Author: Khabrain News

لاہور (این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکس دہندگان کے حق میں اہم فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سیلز ٹیکس کے معاملات میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کمشنر ان لینڈ ریونیو (اپیلز)سے رجوع کیے بغیر براہ راست اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے خالد نذیر اسپننگ لمیٹڈ کی جانب سے دائر ٹیکس ریفرنس منظور کرتے ہوئے اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو کا اپیل ناقابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ کالعدم کردیا۔ جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس محمد عثمان غنی راشد چیمہ پر مشتمل بینچ کا 20صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ…

مزید پڑھیں

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور سمیت صوبے بھر میں خواتین غیر محفوظ، کیسز میں خوفناک اضافہ، پنجاب میں 4,955 کیسز، وزیر اعلی پنجاب شدید برہم، پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ آئی جی پنجاب کا ہنگامی اجلاس،ریپ اور گینگ ریپ کے کیسز کا ہولناک بریک ڈائون۔ لاہور میں ریپ اور گینگ ریپ کے کیسز میں خوفناک اضافہ، گزشتہ سال کے 10 ماہ میں ریپ و گینگ ریپ کے 470 کیسز رپورٹ ہوئے،رواں سال کے دوران ریپ و گینگ ریپ کے 630 کیسز رپورٹ ، رواں سال گزشتہ سال کی نسبت 150 سے زائد کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے۔ پنجاب بھر…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) لاہور میں ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ٹریفک انجینئرنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) نے وہیکل ویڈیو ڈیٹیکشن (اے آئی) ٹریفک سگنلز کی تنصیب کے منصوبے کے لیے 58 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف انجینئر ٹیپا نے اس حوالے سے سمری محکمہ ہائوسنگ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔ منصوبے کا پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، تاہم 59کروڑ روپے سے زائد مالیت کے منظور شدہ منصوبے کے لیے موجودہ مالی سال میں صرف ایک کروڑ روپے مختص کیے…

مزید پڑھیں

واشنگٹن (آئی این پی) مصنوعی ذہانت پر بڑھتے ہوئے اخراجات اور گوگل سرچ میں اے آئی خلاصوں کے باعث اشتہاری آمدن متاثر ہونے کے خدشات نے امریکی سٹاک مارکیٹ میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کو پریشان کر دیا۔ گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کی مارکیٹ ویلیو ایک ہی دن میں500 ارب ڈالر سے زیادہ کم ہوگئی جبکہ ایمیزون اور مائیکروسافٹ کے حصص میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق الفابیٹ نے جمعرات کو کاروباری نتائج جاری کیے تو سرمایہ کاروں نے کمپنی کی بھاری اے آئی سرمایہ کاری اور اس کے بنیادی کاروبار پر پڑنے…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کو 6تولہ سونا واپس کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس انوار حسین نے واضح کردیا کہ شادی کے وقت بیوی کو دیا جانے والا سونا اسی کی ملکیت ہوتا ہے تاہم شوہر کی جانب سے سونا چھیننے کا الزام ثابت کرنا بیوی کی ذمہ داری ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے بیوی کو چھ تولہ سونا واپس کرنے سے متعلق 9صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے فیملی کورٹ اور اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ شادی کے وقت بیوی کو دیا جانے…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے لیسکو ملازم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شاہد عمران کے نام سے ہوئی ہے، ملزم ٹھوکر نیاز بیگ لیسکو سب ڈویژن میں بطور لائین مین تعینات تھا۔ ملزم نے شہری سے جائز سرکاری کام کی مد میں رشوت وصول کی۔ ملزم کو شکایت کنندہ سے 8ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں

فیصل آباد (این این آئی) ڈرائیور نے گھر میں کام کرنے والی کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 8 سالہ گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کی جس کے بعد اسے ہمسائے کی چھت پر پھینک کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بچی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد (لیڈی رپورٹر)ملک بھر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ہوشربا انکشاف سامنے آ گیا ہے۔سرکاری دستاویزات اور سینیٹ میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق سال 2021 سے 2026 کے دوران ملک بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مجموعی طور پر 41 ہزار 428 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار انسانی حقوق کی صورتحال پر سوالیہ نشان ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ان کیسز میں جبری مشقت، خواتین اور بچوں پر تشدد، جائیداد پر ناجائز قبضہ، پولیس گردی اور دیگر سنگین نوعیت کے واقعات شامل ہیں۔سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں…

مزید پڑھیں

کراچی(این این آئی) پاکستان کی کاروباری برادری کا اعتماد اور حوصلہ بلند ہوا ہے، جبکہ ملکی معیشت میں سمندری شعبے اور بلیو اکانومی کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ پاکستان کے پاس ایک ہزار کلومیٹر سے زائد طویل ساحلی پٹی، دو لاکھ مربع کلومیٹر پر مشتمل خصوصی اقتصادی زون (EEZ) اور 50 ہزار مربع کلومیٹر کا اضافی سمندری علاقہ موجود ہے۔ بلیو اکانومی کو مؤثر انداز میں فروغ دے کر 100 سے 150 ارب ڈالر تک کی معاشی مالیت حاصل کی جا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار 16ویں سالانہ پورٹ اینڈ شپنگ، لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ (SCM) کانفرنس…

مزید پڑھیں