All posts by Daily Khabrain

پی ایس ایل فائنل: پشاور زلمی کو اسلام آباد کو 149 رنز کا ہدف

کراچی (ویب ڈیسک) پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔پشاور کی جانب سے کامران اکمل اور ڈیرن سیمی سمیت کوئی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا، کرس جارڈن 36 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ آخری وکٹ پر وہاب ریاض نے 14 گیندوں پر 28 رنز بناکر ٹیم کا اسکور 148 تک پہنچایا۔اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان نے تین جبکہ سمت پٹیل اور حسین طلعت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔پشاور زلمی اپنے اعزاز کا دفاع کررہی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل جیت کر دوسری بار چیمپئن بننے کے لیے کوشاں ہے۔

پی ایس ایل فائنل: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام ا?باد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور زلمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ اسلام ا?باد یونائیٹڈ فائنل جیت کر دوسری بار چیمپئن بننے کے لیے بے تاب ہے۔پشاور زلمی کی قیادت سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کررہے ہیں اور مصباح الحق کی غیرموجودگی میں ممکنہ طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت جنوبی افریقا کے جے پی ڈومینی کے سپرد ہے۔پشاور زلمی کے کامران اکمل، ا?ندرے فلیچر، لیام ڈاو¿سن، کرس جارڈن، وہاب ریاض اور حسن علی اہم ہتھیار ہیں جن پر کپتان ڈیرن سیمی کا انحصار ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کی اختتامی تقریب میں فنکاروں کی شاندار پرفارمنس اسلام ا?باد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی، جے پی ڈومینی، سیموئل بدری، چیڈوک والٹن، اسٹیون فن اور سمت پٹیل وہ غیرملکی کھلاڑی ہیں جو کسی بھی وقت کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔گزشتہ روز پشاور اور اسلام آباد کی ٹیموں کے کپتانوں نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس بھی کی، جے پی ڈومینی کا کہنا تھا کہ کراچی کی وکٹ پر اب تک کوئی میچ نہیں ہوا ہے، دونوں میں سے جو ٹیم بھی وکٹ کو جلد سمجھ لے گی جیت کے امکانات اسی ٹیم کے زیادہ ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام لڑکے فائنل کے لیے تازہ دم اور بھرپور طریقے سے تیار ہیں اور میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور کراچی میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں، پاکستان میں کرکٹ کو ہمیشہ انجوائے کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اس میچ کے بعد دنیا کو بتاو¿ں گا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی جگہ ہے اور یہاں کے لوگ بھی بہت پیار کرنے والے ہیں۔

پی ایس ایل کی خوشیاں مبارک! ہم پر مسلط دہشتگردی دم توڑ رہی ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(ویب ڈیسک)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے قوم کو پی ایس ایل کی خوشیوں کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر مسلط دہشت گردی دم توڑ رہی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائنل نے روشنیوں کے شہر کراچی کو مزید روشن بنا دیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، غیر ملکی کھلاڑیوں، حکومت، سکیورٹی اہلکاروں اور باہمت پاکستانی عوام کا شکریہ، پاکستان استحکام اور امن کی جانب گامزن ہے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم پر مسلط کی گئی دہشتگردی اب دم توڑ رہی ہے اور ہم پائیدار امن و استحکام کی صحیح منزل کی طرف گامزن ہیں، انشائ اللہ۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کا فائنل ا?ج اسلام ا?باد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا اور 9 سال 3 ماہ بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا۔

پی ایس ایل کی اختتامی تقریب، فنکاروں کی پرفارمنس جاری

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کی اختتامی تقریب کا آغاز ہوچکا ہے۔پی ایس ایل 2018 کے فائنل کے لیے 9 سال 3 ماہ بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا۔ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا جس سے پہلے رنگا رنگ تقریب کا آغاز ہوگیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں 34 ہزار 850 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اسٹیڈیم کی طرف آنے والی تمام شاہراہیں دلہن کی طرح سجی ہوئی ہیں جب کہ بڑے ٹاکرے کے لئے سیکیورٹی کی بھی بڑی تیاریاں کی گئی ہیں۔کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ کے عالمی ستارے جگمگائیں گےپاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل میں صرف کچھ وقت باقی رہ گیا ہے لاہور کے بعد شہر قائد کو بھی دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے، اسٹیڈیم میں آج 9 سال بعد کرکٹ کے عالمی ستارے جگمگائیں گے۔ فائنل میں آمنے سامنے آنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاورزلمی نے نیشنل اسٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کے لئے بھر پور پریکٹس کی۔ملک اور بیرون ملک سے شائقین کرکٹ کی کراچی آمد جاری ملک کے معاشی حب میں کرکٹ کا میلہ سجا، تو کاروبارمیں بھی تیزی آگئی، ملک اور بیرون ملک سے شائقین کرکٹ کی کراچی آمد جاری ہے، ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ فائنلسٹ ٹیموں کی شرٹس ہاتھوں ہاتھ بک رہی ہیں۔ایونٹ کے انعقاد کے لئے سیکیورٹی کا جال بچھا دیا گیاپی ایس ایل کے بڑے ٹاکرے کیلئے سیکیورٹی کی بھی بڑی تیاریاں کی گئی ہیں، ساڑھے 8 ہزار پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ رینجرز اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ڈیوٹی پر ہوں گے اور پاک فوج کے جوان کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر اسٹینڈ بائی رہیں گے جب کہ کرکٹ شائقین کو نیشنل اسٹیڈیم تک پہنچانے کیلئے شٹل سروس چلائی جارہی ہے۔ اس مقصد کے لئے 200 بسیں استعمال کی جارہی ہیں۔ لاہور کے بعد شہرقائد بھی پی ایس ایل کے رنگوں میں رنگ گیابڑے مقابلے کی بڑی تیاریوں کی گئی ہیں، مختلف علاقوں کوجھنڈوں اور رنگ برنگی لائٹس سے سجادیا گیا، اسٹیڈیم کے راستوں پرٹیموں کوخوش ا?مدید کہنے کے لئے ہورڈنگز اوراستقبالیہ بینرزلگ گئے۔ سڑکوں اورچورنگیوں پررنگ ونورکی بہارآگئی، گرین بیلٹس پر کھلاڑیوں کی بڑی تصاویر اور ڈیجیٹل پول سائن نے شہرکاحسن بڑھادیا۔ حسن اسکوائر، شارع فیصل، بہادرا?باد، پی ای سی ایچ ایس، گلشن اقبال اور یونیورسٹی پرروڈ پر کرکٹ کے رنگ نمایاں ہیں، جن دیکھنےدور دورسےلوگ ا?رہے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم پہنچنے کے لئے روٹ پلان تیار انتظامیہ نے نیشنل اسٹیڈیم پہنچنے کے لئے روٹ پلان دے دیا ہے جس کے تحت صبح 11 بجے سے اسٹیڈیم کی اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ ٹریفک پلان کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے موقع پر شارع فیصل سے کار ساز روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے۔ نیو ٹاو?ن سے اسٹیڈیم جانے والی شارع بھی عام ٹریفک کے لیے بند ہے، میلینئم مال عسکری چورنگی سے ڈالمیا روڈ بھی عام ٹریفک کے لیے بند ہے اور لیاقت ا?باد 10 نمبر سے اسٹیڈیم جانے والی شارع بھی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔نتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل میچ کے اختتام تک شہری متبادل راستے اختیار کریں جب کہ پارکنگ کے لیے بنائے گئے مخصوص ایریاز پر صرف وہ ہی شہری ا?سکیں گے جن کے پاس میچ کا ٹکٹ ہوگا، پارکنگ لاٹس پر ا?نے کے بعد شہریوں کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم کے قریب تک پہنچایا جائے گا۔

شہباز شریف کا غیر ملکی کھلاڑیوں کو لذیذ کباب کھانے کا مشورہ

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کراچی کے لذیذ کباب کھانے کا مشورہ دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کراچی میں پی ایس ایل کے انعقاد کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم 9 سال بعد بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، کراچی والوں اور فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے لیے نیک تمنائیں، پاکستانی عوام کے کرکٹ کے جوش اور عزم نے خوف کو شکست دے دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی کراچی کے لذیذ کباب کھانا نہ بھولیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کا فائنل ا?ج اسلام ا?باد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا اور 9 سال 3 ماہ بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا۔