Author: Khabrain News

اسلام آباد(پ ر)ایران سے زمینی راستے کے ذریعے عراق جانے والے پاکستانی زائرین متوجہ ہوں زائرین کے لیے ایران سے عراق جانے کا واحد زمینی راستہ الشیب بارڈر بندہے : ترجمان مذہبی امور باضابطہ اطلاع کے مطابق ایران ،عراق کے درمیان الشیب بارڈر 21 اکتوبر سے بند، آمدورفت معطل ہے ایران میں موجود پاکستانی زائرین فی الحال بغداد اور نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے ذریعے عراق جا سکتے ہیںپاکستانی زائرین ایران کے راستے عراق جانے سے قبل نئی سفری ہدایات ضرور دیکھیں: ترجمان مذہبی امور زیارت گروپ آرگنائزر (ZGOs) پاکستانی زائرین کو بارڈر بندش سے فوری آگاہ کریں، وزارت مذہبی امورالشیب…

مزید پڑھیں

فتح جنگ (بیورو رپورٹ)اٹک پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں، 02 مجرمان اشتہاری گرفتار، تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ پولیس کے سب انسپکٹر طارق محمود نے ہمراہ ٹیم مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رواں سال کے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری ثاقب شہزاد ولد عبدالرحمٰن سکنہ حطار تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ سٹی اٹک پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عثمان نے ہمراہ ٹیم رواں سال کے خیانتِ مجرمانہ کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری محمد عقبہ ولد نثار احمد سکنہ فیصل…

مزید پڑھیں

اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) تھانہ پنڈیگھیب پولیس کا شادی کی تقریب میں جاری فحش ڈانس پر چھاپہ، دولہے اور 03 رقاصاؤں سمیت 35 افراد گرفتار ، تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈیگھیب پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ کالج چوک پنڈیگھیب میں شادی کی تقریب کے دوران فحش گانوں پر رقص جاری ہے اور شرکاء کی جانب سے رقاصاؤں پر رقم نچھاور کی جا رہی ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر چھاپہ مارا اور فحش گانوں پر رقص کرنے والی 03 رقاصاؤں اور دولہے سمیت مجموعی طور پر 35 افراد کو گرفتار کر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(پ ر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں عالمی یومِ ذہنی صحت کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا جس کا مقصد ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا، نفسیاتی مسائل کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور معاشرے میں ذہنی صحت سے متعلق مثبت رویوں کو فروغ دینا تھا۔ سیمینار کے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ذہنی صحت انسانی زندگی کے معیار، تعلیمی کارکردگی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سماجی تعلقات پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے، اس لیے اس کی دیکھ بھال کو جسمانی صحت کی طرح اہمیت دینا ضروری ہے۔مقررین نے کہا کہ موجودہ…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی زیر صدارت ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے کوآرڈینشن میٹنگ، ایس ایس پی آپریشنز،چیف ٹریفک آفیسر، ٹریفک پولیس، موٹرویز اور پی ایچ پی کے افسران کی شرکت،مہلک ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے باہمی ربط کو یقینی بنایا جائے،ٹریفک پولیس، موٹرویز پولیس اور پی ایچ پی کے باہمی رابطے سے ٹریفک حادثات پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ٹریفک قوانین پر موثر عملدرآمد کو تمام شاہراہوں پر ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی…

مزید پڑھیں

گوجر خان ( بیورو رپورٹ)تھانہ گوجرخان میں مستقل ایس ایچ او کی تعیناتی تاحال التوا کا شکار ہے، جس کے باعث تھانے کے انتظامی و آپریشنل امور عارضی چارج کے تحت چلائے جانے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل تھانہ گوجرخان میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی جانب سے ایس ایچ او چوہدری رفیق خان کو معطل کیے جانے کے بعد تاحال مستقل ایس ایچ او تعینات نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرخان جیسے بڑے اور حساس تھانے میں مستقل سربراہ کی عدم تعیناتی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں،تھانہ صادق آباد پولیس نے 2 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے 5 کلو گرام چرس برآمد کی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس نے 2 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے 5 کلو گرام چرس برآمد کی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے گرفتار کیا گیا، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) گنجمنڈی پولیس کی کارروائی،آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 افراد گرفتار، 80 ہوائیاں،36 انار،3 شوٹر باکس اور دیگر سامان آتش بازی برآمد۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 افراد کو گرفتارکرلیا،زیرحراست افراد سے 80 ہوائیاں،36 انار،3 شوٹر باکس اور دیگر سامان آتش بازی برآمدہوا، گنجمنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہناتھاکہ آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید پڑھیں

اٹک ( بیورو رپو رٹ) ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق نے فرض شناس پولیس افسر سب انسپکٹر سجاد سلیم کو دوسری مرتبہ تھانہ رنگو تعینات کر دیا، سب انسپکٹر سجاد سلیم اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی اور جرائم کے خاتمے کے لیے پُرعزم، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق نے ضلع اٹک کے فرض شناس، محنتی اور باصلاحیت پولیس افسر سب انسپکٹر سجاد سلیم کو دوسری مرتبہ تھانہ رنگو میں تعینات کر دیا ہے، ان کی دوبارہ تعیناتی کو علاقے…

مزید پڑھیں