All posts by Daily Khabrain

آرمی چیف نے کیا اظہار محبت یو نا ئنڈکے ہمراہ کنگز بھی جھوم اُٹھے

راولپنڈی (ویب ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے قومی جذبے کو شکست نہیں دی جا سکتی،آج پاکستان جیت گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کا فیصلہ آنے کے بعد آرمی چیف نے پیغام دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شائقین کرکٹ کا نظم و ضبط مثالی ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے میچز کا پاکستان میں انعقاد کرانے کے لیے پاک فو ج نے خصوصی سیکیورٹی فراہم کی اور اس ایونٹ کو پر امن بنانے میں بھر پور کردار ادا کیا۔

 

10کڑورکی گھڑی کس نے خریدی قیمت اتنی زیادہ کیوں تھی ؟جان کے آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

دبئی(ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات میں نیلامی کے دوران ایک قیمتی گھڑی 10 کروڑ روپے میں فروخت ہو گئی ،اماراتی میڈیا کے مطابق یہ نادر ونایاب گھڑی مصر کے سابق بادشاہ کنگ فاروق کی ملکیت تھی جسے 3.3 ملین درہم میں نیلام کیا گیا۔ اتنی بڑی رقم میں فروخت کے بعد یہ مشرقی وسطیٰ کی تاریخ میں نیلام ہونے والی مہنگی ترین گھڑی بن گئی ہے اور یہ رقم پاکستانی روپوں میں 10 کروڑ 37 لاکھ 45 ہزار بنتی ہے۔سونے سے بنی یہ گھڑی معروف گھڑی ساز سوئس کمپنی نے اس وقت کے مصری بادشاہ کے لیے خصوصی طور پر تیار کی تھی کیوں کہ کنگ فاروق نادرو نایاب گھڑیاں اور لگڑری گاڑیاں رکھنے کے شوقین تھے۔ حالیہ دنوں میں نیلامی سے قبل گھڑی کی ملکیت کے حوالے سے ایک تنازع بھی سامنے آیا تھا جس میں شاہی خاندان نے گھڑی چوری ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم نیلامی کے منتظمین نے اس دعوے کو یکسر مسترد کردیا۔منتظمین نے قیمتی گھڑی کے خریدار کا نام مخفی رکھا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس نیلامی میں دبئی سمیت دیگر ممالک سے خریداروں نے بولی لگائی تھی۔

سانوںوی موجاں کرن دیو ,معروف ائیر لائن میں شرمناک ترین اقدام خوبصورت لڑکیاں اور مرد ایسی حالت میں پکڑے گئے

بیجنگ(ویب ڈیسک)گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ایک ایسی شرمناک ویڈیو سامنے آئی کہ جسے دیکھنے والے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین دانتوں میں انگلیاں دبا کر رہ گئے ہیں۔اس ویڈیو میں چار خوبر ولڑکیاں اور ان کے دو ساتھی مرد برہنہ حالت میں رنگ رلیاں مناتے نظر آتے ہیں، لیکن اصل ہنگامہ اس دعوے نے برپا کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی برہنہ لڑکیاں چین کی ایک بڑی ائیرلائن کی ائیرہوسٹسیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ بات عام ہو چکی ہے کہ یہ ویڈیو سپین کے شہر میڈرڈ کے ایک ہوٹل میں بنائی گئی ہے اور اس میں نظر آنے والی ائرہوسٹسوں کا تعلق چائنہ ایسٹرن ائیرلائنز سے ہے۔ساری دنیا میں ہلچل برپا ہونے کے بعد اب مذکورہ ائیرلائن کی جانب سے بھی ایک بیان سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکیوں کا ائیرلائن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نیوز ویک کے مطابق اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیو غالباً افریقہ میں کسی جگہ بنائی گئی ہے اور اس میں نظر آنے والی لڑکیوں کو ائیرلائن کی ائیرہوسٹسیں قرار دینا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، جس کا مقصد ائیرلائن کو بدنام کرنا ہے۔ متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعد چینی حکام بھی متحرک ہوگئے اور چینی سوشل میڈیا سے ناصرف اس ویڈیو کا خاتمہ کردیا گیا ہے بلکہ اس سے متعلقہ الفاظ کی سرچ پر بھی سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹکٹیں کیسے ملینگی،دیکھئے خبر

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا عمل ا?ج رات 12 بجے سے شروع ہوگا۔کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اوورز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا جس کا ا?غاز یکم اپریل سے ہورہا ہے۔دونوں ٹیمیں بالترتیب یکم، 2 اور 3 اپریل کو میچز کھیلیں گی جس کے لئے ٹکٹوں کی ا?ن لائن بکنگ آج رات 12 بجے سے شروع ہوگی اور تمام انکلوڑرز کے ٹکٹ نجی کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پر جاکر بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ کراچی میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پی سی بی کی جانب سے ٹکٹ سستا کیا گیا ہے اور کم سے کم جنرل انکلوڑر کا ٹکٹ ایک ہزار کے بجائے 500 روپے اور وی ا?ئی پی ٹکٹ 12 ہزار کے بجائے 6 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے 8 ہزار روپے میں ملنے والا ٹکٹ 4 ہزار اور 4 ہزار روپے میں دستیاب ٹکٹ 2 ہزار روپے میں ملے گا۔اس سے قبل لاہور اور کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچز کے ٹکٹس ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار میں فروخت کیے گئے تھے۔

پی ایس فائنل کا دور دورہ ۔۔۔حیدرآباد اور ملتان بھی آ گئے میدان میں ، نجم سیٹھی کا اظہار خیال

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئندہ پی ایس ایل کے میچز حیدرآباد اور ملتان میں بھی کرائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چوتھا ایڈیشن کراچی، ملتان، لاہور، شارجہ اور دبئی میں ہوگا، فائنل کی سیکیورٹی کے حوالے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کراچی کے عوام تعاون نہیں کرتے تو پی ایس ایل کا فائنل یہاں نہیں ہوتا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو آپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، میڈیا باکس سمیت اسٹیڈیم کے چاروں طرف نئے باکس بنائیں جائیں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں، پی ایس ایل 2019 کے زیادہ تر میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، اگلے پی ایس ایل کے لیے پروڈکشن کی تین ٹیمیں کام کریں گی، ایک ٹیم پنجاب، دوسری کراچی حیدر آباد اور تیسری متحدہ عرب امارات کا انتظام سنبھالے گی، آئندہ پی ایس ایل کا ایک میچ حیدرآباد میں بھی کرانے کا ارادہ ہے۔ چیرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ وی آئی پیز کی آمد اچھی بات بھی ہے اور بری بات بھی ہے، وی آئی پیز کی وجہ سے ایونٹ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

ڈی جی خان میں رینجرزنے 3دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،جدید اسلحہ ،خودکش جیکٹس برآمد

ڈی جی خان:(ویب ڈیسک)ڈیرہ غازی خان میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کرکے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق رینجرز کی کارروائی میں مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے ریموٹ کنٹرول بم، خودکش جیکٹ، اسلحہ اور باردوی مواد برآمد ہوا ہے۔

 

کرکٹ شایقین نے آفریدی کو بھی نہ چھوڑا ، فائنل ختم ہونے پر ہمراہ لے گئے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ بن گئی ہے ، میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی کثیر تعداد کے علاوہ شاہد آفریدی ، ماہرہ خان، بلاول ، وزیراعلیٰ اور گورنرسندھ ، وزیراعظم عباسی سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی ، عسکری شخصیات اور سابق کرکٹرز آئے تھے لیکن میچ ختم ہوتے ہی موٹرسائیکل سواروں نے ایسی حرکت کردی کہ آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا۔ جی ہاں، آپ نے مختلف سیاسی جماعتوں کے جلسوں میں کرسیاں اور کھانا وغیرہ اٹھا کر لے جانے کی خبریں تو سنی ہوں گی لیکن پی ایس ایل فائنل کے موقع پر وہاں رکھی گئی شاہد خان آفریدی کی ڈمی کو بھی موٹرسائیکل سوار شائقین کرکٹ نے نہ چھوڑا اور جاتے ہوئے اسے بھی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے جبکہ ’شاہدآفریدی‘ کو لے جاتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔

آخر کارمعروف ترین ماڈل کِم کرڈشئین رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارائیں خوبصورتی کے لیے میک اپ اور پلاسٹک سرجری جیسے طریقے تو استعمال کرتی ہی ہیں لیکن امریکی ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین نے اس کام کے لیے ایسا طریقہ استعمال کرڈالا کہ پکڑے جانے پر پوری دنیا کے سامنے شرم سے پانی پانی ہو گئی۔ کم کارڈیشین نے خوبصورت دکھائی دینے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جسے ’فوٹوشاپ‘ کے ذریعے خوبصورت بنایا گیا تھا، اس سافٹ ویئر کے ذریعے کم کارڈیشین نے اپنا قد لمبا کرنے کی اور رانوں کو سلم سمارٹ بنانے کی کوشش کی لیکن شاید وہ جلدبازی میں تصویر کے پس منظر پر غور کرنا بھول گئیں۔37سالہ کم کارڈیشین کی پوسٹ کردہ تصویر میں جب اس کا قد بڑھانے کی کوشش کی گئی تو بیک گراﺅنڈ میں کھڑی گاڑی اور دیگر چیزیں مسخ ہو گئیں۔ ان کی شکل بھی عموداً لمبوتری ہو گئی لیکن کارڈیشین نے اس پر غور کیے بغیر ہی تصویر انسٹا گرام پر پوسٹ کر دی جہاں عقابی نظر رکھنے والے صارفین نے فوراً اداکارہ کی چالاکی پکڑ لی اور اس پر تنقید شروع کر دی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ”پس منظر میں کھڑی کار کو دیکھیں، اوہ مائی گاڈ!“ ایک اور نے لکھا کہ ”پس منظر میں مسخ ہوئی کار صرف میں نے ہی دیکھی ہے یا کسی اور نے بھی؟ کم کارڈیشین تم پکڑی گئی ہو۔“ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کم کارڈیشین ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی تصاویر کو خوبصورت بناتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہیں۔ اس سے قبل بھی ایک بار انہوں نے اپنے بہترین دوست جوناتھن شیبان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اداکارہ کا آدھا بازو ہی غائب تھا، تصویر میں اس کے سیدھے ہاتھ کا کہنی سے نچلا حصہ موجود ہی نہیں تھا، اس وقت بھی اداکارہ کو دنیا بھر میں خاصی سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اگرآپ کے ووٹ بارے کوئی غلطی رہ گئی ہے تو جلدی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن ووٹ کے اندراج، اخراج اور درستی کیلئے انتخابی فہرستوں کی اشاعت آج کرے گا جب کہ یہ فہرستیں ملک بھر میں قائم ڈسپلے مراکز میں 24 اپریل تک آویزاں ہوں گی۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ایسے ووٹر جو اپنے ووٹ کا اندراج یا منتقلی چاہتے ہیں وہ اپنے قومی شناختی کارڈکے ہمراہ ان ڈسپلے مراکز میں آکر اپنا ووٹ درج یا منتقل کرا سکتے ہیں۔ووٹ کے اندراج، اخراج اور درستی کیلئے فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈکیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ ڈسپلے سینٹر انچارج کے پاس سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ضلع راولپنڈی میں تصدیق شدہ ابتدائی ووٹرز فہرستیں (آج) 26مارچ سے سکولز کالجز سمیت دیگر 199اہم مقامات پرآویزاں کی جائیں گی جبکہ فہرستوں پر اعتراضات کی وصولی و جانچ پڑتال کےلئے راولپنڈی ،اٹک ،چکوال اور جہلم میں 32 نظر ثانی اتھارٹیز قائم کر دی گئی ہیں۔دریں اثنا حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کےلئے الیکشن کمیشن میں سہولت مرکز اتوار کوکھلا رہا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی وصولی 3 اپریل تک جاری رہے گی۔

 

الیکشن کمیشن نے فاروق ستارپر بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کنوینرشپ کے تنازع سے متعلق دائر درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار پارٹی کے کنوینر نہیں رہے۔الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فاروق ستار کی کنوینرشپ سے متعلق محفوظ کردہ مختصر فیصلہ سنادیا۔یاد رہے کہ پارٹی قیادت کے تنازع پر ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں بہادر آباد اور پی آئی بی گروپ نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل کی درخواستیں منظور کرلیں جب کہ فاروق ستار کی جانب سے کرائے جانے والے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی جنرل ورکرز اسمبلی کی قرارداد بھی مسترد کرتے ہوئے فاروق ستار کی الیکشن کمیشن کے اختیار سماعت سے متعلق درخواست بھی مسترد کردی۔خیال رہے کہ کنوینرشپ کے تنازع پر ہونے والی 4 سماعتوں کے دوران دونوں گروپوں کے وکلا کی جانب سے دلائل دیے گئے جس کے بعد الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔