Author: Khabrain News

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کے سابق مشیر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کی مدد سے ہاری ہوئی سیٹ حاصل کی مگر وہ بانی پی ٹی آئی کے لیے شہباز شریف کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، انہیں بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر بنایا مگر وہ ان کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔بیرسٹر سیف نے دعوی کیا کہ راجہ ناصر عباس اسٹیبلشمنٹ کے اہم لوگوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں مگر وہ رابطے عمران خان کی رہائی کے لیے نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں

واشنگٹن’ تل ابیب’ تہران( نیوزایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے، بات چیت کا سلسلہ برقرار ہے ، امریکا کے پاس مذاکرات کے لیے وقت موجود ہے۔وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ سے تہران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بات چیت ہورہی ہے، ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے اور مسلسل رابطے میں ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ روایتی نوعیت کی جنگ نہیں، ایران کے جوہری ہتھیار کے خاتمے کے لیے بہت زیادہ رقم…

مزید پڑھیں

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے پاکستان میں فرانس کے نئے سفیر ڑاں نوئل پواریے کی ملاقات، تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال باہمی تجارت کے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پرزور، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ڑاں نوئل پواریے کو نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد وزیراعلی مریم نواز شریف نے فرانسیسی سفیر ڑاں نوئل پواریے کی تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے دورہ کی دعوت قبول کر لی پاکستان اور فرانس کے تعلقات کو طویل المدتی اور مضبوط ادارہ جاتی بنیادوں پر استوار کرنے کا عزم،پنجاب اور فرانس…

مزید پڑھیں

صنعائ(این این آئی)یمن میں جاری کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے تیل سے مالا مال مشرقی علاقے میں ایک ڈرون کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روک کر تباہ کر دیا گیا، ،یمن کے شہر عدن میں بھی دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کرنے والے سعودی قیادت میں قائم اتحادی اتحاد نے بتایا کہ اس نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے کی فضائی حدود میں ایک ڈرون کو روک کر تباہ کیا ہے، یہ پیش رفت حوثی گروپ کی جانب سے جاری حملوں کے تناظر…

مزید پڑھیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں حذیفہ رحمان نے بتایا کہ 28ویں آئینی ترمیم نوشتہ دیوار ہے جو نئے سال سے پہلے آئے گی، اس کے ڈرافٹ سے متعلق بہت کام ہو چکا ہے، ہفتہ یا 10 دن اوپر نیچے ہو سکتے ہیں لیکن یہ آئے گی۔وزیر اعطم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ نئے صوبوں کی بحث پر فل اسٹاپ لگا دیں، نئے صوبوں کی بحث تو ابھی تک شروع ہی نہیں…

مزید پڑھیں

لاہور(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی ہوگئی۔سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی،عدالت نے شہباز شریف کے وکلا سے متفرق درخواست پر دلائل طلب کر لئے اور کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔وکیل نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے درخواست دائر کر کھی ہے،ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف کے دعوی پر سماعت کی۔شہباز شریف کی جانب…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2019 اور 2020 میں افغانستان سے دہشتگردوں کو واپس لا کر خیبرپختونخوا میں بسایا گیا، ناگزیر حالات کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا،گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے صوبے کو مزید نقصان پہنچ سکتا تھا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی اور عہدیداوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شہبازشریف نے کہا کہ بطوروزیراعظم پاکستان اور قائد محمد نواز شریف کے کارکن کی حیثیت سے آپ سے مخاطب ہوں، خیبر پختونخوا وطن عزیز کا خوبصورت…

مزید پڑھیں

بیجنگ (این این آئی) چین کے سامنے بھارتی سرحدی فورس کی بے بسی کا اعتراف مودی حکومت کی دفاعی پالیسی پر کاری ضرب بن گیا، عالمی جریدے کے مطابق چین کے ہاتھوں سرحدی ناکامی مودی حکومت کی کمزور دفاعی حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے، چینی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت نے سرحدی علاقوں میں بھارتی فوج کی سکیورٹی خامیوں کو نمایاں کر دیا، اس سے قبل بھی چین بھارت جھڑپوں میں 20 بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت نے مودی کی جنگی صلاحیت پر سنگین سوالات اُٹھا دیئے، بھارتی سیٹلائٹ تصاویر نے چین کے برتر تزویراتی کنٹرول اور متنازع علاقوں…

مزید پڑھیں