Author: Khabrain News

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک زیرک اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کی جانب سے ایسے بیانات سامنے آنا حیران کن ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک طرف ریاست کو ماں جیسا قرار دینا اور دوسری جانب یہ کہنا کہ میں اس پر تھوکتا بھی نہیں، کیا کوئی اپنی ماں کے بارے میں ایسی بات کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ماضی میں عمران خان کو…

مزید پڑھیں

لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے’ طلائی زیورات’ موبائل فون’ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹائون میں سلیم سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں لیاقت سے 2 لاکھ55 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں محمود سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، ہڈیارہ میں جعفر سے 2 لاکھ 15 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شاہد باغ اور مانگا منڈی سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد’ مزنگ اور کوٹ لکھپت…

مزید پڑھیں

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی نیب لاہور مرزا فاران بیگ کی زیرِ صدارت ماہانہ کھلی کچہری، عوامی شکایات کے فوری ازالے کے احکامات۔نیب لاہور کی کھلی کچہری میں 705 شہریوں کی شرکت، ہاؤسنگ فراڈ متاثرین نے اپنے مسائل پیش کیے۔ اومیگا ریزیڈینشیا، گورنمنٹ کوآپریٹو رائیونڈ روڈ، شادمان انکلیو، مڈ سٹی، فیوچر وژن اور خیابانِ امین کے متاثرین نے نیب لاہور کی کھلی کچہری سے رجوع کیا۔ایس اے گارڈن، الجلیل گارڈن، النور آرچرڈ، الرحمٰن گارڈن سیالکوٹ اور گٹ والا کمرشل ہب کے متاثرین کی شکایات پر ڈی جی نیب لاہور کے فوری احکامات، انایا گرینڈ مال ، ایلیٹ ٹائون…

مزید پڑھیں

راولپنڈی (این این آئی)بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کا راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل آئی تھی جس میں ڈاکٹر عارف خان اور ڈاکٹر محمد علی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کے ہمراہ پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھا۔جیل ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا الگ الگ طبی معائنہ کیا۔ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات بھی ہوئی۔جیل ذرائع کے مطابق…

مزید پڑھیں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی قابلِ تشویش ہے جب کہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔مارکوربیو کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقف ہے کہ افغان طالبان نے اپنی سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملوں کو روکنے کے لیے مثر اقدامات نہیں کیے، طالبان کی جانب سے ناکافی اقدامات کے باعث پاکستان نے کارروائی کی ہے، امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنے۔دوسری جانب یوکرین جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ مذاکرات کے ذریعے یوکرین…

مزید پڑھیں

نئی دہلی(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلی عمرعبداللہ نے معروف بھارتی صحافی اور این ڈی ٹی وی کی سابقہ اینکر نِدھی رازدان سے شادی کرلی۔عمر عبداللہ نے اپنے ایکس اکانٹ پر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ روز زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوا۔ اس پوسٹ میں انہوں نے نِدھی رازدان کو بھی ٹیگ کیا اور ساتھ انگوٹھی کا ایموجی بھی لگایا۔ نِدھی رازدان نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر یہی تصاویر شیئر کیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کو عوامی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جا رہا تھا۔واضح رہے کہ عمر…

مزید پڑھیں

سیالکوٹ (این این آئی)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ تھک گیا ہوں تاہم پرسوں مولانا سے اسمبلی میں ملاقات ہوئی تو محسوس ہوا کہ مجھ میں تھوڑ ادم خم ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 1991 میں سیاست میں قدم رکھا، 36 سال سے ملک کی خدمت کر رہا ہوں، سیالکوٹ شہر میری پہچان ہے، اس کے عوام کی بہتری میری ذمے داری ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی زندگی میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے، مشرف دور میں اٹک قلعے پر قید رہا، 4 دفعہ جیل کاٹی،…

مزید پڑھیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ایک روزہ سہ فریقی کرکٹ سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں فخر زمان اور عرفات منہاس کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی سیریز جیت لی۔فخر زمان نے99گیندوں پر127 رنز بنائے جس میں 11چوکے اور 6چھکے شامل تھے اور یہ ان کے کیریئر کی 12ویں سنچری تھی۔ انہوں نے ون ڈے فائنلز میں دو سنچریاں بنانے کا سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا۔سعد بیگ نے شاندار 74رنز’ عرفات منہاس نے 61رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ فخرزمان کو شاندار…

مزید پڑھیں

پشاور(ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہی نکالا جا سکتا ہے، مولانا فضل الرحمن نے اکوڑہ خٹک میں پروفیسر محمود الحق حقانی مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کے انتقال پر تعزیت و افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پروفیسر محمود الحق حقانی، مولانا سمیع الحق شہید کے بھائی تھے۔تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو تمام فریقین کیلئے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں جب کہ وہ تمام فریقین کو…

مزید پڑھیں