Author: Khabrain News

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گندم کی کاشت کے فروغ کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کی ہے، جبکہ رواں سیزن کے دوران صوبہ پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے فیلڈ فارمیشنز کو مقررہ اہداف سے بھی زائد رقبے پر گندم کی کاشت یقینی بنانے کے لئے خصوصی ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے…

مزید پڑھیں

3.24اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت قومی صحت نے انکشاف کیا ہے کہ 25کروڑ پاکستانیوں میں سے تین کروڑ 24لاکھ پاکستانی ذہنی امراض کا شکار ہیں، ایک کروڑ 29لاکھ ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مبتلا ہیں، 4لاکھ 17ہز ار ایچ آئی وی ایڈز کا شکار باقی صفحہ 6بقیہ نمبر 4 ہیں جن میں 3900ہزار بچے بھی شامل ہیں۔وزارت قومی صحت نے ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی ایڈز اور ذہنی امراض سے متعلق اعداد وشمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد تین کروڑ 24لاکھ سے تجاوز کر گئی، 2019 میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد زکریا ضیا سے صدر آل پاکستان جمعیت القریش خورشید احمد قریشی’جنرل سیکرٹری سردار ظہیر احمد’ چیئرمین عبداللہ قریشی و دیگر ملاقات کر رہے ہیں’ اس موقع پر سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن و ممبر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ خورشید احمد قریشی نے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد زکریا اکبر ضیا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں اسلام آباد میں جدید اور معیاری سلاٹر ہائوس کی عدم موجودگی کے باعث شہریوں اور گوشت کے کاروبار سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ خورشید احمد قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں سلاٹر ہائوس نہ ہونے کے باعث شہریوں کو معیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت…

مزید پڑھیں

مری (نمائندہ خبریں)مری میں غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز اور تعمیرات کے خلاف بڑا کریک ڈان، خلاف ورزی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی ملکہ کوہسار مری میں غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز، غیر منظور شدہ عمارتوں اور نقشوں کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈان مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرِ صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(پ ر)وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سہیل اشرف کی قیادت میں چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مختلف کمرشل مراکز، بشمول کوہسار مارکیٹ، جناح سپر مارکیٹ (ایفسیون) اور ایف سکس مرکز کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی، تزئین و آرائش اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے کاموں کا جائزہ لیا۔*دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے نے مختلف کمرشل مراکز میں جاری اپ گریڈیشن، خوبصورتی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہیں اب تک ہونے والی پیش رفت،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(پ ر)بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (Meta) نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، وزارت انسانی حقوق، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ایس ایم پی آر اے)، نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ (این سی آر سی) اور زندگی ٹرسٹ کے اشتراک سے اسلام آباد میں ڈیجیٹل تحفظ سمٹ (Digital Tahafuzz Summit) منعقد کیا۔ جس میں نوجوانوں کے آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل دنیا میں ان کی فلاح و بہبود پر توجہ دی گئی۔اجلاس میں پالیسی سازوں، تعلیمی شعبے کے ماہرین ، والدین، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ڈیجیٹل مواد…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)راولپنڈی پولیس میں تعینات متعدد سب انسپکٹر، انسپکٹر کے عہدے پر قواعد وضوابط پر پورا اترنے اورمتعلقہ حکام کی سفارشات کے باوجود ترقی سے محروم ہوگئے جسکے باعث متاثرہ سب انسپکٹروں میں مایوسی پھیلنے لگی متاثرہ سب انسپکٹر نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ میں ملازمت کرتے ہوئے 35 سے 36 سال کاعرصہ گزرگیا 2017 میں پرموٹ ہونے والے سب انسپکٹروں کی کنفرمیشن اور سینارٹی بھی مکمل تھی ان کی سفارشات باضابطہ طور پر بھجوائی گئی تھی حال ہی میں پنجاب میں 300 سب انسکٹر میں سے 141 کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی…

مزید پڑھیں

اٹک ( بیورو رپو رٹ) عمران خان سے محبت کی قیمت؟ رہنما پاکستان تحریک انصاف سید ذوالفقار عباس بخاری (زلفی بخاری ) کی 377 کنال زرعی اراضی نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی سید ذوالفقار عبا س بخا ری کی جائیدادوں کے خلاف نیلامی کی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، جس میں زلفی بخا ری کی377 کنا ل کی زرعی ارا ضی نیلا می کے لیے پیش کر دی گئی ، اس سے قبل ان کی 771 کنال 9 مرلے اور 25 کنال 7 مرلے اراضی نیلا م کی گئی اس کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(پ ر)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ) نے 30 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے دوران 58.5 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالیاتی نتائج کی منظوری دیتے ہوئے فی شیئر 5 روپے (50 فیصد) پہلے عبوری نقد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا، جو کمپنی کی تاریخ میں پہلی سہ ماہی کا سب سے بڑا ڈیویڈنڈ ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت میں فی شیئر 3.50 روپے ڈیویڈنڈ دیا گیا تھا۔کمپنی…

مزید پڑھیں