Author: Khabrain News

کراچی (این این آئی) پاکستان کی مقامی ایئرلائنز میں بڑے پیمانے پر غیرملکی پائلٹس کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر پاکستان ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع کو خط ارسال کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے بانی عمران اسلم خان نے خط میں سیکرٹری دفاع سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ غیرملکی پائلٹس کی بھرتیوں کو ترجیح دینے کے باعث پاکستانی ہوا باز بے روزگاری کا شکار ہو رہے ہیں حالانکہ ملک میں تقریباً 1500 پاکستانی پائلٹس روزگار…

مزید پڑھیں

پاکپتن(آئی این پی )پاکپتن میں فرائض سے غفلت اور اختیارات کے غلط استعمال پر اے ایس آئی سمیت چار پولیس ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔علاوہ ازیں 10ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی اور 9کو وارننگ جاری کر دی گئی۔ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کے بیان کے مطابق پولیس محکمہ میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے اور فرائض میں غفلت یا اختیارات کے غلط استعمال پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس میں منسٹریل کیڈر میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر پنجاب نے 245 افسران و اہلکاروں کے تبادلوں و منسوخی کے احکامات جاری کر دیئے، آفس سپرنٹنڈنٹ ابوالحسن کو لاہور ڈسٹرکٹ سے آئی اے بی برانچ فیصل آباد، پرائیویٹ سیکرٹری نوازش علی کو آپریشن برانچ پنجاب سے سپیشل برانچ پنجاب ،سینئر کلرک مس بختاور طارق ٹی اینڈ ٹی پنجاب سے سپیشل برانچ پنجاب تبادلہ منسوخ، سینئر کلرک محمد حسین کا تبادلہ انوسٹی گیشن برانچ پنجاب سے سپیشل برانچ پنجاب تبادلہ منسوخ،…

مزید پڑھیں

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز کی بنیادی تربیتی کلاس 2026 کے انعقاد کی تیاریاں شروع، آئی جی پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع اور پولیس یونٹس سے تازہ ترین معلومات طلب، پنجاب بھر میں نئے بھرتی ہونے والے کانسٹیبلز کی تعداد اور تفصیلات جمع کرنے کا حکم، بنیادی تربیتی کورس کے منتظر مرد و خواتین کانسٹیبلز کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا، ٹریننگ مکمل نہ کرنے والے اور واپس بھیجے گئے اہلکاروں کی تفصیلات بھی طلب، پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے واپس آنے والے اہلکاروں کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت، ٹریفک اسسٹنٹس کی بنیادی تربیتی کلاس 2026 کے لیے…

مزید پڑھیں

کراچی (این این آئی) رابطہ جمعیت علماء اسلام پاکستان، مولانا محمد خان شیرانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمن سے منسوب ایک ویڈیو بیان کو جعلی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ رابطہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ترجمان حافظ محمد عمیر الغزالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں مولانا فضل الرحمن سے منسوب بیان حقیقت پر مبنی نہیں اور یہ ایک بے بنیاد ویڈیو ہے۔ حافظ محمد عمیر الغزالی نے کہا کہ جس شخص نے بھی یہ شرارت کی ہے،…

مزید پڑھیں

ملتان(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے آئندہ کسی بھی صارف کو ڈیٹیکشن بل جاری کرنے پر مکمل پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں(ڈسکوز) کے بورڈز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صارفین کو غلط اور من مانے ڈیٹیکشن بل چارج کرنے کا سخت نوٹس لیا۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی صارف کو غلط ڈیٹیکشن بل نہیں بھیجا جائے گا، اور نظام میں شفافیت لانے کے لیے سخت اصلاحاتی فریم ورک نافذ کر دیا گیا ہے۔وزیر توانائی اویس لغاری نے واضح کیا…

مزید پڑھیں

ادیس ابابا(نیوز ایجنسیاں)ایتھوپیا کے امہارا ریجن میں نقل مکانی کرنے والے افراد کے ایک کیمپ پر ڈرون حملے میں کم از کم 16شہری ہلاک اور 22زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق حملہ جنوبی وولو کے علاقے میں واقع المعروف ترک کیمپ پر ہوا، جہاں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ 29 اکتوبر کو تقریبا دوپہر کے وقت ہوا اور کیمپ کو متعدد مرتبہ ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون نے تقریبا 15 منٹ کے وقفے سے کم از کم پانچ مرتبہ حملہ کیا۔پلاسٹک…

مزید پڑھیں

کراچی(خبریں ڈیجیٹل) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز یانڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونیکی فی تولہ قیمت 5100 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت4373روپے کم ہوکر 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپیہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 51 ڈالر کم ہوکر 3980 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں

پشاور(آئی این پی )پشاور میں مخدوش عمارتوں کے باعث 4تعلیمی ادارے سیل کر دیئے گئے۔ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دو نجی سکولز، ایک سرکاری پرائمری سکول اور ایک مدرسہ سیل کیا ۔گنج منڈی میں مون لائٹ سکول اور مدرسہ کو بند کر دیا گیا، یکہ توت میں رمشا سکول جبکہ لاہوری گیٹ میں گورنمنٹ پرائمری سکول سیل کیا گیا، تعلیمی اداروں کی عمارتیں مخدوش، منہدم ہونے کے خطرے کے پیشِ نظر کارروائی کی گئی۔

مزید پڑھیں