اسلام آباد:خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کر رہی ہیں۔
Author: Khabrain News
لاہور(خبریں ڈیجیٹل)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ پایا گیا۔ مٹی اور خشک موسم کے باعث سموگ کی شدت میں اضافے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان اور ملک کے شمالی حصوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی رپورٹ ہے۔
لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے آسٹریا کے سفیر مسٹر وولف گانگ اولیور کٹچیرانے ملاقات کی۔ پیسک ہاؤس ڈیوس روڈ پر ہونے والی ملاقات میں پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات،دوطرفہ معاشی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران پن بجلی، فنی تعلیم، زراعت، سیاحت، گارمنٹ، لیدر، شو انڈسٹری، لائیو سٹاک، ڈیری فارمنگ اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیاگیا۔ منصوبے کا 30 فیصد کام مکمل، اڈا پلاٹ اور جاتی عمرہ چوک پر جدید پیلیکن سگنلز نصب کر دیئے گئے۔
واشنگٹن’ بھارت(آئی این پی )امریکا اور بوسنیا میں 3 ہیلی کاپٹرز گرکر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست اوریگن میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ دونوں ہیلی کاپٹر تصادم کے بعد ایک شاہراہ کے قریب کھیت میں گر کر تباہ ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 22 سالہ امریکی خاتون فلائٹ انسٹرکٹرایک برطانوی زیرِ تربیت پائلٹ اور دوسرے ہیلی کاپٹر میں سوار ایک شخص شامل ہے۔فضائی تصادم کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے…
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)کے دفاتر کی منتقلی کے معاملے کو صوبائیت کی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہیے، یہ فیصلہ کمپنی کے انتظامی و مالی معاملات اور اخراجات کو موثر انداز میں چلانے کی ضرورت کے تحت کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کو سینٹ میں سینیٹر سید وقار مہدی اور سینیٹر ضمیر حسین گمرو کے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمپنی کے بورڈ نے متعدد مرتبہ موجودہ دفتر کی عمارت خالی کرنے کو ناگزیر قرار دیا ہے، عوامی…
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہاہے کہ بلاول کے کہنے پر دونوں ایوانوں کی جو الیکٹورل ریفارمز کی کمیٹیاں بن رہی ہیں اس میں تمام جماعتیں اپنی شمولیت یقینی بنائیں۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اپوزیشن وفد سے ہونے والی ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر آج اپوزیشن وفد سے ملنے گئے ۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول کے کہنے پر دونوں ایوانوں کی جو الیکٹورل ریفارمز کی کمیٹیاں بن رہی ہیں اس میں تمام جماعتیں اپنی شمولیت یقینی بنائیں۔ انہوںنے…
یروآن (این این آئی) آرمینیا کی پارلیمنٹ میں جمعرات کو حکومتی اور حزب اختلاف کے ارکان کے درمیان ہاتھا پائی، کرسیاں پھینکنے اور میزیں الٹنے کے واقعات پیش آئے، جن میں متعدد ارکان زخمی ہوئے اور سکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی۔ رواں ماہ اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ جھگڑا وزیراعظم نکول پاشینیان کی جماعت سول کنٹریکٹ اور حزب اختلاف کے اتحاد مضبوط آرمینیا کے ارکان کے درمیان سرکاری اخراجات کی نگرانی کرنے والے ادارے آڈٹ چیمبر کے ایک عہدیدار کی تقرری پر بحث کے دوران شروع ہوا۔ حکمران جماعت کے رکن تارون شاخویان نے حزب اختلاف کی…
کراچی(این این آئی)ماڈل کرمنل کورٹ ایسٹ نے گلستانِ جوہر میں جعلی پولیس مقابلے کے دوران نوجوان عامر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکار شہریار کو سزائے موت سنا دی، جبکہ مقدمے میں شریک دو ملزمان ناصر اور فیصل کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے تینوں ملزمان کو مقتول کے ورثا کو فی کس پانچ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف 2022 میں تھانہ شارع فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
لاہور( این این آئی)شہر میںپرچو ن سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 8روپے کمی سے 555 روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے کمی سے383روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 239روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔ اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔
اسلام آباد (آئی این پی) سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کیلئے نیا قومی نصاب متعارف کرانے کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی وزارت تعلیم نے قومی نصاب پاکستان 2026 کی باقاعدہ منظوری دے دی جس کا اطلاق تعلیمی سال 2027-28 سے ہوگا۔ نئے نصاب کا نفاذ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے وفاقی تعلیمی اداروں میں کیا جائے گا جبکہ ابتدائی بچپن کی تعلیم سے پانچویں جماعت تک کے طلبہ اس نصاب کے تحت تعلیم حاصل کریں گے۔ قومی نصاب میں اردو، انگریزی اور ریاضی کو بنیادی مضامین کے طور پر شامل کیا گیا ہے جبکہ ابتدائی جماعتوں میں صحت…
