Author: Khabrain News

اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شعال یوسفزئی نے کہاہے کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے، پوری کوشش کررہے ہیں، اس وقت بیرسٹر گوہر عمران خان کے علاج اور ملاقات کے معاملات کو محسن نقوی کے ذریعے دیکھ رہے ہیں، ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے، پوری کوشش کررہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بیرسٹر سیف ہیں، وہ کھلم کھلا کہتے ہیں ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بہت اچھے روابط ہیں، بلکہ عمران خان جب اڈیالہ میں میڈیا سے ملتے تھے تو ان سے پوچھا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ  نے کہا ہے کہ 70 سال کی نورین نیازی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو ہمارا مطالبہ ہے کہ نورین نیازی تک فیملی کی رسائی کی دی جائے، آج بھی عدالت سے گزارش کی ہے اس کیس کو آج ہی سنا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ 24 کروڑ انسان ہیں کاکروچ کی طرح ٹریٹ نا کیا جائے، ہمارے پاس عدالتوں کے علاہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور (کرائم رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور زون نے سائبر جرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہری کو نشہ آور مشروب پلا کر قابلِ اعتراض ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے سمیت کم عمر بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد تیار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے تین موبائل فون اور دو سمیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر کی ہدایت پر پہلی کارروائی میں ملزم کاشف علی ولد شوکت علی کو گرفتار کیا گیا۔…

مزید پڑھیں

تہران (این این آئی) ایران جنگ کے باعث ساری زندگی کروز شپ پر گزارنے والوں کا سفر ادھورا رہ گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپنی دیوالیہ ہوگئی جبکہ کروز شپ کمبوڈیا میں کھڑا ہوگیا۔ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی کمپنی کے کروز شپ پر 200 مسافر 2024ء میں اگلی ساری زندگی دنیا کے گرد گھومتے ہوئے گزارنے کے لیے بھاری رقوم دے کر سوار ہوئے تھے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ان کے لیے جہاز کو چلاتے رہنا ممکن نہیں رہا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے جہاز پر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی قومی ترجیح ہے اور ہر بچے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے گا، پاکستان میں پولیو وائرس کا خطرہ تاحال موجود ہے، اس لیے اس موذی مرض کے مکمل خاتمے تک قومی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے ملک کے 97 منتخب اضلاع میں سال 2026 کی تیسری ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا اس سلسلے میں افتتاحی تقریب نیشنل…

مزید پڑھیں

کراچی(این این آئی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انفراسٹرکچر، سڑکوں، ٹرانسپورٹ، نکاسی آب اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے مختلف منصوبوں پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ کراچی کو جدید شہر بنانے کے لیے تمام ترقیاتی کام مربوط منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھائے جائیں۔اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پورٹ قاسم سے ایم نائن موٹروے تک لنک روڈ، ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی سمیت اہم منصوبوں پر کام تیزی سے جاری…

مزید پڑھیں

لاہور(خبریں ڈیجیٹل) اسرائیلی شہر یروشلم میں منی بس کی ٹکر سے چیک سفارتخانے کی برانچ آفس کی سربراہ 30 سالہ سفارتکار کلارا شنائیڈرووا ہلاک ہوگئی۔اسرائیل میں قائم جمہوریہ چیک سفارتخانے کے مطابق حادثہ جمعرات کو شہر کے معروف علاقے یہودا مارکیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں منی بس کے ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوگئی اور فٹ پاتھ پر چڑھ کر کلارا شنائیڈرووا کو ٹکر مار دی۔اسرائیلی پولیس کے مطابق ڈرائیور کو جائے حادثہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں غربت کی شرح میں 2025 میں 29 فیصد ہوگئی، امیر اور غریب کے درمیان معاشی فرق بھی بڑھ گیا۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں قومی سطح پر غربت کی شرح 22 فیصد تھی، جس میں 2025 تک 7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بینک نے غربت میں اضافے کی وجہ مہنگائی اور اشیا ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں، وسائل کی غیر مساوی تقسیم اور مزدوروں کی کم ہوتی آمدن کو قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق ان عوامل کا سب سے زیادہ بوجھ کم آمدنی والے گھرانوں پر پڑا، پاکستان میں 2024 کے دوران7…

مزید پڑھیں

استنبول(نیوز ایجنسیاں )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امت کو انتہاپسندی، تکفیر اور فرقہ واریت سے بچانے کیلئے علما مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں،فلسطین و کشمیر کے تنازعات پر قرآن و سنت کی روشنی میں واضح پالیسی کی ضرورت ہے۔استنبول میں اتحاد العالمی للعلما المسلمین کے زیراہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیحافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطین و کشمیر کے تنازعات پر قرآن و سنت کی روشنی میں واضح پالیسی کی ضرورت ہے، مسلم اقلیتوں کے لیے عالمی پلیٹ فارم قائم کیا جائے، تاہم اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ…

مزید پڑھیں