All posts by Daily Khabrain
آرمی چیف نے چار دہشت گردوں کی سزا ئے موت کی توثیق کر دی

ریپ کیس میں سزا یافتہ گروگرمیت بارے تازہ ترین خبر،سنسنی خیز انکشافات
اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارت کے گرو گرمیت رام رحیم کے محلات جہاں وہ مغلیہ شہنشاہوں کی سی شان و شوکت سے رہتے تھے۔ وہ آج کل ریپ کے جرم میں جیل میں ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھار ت میں نام نہاد پیر گرو گرمیت سنگھ کے ہاتھوں ریپ کا نشانہ بننے والی 2خواتین پیروکار نے سی بی آئی ججوں کے سامنے اپنے بیانات میں اہم انکشاف کئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریپ کا شکار بننے والی عورتوں نے اپنے بیانات میں انکشاف کیا کہ گرو گرمیت سنگھ نے خواتین کو ریپ کا نشانہ بنانے کیلئے خفیہ سرنگ میں ایک کمرہ بنا رکھا تھا۔ اس خفیہ سرنگ میں گرمیت سنگھ کا ذاتی کمرہ تھاجہاں کسی اور کو جانے کی اجازت نہ تھی۔ اخبار ”ٹائمز آف انڈیا “کی ایک رپورٹ کے مطابق انہوںنے خواتین پیروکاروں کیجانب سے ریکارڈ کرائے گئے بیانات پر مبنی دستاویزات حاصل کر لی ہیں جن میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ گرمیت سنگھ کے ڈیرہ سچا سودا پر ریپ کیلئے پتا جی کی معافی کی اصطلاح استعمال کی جاتی تھی۔۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ سرنگ میں موجود گرو گرمیت سنگھ کے کمرے کی نگرانی کیلئے صرف خواتین شاگردوں کو ہی تعینات کیا جاتا تھا اور یہ ریپ کیلئے معافی کا کوڈ ورڈ استعمال کرتی تھیں۔28 فروری 2009کو عصمت دری سے بچنے والی ہریانا کے علاقے یامونا نگر کی رہائشی نے سی بی آئی کے جج اے کے ورما کو بتایا کہ اس نے جولائی 1999سے ڈیرہ میں رہنا شروع کیا اور اس کی وجہ اس کا بھائی تھا جسے مبینہ طور پر اپنی بہن کیلئے انصاف مانگنے پر قتل کر دیا گیا تھا۔اس نے بتایا کہ مجھے اس وقت کچھ بھی سمجھ نہیں آیا جب دیگر شاگردوں نے مجھ سے پوچھنا شروع کیا کہ کیا مجھے پتا جی کی معافی مل گئی ہے، اور جب 28 اور 29 اگست 1999کی درمیانی شب گرو گرمیت نے مجھے ریپ کا نشانہ بنایا تو مجھے علم ہوا کہ وہ کیا بات کرتی تھیں۔بات یہاں تک ہی نہیں بلکہ گرو گرمیت سنگھ نے اپنی کرنسی بھی جاری کی ہوئی تھی۔ جبکہ اس وقت بھی گرو گرمیت کے ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل آشرم”ڈیرہ سچاسودا“میں دو لاکھ سے زائد چیلے موجود ہیں جن میں عورتیں بھی شامل ہیں۔

انڈیا کی مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر نے کس پاکستانی مغینہ کو دورہ کی دعوت دیدی،دیکھئے خبر
لاہور(ویب ڈیسک)برصغیر کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر نے پاکستانی گلوکارہ عاصمہ لتا کو بھارت آنے کی پیشکش کی ہے۔ عاصمہ لتا نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑی خوش قسمت ہوں لتا منگیشکر جیسی لیجنڈ گلوکارہ نے اپنے ہاں آنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لتا منگیشکر کا کہنا ہے کہ وہ میری گلوکاری سے بہت متاثر ہیں اور مجھے سامنے بٹھا کر میری آواز میں گیت سننا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لتا منگیشکر بر صغیر کی مقبول آواز ہے اور ان کا دعوت دینا میرے لئے ہی نہیں نہیں بلکہ پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے۔ عاصمہ لتا نے کہا کہ مجھے تین نئی فلموں میں اہم کردار کیلئے کاسٹ کرنے کی پیش کش بھی ہوئی ہے اور میں گلوکاری کی طرح اداکاری میں بھی اپنا نام پیدا کروں گی کیونکہ میں نے ہمیشہ محنت کے ساتھ کام کیا ہے اور میرٹ کو ترجیح دی ہے یہی وجہ ہے کہ میرا گلوکاری میں بھی منفرد مقام ہے۔

بلی کے کاٹنے کو معمولی بات سمجھنے والوں کیلئے اہم خبر
ٹورنٹو(ویب ڈیسک)بلی کو ایک بے ضرراور معصوم جانور سمجھا جاتا ہے،اگر یہ کاٹ لے تو اس بات کوبھی زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیاجاتالیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے واقعہ کے بارے میں بتائیں گے جس میں ایک آدمی کے انگوٹھے پر اس کی پالتو بلی نے کاٹ لیا اور وہ انفیکشن کی وجہ سے مرگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو کے68سالہ بوڑھے کو اس کی بلی کے ہاتھ کے انگوٹھے پر کاٹ لیا،زخم کچھ دیر میں ٹھیک ہوگیا لیکن ایک ہفتے بعد اس کے پیٹ میں درد رہنے لگی اور اسے شدید کمزوری محسوس ہوئی۔وہ ٹورنٹو کے جنرل ہسپتال گیا جہاں اسے علم ہوا کہ صرف دو ہفتوںمیں اس کا 8کلو وزن کم ہوگیا ہے۔یہ خون میں خطرناک انفیکشن کی وجہ سے تھا اور الٹراسا?نڈ میں یہ علم ہوا کہ اس کے پیٹ میں ایک رسولی سی بنی ہوئی ہے جو کہ دل سے پیٹ کی جانب حرکت کرتی ہوئی آئی ہے۔ٹیسٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ اس کے خون میں وہ بیکٹیریا داخل ہوگئے ہیں جو اکثر جانوروں اور بلیوں کے منہ میںہوتے ہیں۔کمزور مدافعتی نظام کی وجہ سے اس کا جسم اس انفیکشن کو برداشت نہ کرسکا اور یہ بندہ مرگیا۔

لوڈشیدنگ کے ستائے عوام کیلئے بڑی خو شخبری،پانچویں ایٹمی بجلی گھر کا شاندار افتتاح
میانوالی(ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے وڑن کے مطابق توانائی منصوبوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔ نومبر2017 کے بعد ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے قابل ہوجائیں گے 28 دسمبر 2016 کو چشمہ 3 کے آغاز کے تقریباً 8 ماہ بعد چشمہ یونٹ سی فور کا افتتاح میرے لیے باعث افتخار ہے ۔ چشمہ اور مظفرگڑھ میں جوہری توانائی کے مزید منصوبے لگائے جارہے ہیں۔?جو مکمل ہوکر ملک کو روشن اور ماحول کو صاف رکھیں گے۔جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چشمہ میں 340 میگاواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت کے حامل پاکستان کے پانچویں ایٹمی بجلی گھر سی فور کا افتتاح کردیا۔سرکاری ریڈیو کے مطابق چشمہ ایٹمی بجلی منصوبے کے سی ون، سی ٹو اور سی تھری یونٹ بالترتیب 2000، 2011 اور 2013 سے کامیابی سے قومی گرڈ میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔دو بڑے ایٹمی بجلی گھر کے ٹو اور کے تھری کراچی کے قریب زیر تعمیر ہیں جو 2020 اور 2021 میں کام شروع کردیں گے ?ان بجلی گھروں سے قومی گرڈ میں 2 ہزار دوسو میگاواٹ بجلی شامل کی جائیگی ?ذرائع کے مطابق پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن مقاصد کیلئے استعمال کے اپنے وڑن پر عمل پیرا ہے اور چشمہ پاور پلانٹ سی۔فور کی فعالیت کے ساتھ اس نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ? یہ منصوبہ آزمائشی بنیادوں پر فعال ہوگا جس کے دوران فنکشنل اور سیفٹی سے متعلقہ ٹیسٹ پوری صلاحیت کے ساتھ کئے جائیں گے۔ یہ منصوبہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور دوست ملک چین کی مشترکہ کاوشوں سے پایہ تکمیل پہنچا ہے۔ چشمہ فور سے حاصل ہونے والی بجلی نیشنل پاور گرڈ کو سپلائی کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق فور پاور پلانٹ کے افتتاح سے بجلی کی پیداواری صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا ? کے۔ٹو اور کے۔تھری دو بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹس کراچی کے قریب زیرتعمیر ہیں جو متوقع طور پر 2020ئ اور 2021ئ میں ا?پریشنل ہو جائیں گےجن سے نیشنل گرڈ کو 2200 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔بعد ازاں افتتاحی تقریب سے خاطب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 28 دسمبر 2016ئ میں چشمہ یونٹ تھری کے باقاعدہ آغاز کے صرف آٹھ ماہ بعد ملک کے پانچویں جوہری بجلی گھر چشمہ یونٹ فور کے افتتاح باعث افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرف دیکھتے ہوئے مجھے اس بات کی بڑی خوشی ہے کہ جب چشمہ یونٹ ون کی تعمیر کا معاہدہ ہوا تھا تو اس وقت بھی ملک میں محمد نواز شریف کی حکومت تھیاور اسی معاہدے نے دونوں ممالک کے درمیان نیوکلیئر توانائی کے شعبے میں تعاون کی بنیاد رکھی۔ چشمہ میں چلنے والے تینوں یونٹ ملک میں بہترین کارکردگی کے حامل ہیں اور اس وقت ملک کو 900 میگا واٹ سے زائد بجلی ارزاں نرخ پر فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ دو اضافی منصوبے کے 2 اور کے 3 بھی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں اور یہ وقت سے پہلے مکمل ہو کر ملک کو روشن بھی کریں گے اور ماحول میں آلودگی کو کم کرنے میں اپنا کردار بھی ادا کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں قابل اعتماد اور طاقتور جوہری توانائی کے منصوبے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے چشمہ میں تعمیر کئے گئے چشمہ نیوکلیئر پاور کی بنیاد رکھی گئی۔ ملک میں جاری بجلی کے متعدد منصوبوں کے علاوہ چشمہ اور مظفر گڑھ کے مقام پر مزید نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کا منصوبہ بھی بنایا جاچکا ہے اور یہ حکومت کی طرف سے 2020ئ تک پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو دیئے جانے والے 8800 میگاواٹ کے ہدف کے حصول کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت محمد نواز شریف کے اس عزم کو پورا کرے گی کہ جو ہدف پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو دیا تھا، اس کو پورا کرنے میں ہر ممکن مدد کرے گی اور یہ ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ چین کی حکومت اور چین کے عوام کی مدد کے بغیر یہ منصوبے پایہ تکمیل کو نہ پہنچ پاتے اور میں اس موقع پر چینی حکومت، چین اٹامک انرجی کمیشن اور دیگر چینی تنظیموں سمیت ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف چائنہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوںکہ انہوں نے جدید نیوکلیئر پاور پلانٹ کے لئے ہمیں تکنیکی اور مالی امداد فراہم کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں دیگر چینی کمپنیوں کو بھی دعوت دوں گا کہ وہ پاکستان میں نیوکلیئر پاور پلانٹ لگائیں اور اس شعبہ میں مزید سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نہ صرف نیوکلیئر پاور کے پلانٹ میں بلکہ دور جدید میں چینی حکومت کا تعاون دونوں ممالک کے لئے قابل فخر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے لہذا حکومت نے ترجیحی بنیاد پر بجلی حاصل کرنے کے 10 ہزار میگاواٹ سے زائد کے منصوبے بنائے جو انشائ ا? اگلے سال جون سے پہلے اسیحکومت کے دور میں مکمل ہوں گے اور کچھ مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ بجلی کی صورتحال اب کافی بہتر ہے، مجھے یقین ہے کہ انشائ ا? نومبر 2017ئ کے بعد ہم ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے قابل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے ادارے ملک میں قائم شدہ اور نئے قائم کئے جانے والے تمام پاور پلانٹس کی کڑی نگرانی کر رہی ہے تاکہ دنیا میں مرو جہ حفاظتی قوانین کے مطابق تمام ایٹمیبجلی گھروں کے لئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس موقع پر پی این آر اے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی پوری طرح آگاہ اور مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں بھی پی اے ای سی کی کارکردگی قابل تحسین ہے جس سے ملک کی غذائی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں کپاس کی پیداوار کے اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سی پیک منصوبے میںنجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ شراکت کے مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے۔ چین کی قیادت نے بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور صنعت کے شعبے میں ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر چین سے آئے ہوئے معزز مہمانوں اور شرکائ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ جوہری توانائی کے تمام منصوبے تکمیل کو پہنچیں اور آنے والے سالوں میں بجلی کی پیداوار کو جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے ای سی نےصحت عامہ کے شعبوں میں بھی قابل قدر خدمات انجام دی ہیں، اس وقت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت ملک بھر میں 18 کینسر ہسپتال کام کر رہے ہیں اور ملک میں کینسر کے 80 فیصد مریضوں کا علاج اٹامک انرجی کمیشن کے کینسر ہسپتالوں میں کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری حکومت نے چین کے ساتھ معاشی راہداری یعنی سی پیک کے تحت بہت سے بڑے منصوبے شروع کئے ہیں جن کے ثمرات پاکستان کے عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ملک میں شاہراہوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، تھرکول کو ترقی دی جا رہی ہے، گوادر پورٹ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور ان کی مدد سے ملک کی شرح ترقی پانچ فیصد سے تجاوز کر گئی ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ انشائ ا? اس سال 6 فیصد کے لگ بھگ ہوگی۔تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی، چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم، چین کے سفیر سن وئی ڈونگ، ڈائریکٹر جنرل ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل مظہر نوید، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ممبر پاور سید یوسف رضا، چینی کمپنیوں کے نمائندوں اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔

امریکی دھمکیاں ،چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا
بیجنگ: چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نےکہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی ہیں، پاک چین دوستی بے مثال اور قابل تقلید ہے، پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتاہے، افغان مسئلے کا حل صرف بات چیت سےممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک رابطوں،علاقائی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا، سی پیک چین کے صدر کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جب کہ ضرب عضب کےذریعےدہشت گردوں کی کمرتوڑدی ہے۔اس موقع پر چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے خواجہ آصف کےدورہ چین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان کےساتھ تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اسٹرٹیجک تعلقات مضبوط ہیں اور چین پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کرتاہے، پاکستان اور چین ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا پُرامن حل چاہتےہیں، افغانستان میں امن پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے جب کہ دونوں ممالک دفاعی، علاقائی سلامتی کے لیے تعاون کریں گے۔

پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک ، بھارتی فوجی نے بھانڈا پھوڑ دیا
نئی دہلی ( خصوصی رپورٹ ) بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کرنے کے دعوے کا بھانڈا ایک بھارتی فوجی نے ہی پھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل بھارتی فوج میں کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے والے فوجی اہلکار تیج بہادر نے اب بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کرنے کے دعوے کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا ہے۔ تیج بہادر نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ جھوٹا تھا جو عوام کو بے وقف بنانے کیلئے کیا گیا تھا۔ بھارتی سرکار اور فوجی قیادت نے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے اور انہیں بے وقوف بنانے کیلئے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائک کا جھوٹا دعوی کیا تھا۔تیج بہادر نے نئی دہلی میں اپنی پنشن نہ ملنے والے ملازمین کی ریلی کی قیادت کی اور اس موقع پر انہوں نے حکومت پر خوف تنقید کی اورکہا کہ حکومت تسلسل کے ساتھ جھوٹ بول رہی ہے۔

شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں 4 ریفرنسز دائر کرادیئے ہیں۔ نیب نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو شریف خاندان کے خلاف 4 ریفرنسز دائر کرادیئے ہیں۔ نیب ترجمان کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردار مظفر عباسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں اپنی زیر نگرانی ریفرنسز جمع کرائے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف جمع کرائے گئے 4 ریفرنسز میں ہر ریفرنس 6 ہزار صفحات پر مشتمل ہے اور ہر ریفرنس کے ساتھ پاناما جے آئی ٹی رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔رجسٹرار احتساب عدالت نے ریفرنسز وصولی کی تصدیق کردی ہے اور ریفرنسز دائر ہونے کے بعد سکروٹنی کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔نیب پراسیکیوشن ونگ کی جانب سے جمع کرائے ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے بچے حسن، حسین اورمریم نواز، داماد کیپٹن(ر) صفدر اور سمدھی اسحاق ڈار کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف 4 ریفرنسز میں مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں جن میں نوازشریف کے خلاف 3 ریفرنسز میں نیب کی سیکشن 9 اے لگائی گئی ہے، نیب آرڈیننس سیکشن 9 اے غیرقانونی رقوم اور تحائف کی ترسیل سے متعلق ہے، نیب راولپنڈی نے ریفرنسز میں دفعہ 9 اے کی تمام 14 ذیلی دفعات کو شامل کیا گیا ہے اور سیکشن 9 اے کی دفعات کے تحت سزا 14 سال قید مقرر ہے۔نوازشریف کے سمدھی اور موجودہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف جمع کرائے گئے ریفرنس میں سیکشن 14 سی لگائی گئی ہے جو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق ہے، دفعہ 14 سی کی سزا 14 سال قید مقرر ہے جب کہ عوامی نمائندوں کے لئے سزا کے بعد تاحیات نااہلی بھی ہوتی ہے۔نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف پر جعلی دستاویزات دینے پر الگ سے شیڈول 2 کا حوالہ دیا گیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات کو نقصان پہنچانے کی دفعہ 131 اے بھی شامل کی گئی ہے جس کی سزا 3 سال قید ہے۔

شہباز شریف نے بڑے بھائی کو فوج سے متعلق اہم پیغام دیدیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ذاتی وعدوں کی وجہ سے میں سب کچھ نہیں بتا سکتا لیکن میں شہباز شریف کی پالیسی سے متعلق اعلان کر سکتا ہوں جس کی تصدیق بھی اگر کوئی کرنا چاہے تو کر سکتا ہے اور وہ پالیسی یہ ہے کہ شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو صاف کہہ دیا ہے کہ میں پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف کسی مہم جوئی اور محاذ آرائی کا حصہ نہیں بنوں گا۔ عدلیہ اور فوج کے خلاف محاذ آرائی اور مہم جوئی کا حصہ بننے سے بہتر ہے کہ میں سیاست چھوڑ کر گھر بیٹھ جاﺅں اور میں ایسا ہی کروں گا۔پروگرام کے دوران غلام حسین نے مزید کیا کہا آپ بھی سنئے