مظفر آباد(سٹاف رپورٹر )آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے جنوبی علاقہ پندی کے ایک گھر میں دھماکے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک لڑکی شدید زخمی ہوگئیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق جنوبی باغ کے گائوں پندی میں شکدر نامی شخص کے گھر میں ہونے والے دھماکے میں اس کی 80 سال کی والدہ، 40 سال کی بیوی شازیہ، 11 سال کا بیٹا حارث اور 8 سال کی ملائیکہ موقع پرجاں بحق ہوگئی جبکہ 15 سال کی انیقہ شدید زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق رہائشی میں دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکہ خیر…
Author: Khabrain News
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ جھانوی کپور جنوبی بھارتی سنیما میں فلموں کے مکمل اسکرپٹ سے متعلق اپنے بیان کے باعث مشکل میں پھنس گئیں، سوشل میڈیا صارفین نے چار مختلف فلمی صنعتوں کے بارے میں عمومی رائے قائم کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اداکارہ نے اب تک تیلگو زبان کی صرف دو فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے یہ بیان حال ہی میں نشر ہونے والے پروگرام کافی ود کرن کی ایک قسط میں دیا، جہاں وہ رام چرن کی فلم پیڈی میں اپنے کردار کو جنسی انداز میں پیش کیے جانے پر ہونے والی تنقید کے بارے میں گفتگو…
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ہانگ کانگ میں جاری سپر سکسز ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔ہانگ کانگ کے مشن روڈ گراونڈ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 88 رنز بنائے، ششانک سنگھ نے 11 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے 1 اوور میں 10 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد دانیال اور محمد شہزاد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔بعد ازاں ہدف کے…
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک ہفتے کے دوران 15 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 12 سستی ہوئیں۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی شرح 11.32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 34.91 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آلو 3.27 فیصد، ڈیزل 2.53 فیصد، دال چنا 2.11 فیصد جبکہ سادہ ڈبل روٹی کی قیمت میں 1.29 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے…
واشنگٹن (ایجنسیاں) ایران پر دوبارہ امریکی حملوں کے خدشات کے باعث درمیان برینٹ کروڈ کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ یہ ایک دن میں تقریبا ڈھائی فیصد کا اضافہ ہے۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل دو فیصد اضافے کے بعد 104 ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ مربن کروڈ آئل کی قیمت 115 ڈالرز فی بیرل ہوگئی ہے۔
چنیوٹ: مولانا اللہ وسایا’مولانامفتی محمد تقی عثمانی اورحافظ حمد اللہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ماہ اکتوبر 2026کے لیے درآمدی ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی)کی قیمتوں میں 13سے 15فیصد تک اضافہ کردیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (ایس این جی پی ایل)کے ٹرانسمیشن سسٹم کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 13.89 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 15.9357 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی ہے۔ایس این جی پی ایل کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کے لیے قیمت میں 14.01 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس…
لاہور ( پ ر) شاہراہِ چناب نگر تا چنیوٹ کے دونوں اطراف شرکائے کانفرنس کی بڑی بڑی گاڑیاں رواں دواں نظر آتی رہیں۔ چنیوٹ اور چناب نگر کے نواحی علاقوں سے عشاقِ ختمِ نبوت موٹر سائیکلوں کی صورت میں پنڈال کی جانب گامزن رہے۔ ٭ کانفرنس کے دوران سیدالاحراروبانی مجلس تحفظ ختم نبوت امیرِ شریعت حضرت مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری، مجاہدِ ملت حضرت مولانا محمد جالندھری اور دیگر اساطینِ علم و عزیمت کی تجدیدی، تحریکی اور تاریخ ساز خدمات کا تذکرہ خیر کیا گیا اور ان کی مساعیِ جمیلہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔٭ پنڈال کے قریب…
لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقد ہونے والی 45ویں دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس نعرہ تحفظ حرمین شریفین ،تکبیر اور تاج و تخت ختم نبوت زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعروں اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے پرسوز دعا اورپرجوش لمحات میں اختتام پذیر ہوگئی۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات کی روشنی میں ارتداد کی شرعی سزااجراء اور نفاذ کا اعلان کیا جائے ۔کانفرنس کی مختلف نشستوں کی صدارت امیر مرکزیہ پیر حافظ ناصرالدین خاکوانی،نائب امیرمرکزیہ صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد و، خانقاہ سراجیہ…
کرا چی(بزنس رپورٹر)دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج کمپنی بائنانس پر تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہوا ہے، ہیکرز نے اربوں ڈالر منتقل کر لئے۔کمپنی نے اپنے پلیٹ فارم پر تمام تر ڈیپازٹس اور رقم نکلوانے کے عمل کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔بی بی سی اور وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے بائنانس کے انٹرنیٹ سے منسلک ہاٹ والٹس کو نشانہ بنا کر محض 15 منٹ کے اندر 8 مختلف بلاک چین نیٹ ورکس کے ذریعے اربوں ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے منتقل کئے۔بلاک چین تجزیاتی کمپنیوں نے چوری ہونے والی رقم…
