائد میچ کا نتیجہ پشاور زلمی کے حق میں آ جاتا۔ یہ ڈراپ کیچ کامران اکمل کی گزشتہ تمام میچوں کی کارکردگی پر حاوی ہو گیا اور پھر سوشل میڈیا صارفین تھے اور اس ڈراپ کیچ کی تصاویر اور ویڈیوز۔۔۔ صارفین نے کیا کچھ کہا؟ ذیل میں دی گئی ٹویٹس دیکھ کر آپ کو بخوبی اندازہ ہو جائے گا۔یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لاہور کو عمر اکمل نے ہرایا، پشاور کو آپ نے اور کراچی کنگز کو۔۔۔“ کامران اکمل نے میچ ہارنے کے بعد ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تو پاکستانیوں نے ”کمر کس“ لی، وہ کام کر دیا کہ آج کے بعد ٹویٹ کرنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچیں گے اسد نامی صارف نے لکھا ”کامران اکمل اس فیملی ممبر کی طرح تالیاں بجا رہا ہے جسے ڈانس تو نہیں آتا لیکن پھر بھی زبردستی اسے سٹیج پر چڑھا لیا جاتا ہے“

مجھے کیوں نکالا۔۔؟؟

کراچی (ویب ڈیسک )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے 23اگست کو الطاف حسین کے سامنے کھڑے ہونے اور 9نومبر کو پارٹی بچانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس پارٹی کے اندرونی جھگڑوں پر فیصلے دینے کا اختیار نہیں ،یہ فیصلہ بھی مولوی تمیز الدین خان کیس میں جسٹس منیر کے سیاہ فیصلے کی طرح یاد رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر منصفانہ ،غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پوری دال ہی کالی لگ رہی ہے ،یہ فیصلہ مینج ہوا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی کے اندرونی جھگڑوں پر آج تک کوئی فیصلہ نہیں دیا ،جب جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن گئے تو انہیں کہا گیا یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور جب تحریک انصاف نے اکبر ایس بابر کو جنرل سیکریٹری کے عہدے سے ہٹا یا گیا تو وہ بھی الیکشن کمیشن گئے لیکن انہیں بھی یہ ہی جواب ملا کہ یہ ہمارا کام نہیں ،عدالت سے رجوع کریں۔
فاروق ستار نے کہا کہ مجھے23اگست کو ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے سامنے کھڑے ہونے کی سزادی گئی ہے ،مجھے آئین پاکستان اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ الطاف حسین کو مائنس کرنے کا نہیںبلکہ پارٹی کو مائنس کرنے کا تھا ،میں نے پارٹی کو بچا لیا اس لیے مجھے سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایم کیو ایم کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی سازش ہے جس کے بعد تحریک انصاف ،ایم ایم اے اور پی ایس پی کو ووٹ مل جائیں گے۔

نواز شریف بال بال بچ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی، توہین عدالت کی درخواست معاملہ غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نوازشریف نے بطوروزیراعظم آو?ٹ آف ٹرن پروموشن دی،اس پر چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ خدائی خدمت گارصاحب !میاں صاحب نے کیاتوہین کی؟،درخواستگزار نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے تحت شولڈر پروموشن نہیں ہوسکتی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ نوازشریف صاحب اب وزیراعظم نہیں رہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت کامعاملہ غیرموثرہوچکا۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست معاملہ غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔