Author: Khabrain News

لاہور( این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی ۔  دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 28 ہزار800 کیوسک اور اخراج 60 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 9 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 9ہزار 600کیوسک، خیر آباد پل آمد 38 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 38  ہزار 500 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 7ہزار کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 8 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 900 کیوسک رہا۔…

مزید پڑھیں

بیجنگ(آئی این پی )چین کے ایک سٹارٹ اپ نے 13فٹ طویل مصنوعی ذہانت سے لیس ہیومنائیڈ روبوٹ متعارف کروا دیا۔روبوٹ کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ 500کلوگرام تک وزن اٹھانے کے ساتھ سوئی میں دھاگا ڈالنے جیسے انتہائی باریک کام بھی انجام دے سکتا ہے۔بیجنگ میں قائم کمپنی نیوڈرا ڈائنامکس کے مطابق Neo1 نامی اس روبوٹ کو صنعتی ماحول میں مشکل اور بھاری کام انجام دینے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ روبوٹ اپنے دونوں بازوں کی مدد سے ایک چھوٹی گاڑی یا مکمل گائے کے برابر وزن اٹھا سکتا ہے۔کمپنی کے…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے غیر فعال موبائل سمز سے منسلک واٹس ایپ اکائونٹس بلاک کرنے کا عم شروع کر دیا ۔اس اقدام کا مقصد صارفین کے اکائونٹس کو ممکنہ غلط استعمال اور غیر مجاز رسائی سے محفوظ رکھنا ہے، پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکائونٹس ایسے موبائل نمبروں سے منسلک رکھیں جو فعال ہوں اور ان کے زیر استعمال ہوں تاکہ انہیں اکانٹس تک رسائی برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوےحنیف عباسی نے قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی بکنگ کے نظام کو ڈیجیٹلائز کر دیا ہے، پشاور سے چلنے والی عوام ایکسپریس کو 2 نومبر اور خیبر میل کو جنوری کے آخر تک جدید ٹرینوں کے معیار پر اپ گریڈ کرکے چلایا جائے گا۔

مزید پڑھیں

ملتان ( نامہ نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں قومی کھیل کی بحالی اور گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے "نیشنل انڈرـ15 سکولز ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام اور سکولز ہاکی لیگ” کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ہاکی پورٹل پر ایک لاکھ نیو ٹیلنٹ ہاکی پلیئرز کی رجسٹریشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر 16 ہزار سرکاری و پرائیویٹ سکولز پروگرام کے لئے رجسٹرڈ کر لئے گئے۔اس جامع پروگرام کا بنیادی مقصد سکولوں کو ہاکی کا مرکز بنانا اور مستقبل کی انڈرـ18 اور انڈرـ21 قومی ٹیموں کے لیے باصلاحیت کھلاڑی تیار کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق…

مزید پڑھیں

کراچی (این این آئی) ملک بھر میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، سرکاری نرخ اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والی قیمت کے درمیان تقریباً 300 روپے فی کلو کا فرق برقرار ہے، جس کے باعث صارفین 550 سے 600 روپے فی کلو تک گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔ ایل پی جی کے بحران نے سنگین صورت اختیار کرلی ہے۔ سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کے باعث عوام مالی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ دکاندار بھی مہنگی گیس کی خریداری اور حکومتی کارروائیوں کے باعث پریشانی سے دوچار ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت کرائم کنٹرول کے حوالے سے اہم فالو اپ اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی ہدایات کی روشنی میں تمام ریجنز اور اضلاع کی ہفتہ وار کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں گزشتہ ہفتے کی نسبت رواں ہفتے کے دوران سنگین جرائم کی وارداتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تمام آر…

مزید پڑھیں

نارووال ( این این آئی)نارووال کے علاقے خان خاصہ میں کھیت میں 40کلو وزنی اور 12 فٹ لمبا اژدھا نکل آیا جسے مقامی افراد نے فائرنگ کر کے مار ڈالا۔ اژدھے کو مارنے کے بعد کندھے پر اٹھائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مقامی افراد نے گڑھا کھود کر مارے گئے اژدھے کو زمین میں دبا دیا۔

مزید پڑھیں