All posts by Daily Khabrain

خطرناک ،جدیدمیزائلوں سے حملہ ۔سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا

ریاض: (ویب ڈیسک )سعودی فورسز نے دارالحکومت ریاض سمیت مختلف شہروں پر 7 میزائل حملے ناکام بنا دیئے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر 7 بیلسٹک میزائل داغے گئے ، جنہیں سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے تباہ کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق 3 میزائل ریاض، 2 نجران، 1خمیس مشیط اور ایک کازان پر فائر کیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ تباہ ہونے والے ایک میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک مصری شہری ہلاک اور 2افراد زخمی ہوئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بھی میزائل داغے جانے اور انہیں تباہ کیے جانے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، تاہم ان ویڈیوز کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

 

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن بارے چونکا دینے والی خبر

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن شپ سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی لیڈر شپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں گناہ کوئی اور کرتا ہے اور سزا کسی اور کو ملتی ہے۔ماروی میمن کے ان ٹویٹس پر مسلم لیگ ن کے حلقوں کے اندر بھی بحث شروع ہو گئی ہے جبکہ ماروی میمن کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن شپ سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

 

زمین پھٹی نہ آسمان گرا ،گجرات میں سفاک باپ کا 3کمسن بچیوں کیساتھ شرمناک،گھناﺅنا اقدام

گجرات (بیورو رپورٹ) کھمبی میرہ سنگدل باپ نے تین بیٹیوں سمیت چار بچوں کو بے دردی سے ذبح کرڈالا، ایک بیٹے نے بھاگ کر جان بچائی، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے علاقہ کھمبی میرہ کے ڈیرہ پہاڑیاں میں 50سالہ ایوب نے اپنے بچوں 12سالہ علی شان، 10سالہ زینب ،8سالہ عشاءاور 6سالہ ایمن کو کمرے میں بند کر کے کلہاڑی کے وار کر کے بے دردی کےساتھ ابدی نیند سلا دیا ہے۔ ایوب کے ایک بیٹے نے موقع سے بھاگ کر اپنی جان بچالی۔ پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے ملزم ایوب کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

 

شہبازشریف پرتنقید عمران خان کو مہنگی پڑ گئی ۔۔ملک احمد خان کا کرارا جواب

اسلام آباد (ویب ڈیسک )شہبازشریف کے کارنامے گنوا کر ترجمان حکومت نے عمران خان کو چ±پ لگا دی عمران خان نیازی کی شہبازشریف پر بلاجواز تنقید۔۔ترجمان حکومت نے نیازی کو آئینہ دیکھا دیا
ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد اعوان نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں عمران خان کے اِس بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”شہبازشریف نے ڈرامے بازی کی حد کردی“کہ شہبازشریف کے ڈراموں کی کچھ تفصیل یہ ہے کہ۔۱۔صرف ااماہ میں میٹرو بس بنائی۔۲۔پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ بنایا۔۳۔پاکستان بھر سے ۳۵۰۰۰۰۰بچوں کو وظائف۔۴۔پانچ سالوں میں ۸ہزار میگاواٹ بجلی بنا ڈالی۔ترجمان پنجاب حکومت کے اِس بیانیئے کو سوشل میڈیا کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

پی ایس ایل میں شریک غیرملکی کھلاڑی اور دیگر حکام اپنے اپنے ملک روانہ

کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں شریک غیرملکی کھلاڑی، فرنچائز عملے کے ارکان اور دیگر حکام اپنے اپنے ملک روانہ ہوگئے۔فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے جنوبی افریقی بلے باز جے پی ڈومنی اپنے ملک روانہ ہوگئے جن کا کہنا ہے کہ پاکستانی مداحوں کی جانب سے سپورٹ کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بہت سے غیرملکی کرکٹرز پاکستان میں دوبارہ آکر کھیلنا چاہتے ہیں۔
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے آندرے فلیچر نے جاتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے، آئی لو پاکستان، یہاں کھیل کر بہت مزہ آیا اور پاکستانی شائقین سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا پورے پاکستان خصوصاً لاہور اور کراچی کے شہریوں کا شکریہ، خواہش ہے آئندہ بھی پاکستان میں کرکٹ کھیلیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی بھی اپنے ملک روانہ ہوگئے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے شبیر الرحمان اور چین کے جیان لی بھی روانہ ہونے والوں میں شامل ہیں۔

 

سونیا حسین کی بطورہیروئین پہلی فلم کی ریلیز کی تیاریاں شروع

کراچی (شوبز ڈیسک) ٹی وی اداکارہ سونیا حسین کی پہلی بطور ہیروئین فلم آزادی کی ریلیز کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ فلم کی تشہیری مہم کا آغاز 27 مارچ کی شب مقامی سینما میں ٹریلر ریلیز کرکے کیا جائیگا۔ ماضی کے لیجنڈ ہدایتکار پرویز ملک کے بیٹوں نے پرویز ملک فلمز کے تحت پہلی فلم مکمل کرلی جسکی کہانی عمران ملک نے لکھی ہے جو فلم کے ہدایتکار بھی ہیں۔فلم کے قابل ذکر فنکاروں میں معمر رانا، ندیم بیگ ، جاوید شیخ، مریم انصاری ، علی فتح کے نام شامل ہیں۔ مکالمے واجد زبیری نے لکھے جبکہ موسیقار ساحر علی بگا ہیں۔

 

تبو نے اجے دیوگن کو اپنا بہترین دوست قرار یدیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ تبو نے اجے دیوگن کو اپنا بہترین دوست قرار یدیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تبو نے کہاکہ اجے دیوگن ان کے بہترین دوست ہیں،وہ ان سے ہر قسم کی بات شیئر کر سکتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اجے دیوگن ایک بہترین انسان ہے جو حقیقی زندگی میں بھی فیملی ،دوستوں اور رشتہ داروں کے لئے کھڑا رہتا ہے اور ان کے لئے وہ کچھ بھی کرسکتا ہے۔اداکارہ تبو نے روہت شیٹھی کی فلم گول مال ریٹرن میں اجے دیو گن کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے اور وہ آجکل اپنی نئی فلم مسنگ کی عکسنبدی میں مصروف ہیں جس میں وہ منوج باجپائی کے ساتھ نظر آئیں گی۔

 

سٹیج ڈرامے میں رقص کوشامل کر کے اس کاحسن برباد کیا جا رہا ہے‘ قوی خان

لاہور (شوبزڈیسک) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے میں رقص کو شامل کر کے اس کے اصل حسن برباد کیا جا رہا ہے،ذرا سوچیں اسٹیج ڈرامے کا جو مقصد تھا کیا آج وہ حاصل ہو رہا ہے اور اس کا جواب یقینانہیں میں ہوگا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکار کا کہنا تھاکہ کون کہنا ہے رقص کے بغیر اسٹیج ڈرامہ نہیں ہو سکتا کیا ماضی میں رقص کے بغیر کامیاب اسٹیج ڈراموں کی مثالیں موجود نہیں ہیں۔” مرزا غالب “ اور ” تعلیم بالغاں “ ایسے لازوال ڈرامے ہیں جس میں رقص کا دور دور تک کوئی نشان نہیں۔ قوی خان نے کہا کہ حکومت بھی اس طرف توجہ دینے کے لئے تیار نظر نہیں آتی حالانکہ یہ معاشرے کی اصلاح کا سستا ترین ذریعہ ہے۔

 

معیاری فلموں کے ذریعے انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی مل سکتی ہے

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ وماڈل مایا علی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کے معیارمیں تبدیلی سے انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی اب آسان ہورہی ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مایا علی نے کہاکہ ہالی وڈ اوربالی وڈ میں ایسی بے شمارمثالیں موجود ہیں، جن میں نہ توفلم کی پکچرائزیشن پرکروڑوں روپے خرچ ہوئے اورنہ ہی سٹارکاسٹ شامل کی گئی۔ بس فلم کی کہانی اورجدید ٹیکنالوجی سے ایک ایسی فلم بنائی گئی، جس نے ریلیز ہوتے ہی سب کواپنا گرویدہ بنالیا۔مایا نے کہا کہ یہ بحث تو اب دم توڑچکی ہے کہ ایک اچھی اورسپرہٹ فلم بنانے کے لیے کثیرسرمایہ سب سے ضروری ہوتا ہے۔ یہی نہیں اگرہم دنیا بھرمیں بہترین فلمیں قراردی جانے والی فلموں کی فہرست کا جائزہ لیں توان میں اکثریت کی کہانی بہت مضبوط تھی۔

 

گلوکاری کے شعبے کے استحکام کےلئے حکومت فنڈز مختص کرے

لاہور(شوبزڈیسک) گلوکار ہ سائرہ ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان میں گلوکاری کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات ضروری ہیں کہیں گلوکاری کا شعبہ بھی فلم انڈسٹری جیسی مشکلات کا شکار نہ ہو جائے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران گلوکار ہ سائرہ ارشد نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بڑی تیزی کے ساتھ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگ سامنے آ رہے ہیں جو انتہائی محنت کے ساتھ اپنا نام بھی بنا رہے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر کسی اکیڈمی کا قیام اور اس کیلئے فنڈز مختص کرنا بھی ضروری ہے۔