All posts by Daily Khabrain

زرداری اورشریفوں کی وکٹیں اُڑ انی ہیں ،پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا پتلا وزیر اعظم کون،عمران خان کا اہم خطاب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ’پتلا وزیراعظم‘ شاہد خاقان عباسی ہیں۔مانسہرہ میں ممبر سازی کیمپوں میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عوام کوحکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کا وقت آگیا ہے اور آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اتنا خیبرپختونخوا کا فنڈ نہیں جتنا پیسہ شہبازشریف نے لاہور میں لگادیا، پنجاب کا آدھے سے زیادہ بجٹ لاہور پر لگتا ہے جب کہ محدود ترین وسائل کے باوجود کے پی کے میں تبدیلی نظرآرہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پختونخوا کے اشتہارات میں پرویز خٹک اور میری تصاویر نہیں آتیں، پیسا عوام دیتی ہے اور اشتہارات پر شکلیں ان لوگوں کی آجاتی ہیں، اشتہارات کا نوٹس لینے پر چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ’پتلا وزیراعظم‘ خاقان عباسی ہیں جبکہ میاں برادران زرداری سے بڑے ڈاکو ہیں مگر بنتے شریف ہیں، ہم نے زرداری اور شریفوں کی وکٹیں اڑانی ہیں۔

پورن سٹار سے جنسی تعلقات، چھپائے رکھنے کیلئے ڈرایا دھمکایا , ڈونلڈ ٹرمپ کی اصلیت سامنے آ گئی

امریکہ( ویب ڈیسک )پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ 2006 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے جنسی رشتے کو چھپانے کے لیے انھیں دھمکایا گیا تھا۔ ایک انٹرویو میں بتایا کہ 2011 میں لاس ویگاس میں ایک کار پارک میں ایک شخص نے کہا کہ ’ٹرمپ کو اکیلا چھوڑ دو۔‘ اس کے بعد اس شخص نے اداکارہ کی بیٹی کی طرف دیکھا اور کہا کہ ’کتنی شرم کی بات ہوگی اگر اس بچی کی ماں کو کچھ ہو گیا۔‘ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز غیر افشائے راز معاہدے کی خلاف ورزی کے لیے کم از کم دو کروڑ امریکی ڈالر کے ہرجانے کی قانونی مجاز ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے پر کبھی دستخط نہیں کیا اور اسی بنیاد پر اویناٹی کا کہنا ہے کہ ڈینیئلز اس معاہدے سے بری الذمہ ہوتی ہیں۔اپنے انٹرویو میں اداکارہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ صرف ایک مرتبہ سیکس کیا تھا۔ اس مبینہ رشتے کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ ملانیا ٹرمپ سے شادی کر چکے تھے۔

 

شاپنگ سنٹر میں خوفناک آتشزدگی 48افرادہلاک،درجنوں لاپتہ

سائیبریا: (ویب ڈیسک )کیمیروو کے ایک شاپنگ سینٹرمیں آگ لگنے کے نتیجے میں بچوں سمیت 48 افراد ہلاک جب کہ 60 سے زائد لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں سائیبیریا کے شہرکیمیروو کے ونٹر چیری کمپلیکس شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث 48 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ 60 سے زائد لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں 41 بچے شامل ہیں۔آگ لگنے کی اصل وجوہات کا علم تاحال نہیں ہوسکا ہے جب کہ روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کا سبب دوسنیما ہالزکی چھتوں کا بیٹھ جانا معلوم ہوتا ہے۔

آشیانہ ہاﺅ سنگ کا پردہ کیسے ہوگافاش؟نیب کیسے بھید اُگلوائے گا؟اہم انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک )آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل میں گرفتار ملزم شاہد شفیق نے نیب قوانین 1999کو چیلنج کردیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل کی سماعت کی۔اس موقع پر ملزم شاہد شفیق کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کے خلاف نیب سیکشن 18,19اور 24کے تحت کارروائی کی گئی جبکہ یہ تینوں سیکشن ختم ہو چکے ہیں اس کے باوجود شاہد شفیق کو گرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ نیب نے اختیارات سے تجاوز کر کے شاہد شفیق کو گرفتار کیا۔دوسری جانب نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ شاہد شفیق کی گرفتاری میں قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔لاہور ہائیکورٹ نے شاہد شفیق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 

نقیب اللہ کے دوست کی لاش برآمد ،علاقہ میں خو ف و ہراس

کراچی(ویب ڈیسک)قائد آباد کے علاقے سے نقیب اللہ کے دوست کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔گلشن بونیر میں کار سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ، مقتول ڈمپروں کا مالک تھا ،واقعہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر حسن گراﺅنڈ کے قریب کار سے ایک شخص کی خون میں لت پت لاش ملی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کوضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی ،ایس ایچ او محمد علی مروت نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40سالہ امان اللہ عرف مینل ولد گل ریز کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق محسود قبیلے سے اور وہ ٹویوٹا کرولا کار میں سوار تھا جبکہ گاڑی کے اندرسے نائن ایم ایم پستول کی گولی کا ایک خول ملا ہے،امان اللہ عرف مینل کو عقب سے سیدھے ہاتھ کے کان کے قریب انتہائی قریب سے گولی ماری گئی تھی جو دوسری جانب کنپٹی کے قریب سے باہرنکل گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کو کھری کھری سنا دیں ، جسٹس ثاقب نثار نے ایسا اقدام کر ڈالا کہ سب ششدر رہ گئے

اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے نہال ہاشمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو شرم سے ڈوب جاتا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ سے معافی کی اپیل کی۔جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ‘آپ معافی کی اپیل کیسے کر سکتے ہیں؟’چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ نے عدالت کی توہین کی ہے، یہاں کھڑے ہو کر اپنے لیے بھی یہی الفاظ دہرائیں’۔نہال ہاشمی نے کہا کہ ‘میں نے ایسا نہیں کہا’۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ‘اتنے بزرگ بیٹھے ہیں سب کو دکھا دیتے ہیں اور رشید اے رضوی کو ثالث مقرر کر لیتے ہیں’۔

 

غیر ملکی کھلاڑی کا پاکستانیوں کے لئے ایسا پیغام جس نے کر دیا پورے بھارت کو پریشان

کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف اور فائنل میچ کھیلنے کیلئے متعدد غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئے مگر ان سب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے جے پی ڈومنی نمایاں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے کرکٹ بورڈ کی طرف سے اجازت نہ ملنے کے باوجود اپنی ذمہ داری پر پاکستان آ کر نئی تاریخ رقم کی۔جے پی ڈومنی نے میچ ختم ہونے کے بعد پی ایس ایل کی ٹرافی کیساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے پاکستانیوں کیلئے ایسا پیغام جاری کیا کہ بھارتیوں میں بے چینی پھیل جائے گی اور ساتھ ہی پی ایس ایل کے بارے میں بھی ایسی بات کہہ دی جو آج تک کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کے بارے میں بھی نہیں کی۔

 

پہلا خلائی سٹیشن ہوا بے قابو ۔۔۔! چین کیوجہ سے زمین کو سنگین خطرے کا امکان

چین(ویب ڈیسک)چین کا پہلا خلائی اسٹیشن ’’تیانگونگ 1‘‘ قابو سے باہر ہوگیا ہے اور اپنے مدار میں چکر لگاتے ہوئے تیزی سے زمین کی سمت بڑھ رہا ہے۔ ممکنہ طور پر یہ آئندہ چند دنوں میں کسی بھی وقت زمین پر گر جائے گا۔چین کا پہلا پروٹوٹائپ خلائی اسٹیشن ’’تیانگونگ 1‘‘ بے قابو ہوکر زمین کی جانب سے تیزی سے گر رہا ہے جو 30 مارچ سے 2 اپریل کے درمیان کسی بھی وقت زمین سے آٹکرائے گا۔ خلائی اسٹیشن کے زمینی اسٹیشن سے رابطہ ختم ہوجانے اور کنٹرول کھوجانے کے بعد ماہرین تجزیہ کررہے ہیں تاکہ پتا چلایا جاسکے کہ خلائی اسٹیشن کب اور کہاں گرے گا اور کیا اسے گرنے سے روکا جا سکتا ہے؟تیانگونگ 1 نامی خلائی اسٹیشن کو 29 ستمبر 2011 کے روز خلاء میں بھیجا گیا تھا اور اس کا مدار زمین سے 350 کلومیٹر بلندی پر تھا جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ذرا کم بلند مدار ہے؛ یعنی اسے زمین سے 400 کلومیٹر اوپر کی جانب ہونا چاہیے تھا۔ تیانگونگ خلائی اسٹیشن 9.4 ٹن وزنی ہے جب کہ اس کی لمبائی 34 فٹ اور چوڑائی 11 فٹ ہے۔ اسے تقریباً دو سال تک خلاء میں رہتے ہوئے زمین کے گرد چکر لگانے کےلیے بنایا گیا تھا۔2014 میں چین کی جانب سے بھیجے گئے خلائی جہاز شینزوہو 10 کے ذریعے خلائی اسٹیشن کو ’’سلیپ موڈ‘‘ پر کردیا تھا جب کہ چینی سائنس دانوں کا دعویٰ تھا کہ تیانگونگ 1 کو ایک مخصوص نظام کے تحت اس کے مدار سے بے دخل (ڈی آربٹ) کرکے زمین پر گرایا جائے گا۔ لیکن اس کے برعکس مارچ 2016 میں چینی سائنس دانوں نے اعلان کیا کہ تنانگونگ نے ڈیٹا بھیجنا بند کردیا ہے جس کے بعد خلائی اسٹیشن زمین پر موجود ماہرین کے کنٹرول سے باہر ہوگیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ خلائی اسٹیشن بے قابو ہوکر زمین پر واپس گرجائے گا۔یورپی خلائی ایجنسی سے وابستہ سائنس دانوں کے مطابق، تیانگونگ کے مدار کی حاصل کردہ معلومات مدنظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ یہ خلائی اسٹیشن 30 مارچ سے 2 اپریل کے درمیان کسی بھی وقت زمین پر گرسکتا ہے۔ لیکن یہ کہاں گرے گا؟ اس بارے میں بہت بے یقینی ہے۔ اب تک لگائے گئے حساب کتاب کے مطابق، تیانگونگ 1 خطِ استوا سے 43 درجے جنوب سے لے کر 43 درجے شمال تک، کسی بھی جگہ گر سکتا ہے۔ یہ علاقہ وسطی چین سے لے کر آسٹریلیا کے انتہائی جنوبی سرے تک کے درمیان پھیلا ہوا ہے۔ تشویشناک یہ ہے کہ دنیا کی بڑی آبادی ان ہی علاقوں میں آباد ہے۔

اکمل نے سنگاکارا کا ایوارڈ وصول کیسے کر لیا کیا وجہ تھی کہ ہوئے شرم سے پانی پانی

کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر تاج اپنے سر پر سجا لیا ہے لیکن پشاور زلمی کے مداحوں کی جانب سے اس شکست کا ذمہ دار صرف اور صرف کامران اکمل کو قرار دیا جا رہا ہے جنہوں نے اہم موقع پر کیچ چھوڑا
’میچ ختم ہونے کے بعد ایوارڈ دینے کی تقریب آئی تو اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل تھری کی خوبصورت ٹرافی دینے کے علاوہ ٹورنامنٹ میں بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی ٹرافیز دی گئیں۔

 

بڑھتا ہوا بانجھ پن کوئی بیماری نہیں اصل وجہ آپکا دماغ

(ویب ڈیسک )نئی تحقیق کے مطابق خواتین کے بیضہ دان کے افعال کو نقصان پہنچانے والی پچیدہ بیماری ’پولی سسٹک اووریز سنڈروم‘ کا تعلق اووری سے نہیں بلکہ دماغ سے ہوتا ہے۔ماہرین امراض زچہ و بچہ کے مطابق خواتین میں بانجھ پن کی ایک وجہ بیضہ دانی میں خرابی ہے جسے (Polycystic Ovary Syndrome) کہا جاتا ہے اس بیماری کے باعث اووری میں بیضہ نہیں بن پاتا ہے اور بیضے کی رحم میں غیر موجودگی کے باعث خواتین حاملہ نہیں ہو پاتیں۔ کہا جاتا تھا کہ یہ بیماری اووری میں گلٹیاں پیدا ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے جس کی وجہ اووری میں موجود ایک ہارمون ’اینڈروجن‘ ہے۔یونیورسٹی آف ساو?تھ ویلز آسٹریلیا میں ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے مادہ چوہوں پر مختلف تجربات کیے۔ سائنس دانوں نے چوہیا کے رحم میں اینڈروجن ہارمون کو وصول کرنے والے ریسیپٹر کو آپریشن کرکے ہٹا دیا تا کہ دماغ سے خارج ہونے والے اینڈروجن ہارمون کو وصول نہیں کیا جاسکے اس طرح پولی سسٹک اووری سنڈروم نہیں ہو پائے گی لیکن حیرت انگیز طور پر اینڈروجن ریسپیٹرز کو نکالنے کے باوجود چوہیا کو یہ مرض لاحق ہو گیا۔سائنس دانوں نے اپنی تحقیق کے لیے مادہ چوہوں کو چار گروپ میں تقسیم کیا۔ پہلے گروپ میں نارمل چوہیا، دوسرے گروپ میں ایسی چوہیا تھیں جن میں اینڈروجن ریسیپٹرز جسم کے کسی حصے میں موجود نہیں تھے،