راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سنگا پور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن مصافحہ کر رہے ہیں
Author: Khabrain News
ماسکو(آئی این پی )روس نے ڈیزل کی برآمدات پر عائد پابندی رواں سال کے اختتام تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم امریکا سے کئے گئے نئے معاہدے کے تحت بعض کمپنیوں کو مخصوص کوٹے کے ذریعے ایندھن برآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رواں ماہ ٹیلی فونک گفتگو کے بعد دونوں ممالک کے مابین ڈیزل کی فراہمی کا معاہدہ طے پایا تھا۔اس معاہدے کے تحت روسی ڈیزل کی امریکا سمیت برآمدی منڈیوں تک ترسیل کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔روسی نائب وزیراعظم…
واشنگٹن، تہران، دوحہ ( نیوز ایجنسیاں) امریکی فوج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر ممکنہ حملوں کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دی ہے جبکہ امریکی فوج کو اجتماعی قبریں کھودنے کی ٹریننگ دینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس سے ہولناک جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ ادھر ایرانی رکن پارلیمنٹ نے سپریم لیڈر سے ایٹم بم تیاری کی منظوری مانگ لی جس سے ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے محسن رضائی کو براہ راست ملاقات کی پیشکش کردی ، علاوہ ازیں…
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہیں۔
لاسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ انتخابات کو شفاف اور قابل اعتماد بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینے اور پارلیمانی سطح پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں تیز کر دیں۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا کہ آئندہ انتخابات میں شفافیت کے لیے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی جائے گی۔وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی، 20رکنی پارلیمانی کمیٹی برائے…
پاکستان کے سینئر اداکار جان ریمبو نے اپنے بیٹے احسن خان کی گریجویشن مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز قرار دے دیا۔اداکار جان ریمبو، جن کا اصل نام افضل خان ہے، اپنی اہلیہ صاحبہ افضل کے ہمراہ بیٹے کی لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے گریجویشن کی تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بیٹے کی کامیابی پر جذباتی اور بے حد خوش دکھائی دیے۔
زمبابوے کے کپتان اور ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون آل راؤنڈر سکندر رضا نے 40 سال کی عمر میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کے خلاف دھواں دار سنچری اسکور کردی۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں سکندر رضا نے محض 56 گیندوں پر ناقابل شکست 106 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کےسابق ریسلر جمبو بریٹا کا اصل نام جولیو بریرا تھا۔ انہوں نے 1986 میں پروفیشنل ریسلنگ کا آغاز کیا اور اپنے طویل کیریئر کے دوران ڈبلیو ڈبلیو ای، ڈبلیو سی ڈبلیو اور این ڈبلیو اے چیمپئن شپ ریسلنگ اور ورلڈ ریسلنگ کونسل سمیت مختلف ریسلنگ اداروں میں حصہ لیا۔جمبو بریٹا نے اپنے کیریئر میں اسٹنگ اور دی روڈ واریئرز جیسے نامور ریسلرز کے مدمقابل رنگ میں اتر کر شہرت حاصل کی۔انہیں معروف ریسلنگ ٹرینر بورس مالینکو نے تربیت دی تھی۔ 6 فٹ 5 انچ قد اور 170 کلوگرام وزن کے حامل جمبو بریٹا اپنی غیر معمولی جسامت…
مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بناسکی۔ ششانک سنگھ 11 گیندوں پر 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے 2 جبکہ احمد دانیال اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے 89 رنز کا ہدف با آسانی 3.5 اوورز میں اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔خواجہ نافع 12 گیندوں پر 41 اور کپتان عباس آفریدی 8 گیندوں پر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے…
اپوزیشن وفد سے ہونے والی ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہم اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اپوزیشن وفد سے ملنے گئے، ہم نے اپوزیشن سے کہا کہ دونوں ایوانوں کی جو الیکٹورل ریفارمز کی کمیٹیاں بن رہی ہیں اس میں تمام جماعتیں اپنی شمولیت یقینی بنائیں۔شیری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن اس کمیٹی میں لازمی اپنا فعال کردار ادا کرے اور اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کرے، کمیٹیاں پارلیمانی امور کا دل ہوتی ہیں اس میں اگر وہ غیر حاضر ہوں تو ان کے تحفظات…
