Author: Khabrain News

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی’سٹاف رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کی نشان دہی کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف نوٹس چسپاں کردیا۔سی ڈی اے نے مولانا فضل الرحمان کے گھر پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کی نشان دہی کردی ہے اور نوٹس میں سکیورٹی گارڈز کے کیبن اور جنریٹر کو سی ڈی اے کی اراضی پر قائم قرار دیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کو سی ڈی اے نے گھر میں سیٹ بیکس پر غیر…

مزید پڑھیں

واشنگٹن (این این آئی )امریکا میں وسط مدتی انتخابات منگل 3 نومبر کو ہوں گے، انتخابات کے نتائج طے کریں گے کہ کانگریس پر کس سیاسی جماعت کا کنٹرول ہوگا۔وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر منحصر ہے کہ صدر ٹرمپ کے لیے اگلے دو سال اپنے منصوبوں پر عمل درآمد کرنا آسان ہوگا یا مشکل رہے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں اس وقت ری پبلکنز کو 47 کے مقابلے میں 53 سیٹوں کی اکثریت حاصل ہے۔ڈیموکریٹس کو دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کم از کم چار، چار سیٹوں کا اضافہ کرنا ہوگا۔دوسری جانب حالیہ سرویز کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سنگاپور کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سنگاپور کے ساتھ شراکت داری کو دو طرفہ اور آسیان کے پلیٹ فارم کے ذریعے، کثیر الجہتی سطحوں پر اہمیت دیتا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سنگاپور کے وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے سنگاپور کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج نے انگوراڈہ میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے جس کی ویڈیو بھی جاری کردی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا اور طالبان رجیم کی متعدد چوکیاں تباہ کردی گئیں، پاک فوج نے جنوبی وزیرستان اور پاراچنار سے ملحقہ علاقوں میں متعدد افغان طالبان کی چوکیوں اور فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں سے کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کو پوسٹیں چھوڑ کر فرار…

مزید پڑھیں

امریکا میں ایک غیر معمولی فوجی مشق کے دوران بڑی تعداد میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی عارضی تدفین کے لیے اجتماعی قبریں کھودنے کی تربیت دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں

کوئٹہ، پشاور ( نیوز ایجنسیاں) سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان پر فتنہ الہندوستان کے 5ڈرون حملے ناکام بنادئیے۔ لکی مروت اور باجوڑ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے،جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور بھی مارے گئے ادھر فتنہ الہندوستان کے سہولت کاروں نے دہشت گردوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے حملے کے خلاف موثراور فوری کارروائی کرتے ہوئے 5ڈرون گرا دئیے گئے۔دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن کا جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی…

مزید پڑھیں